پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

شمشاد

لائبریرین
Steyn نے 39 اسکور دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور انور علی کو بھی اسی کی اپیل پر آؤٹ قرار دیا گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
263 کا ہدف ملا ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو۔

میرے خیال میں تو اچھا ہی اسکور بنا لیا ہے پاکستانی ٹیم نے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
پاکستانی بلے باز ایک قابلِ دفاع مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب۔ ساؤتھ افریقہ کے لیے کڑا امتحان ثابت ہونے کی امید۔ جیت کے مثبت آثار ۔۔۔ کیا بارش کھیل خراب کر سکتی ہے؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
امید ہے کہ بارش ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی ٹیم جیت جائے گی اگر انہوں نے آتے ہی مار دھاڑ شروع نہ کر دی تو۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی بلے باز ایک قابلِ دفاع مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب۔ ساؤتھ افریقہ کے لیے کڑا امتحان ثابت ہونے کی امید۔ جیت کے مثبت آثار ۔۔۔ کیا بارش کھیل خراب کر سکتی ہے؟؟؟
پاکستانی بلے کہہ کر منہ کا مزہ خراب نہ کریں۔

ناصر جمشید 2، محمد حفیظ 8، مصباح 12 اور آفریدی 11 پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ ان چار مایہ ناز بلے بازوں نے مجموعی طور پر 33 اسکور بنائے تھے۔

احمد شہزاد 102، صہیب 42، عمر اکمل 42 اور بلاول نے 21 اسکور بنائے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکر ہے کہ میچ سُکڑ کر 45 اوور کا رہ گیا تھا۔ ورنہ پاکستانی ٹیم کے 5 اوور ضائع ہی جانے تھے۔ ہاہاہاہا
 
ابن رضا

لائبریرین
پاکستانی بلے کہہ کر منہ کا مزہ خراب نہ کریں۔

ناصر جمشید 2، محمد حفیظ 8، مصباح 12 اور آفریدی 11 پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ ان چار مایہ ناز بلے بازوں نے مجموعی طور پر 33 اسکور بنائے تھے۔

احمد شہزاد 102، صہیب 42، عمر اکمل 42 اور بلاول نے 21 اسکور بنائے ہیں۔
بلے بلے نہیں کہا شمشاد بھائی جو مزہ خراب ہو :)
 
Top