پاکستان بمقابلہ سری لنکا - دبئی میں

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں لالہ نے گیند بازی میں بھی کمال کیا کہ 4 اوور میں ایک وکٹ اور سب سے کم یعنی کہ 20 اسکور دیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لالہ کو سب سے زیادہ انعام ملے ہیں۔ اور اس میچ کو صحیح معنوںمیں شاہد آفریدی شو کہا گیا ہے۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
پانچوں میچ بری طریقے سے ہاریں گے۔۔۔سری لنکا والے ۔۔۔
اور پانچوں میچ ٹکا کے جیتیں گے ۔۔۔۔پاکستانی
انیس بھائی !!
چھا گئے ہو یار!!!
اتنی سی بات اتنے عرصے سے نہیں کہی جارہی تھی آپ سے لیکن آج آخر کہہ ہی ڈالی!!!
:) :) :)
 

بھلکڑ

لائبریرین
سب سے بہترین مومنٹ تھا ۔۔۔۔تھرمنے کا کیچ اور اس سے بہترین جب آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد ہیلمٹ ، بلے اور اپنی باڈی کو جھٹکا دے کر ناقدین کو چُپ کروایا
:) :)
جی او لالہ!!!
173855.jpg
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں تو آج پھر انڈیا کو ہارتا ہوا دیکھوں گا.
جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں پر 301 اسکور بنائے تھے۔
وہ تو انڈیا والوں کی قسمت اچھی کہ بارش کی وجہ سے میچ ہار جیت کے بغیر ہی ختم کر دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کو white wash کا ٹائٹل مل گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لالہ نے اس میچ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا کہ وہ ٹی20 میچوں میں سب سے زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ کا انعام جیت چکے ہیں۔ جو کہ 9 دفعہ ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مجهے نہ بلائے کوئی بهی میچ کی لڑی میں آئندہ. یہاں تو لوگ ایسے بات کرتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی سب سے بری ٹیم اور پاکستان سب سے برا ملک ہے... چاہے ہاریں یا جیتیں ایسی باتیں نہیں سن سکتی.....

بات یہ ہے کہ جیت ہمیشہ رجائیت پسند (Optimist) لوگوں کی ہی ہوتی ہے کہ مثبت سوچ ہی مثبت ماحول کو جنم دیتی ہے۔ اور یہ بھی کہ رجائیت پسند لوگوں کو قنوطیت سے بھرے رویوں کے درمیان ہی رہنا پڑتا ہے۔ دونوں ہی زندگی کے پہلو ہیں، جو جہاں خود کو زیادہ آرام میں محسوس کرتا ہے وہاں رہتا ہے۔

باقی سب باتیں اپنی جگہ لیکن Keep supporting Pakistan Cricket Team Especially at Urdu Mehfil :)
 
Top