پاکستان بمقابلہ سری لنکا: ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ

فرقان احمد

محفلین
یہ میچ جیتنے کا ایک آؤٹ سائیڈ چانس یہی ہے کہ پاکستان فالو آن ہو جائے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ چل جائے اور چار سو رنز بنا لیے جائیں جو کہ مشکل ہی دکھائی دیتا ہے۔ شاید اس طرح آخری اننگز میں سری لنکن ٹیم زیر ہو جائے۔ تاہم، امکان غالب یہی ہے کہ اب سری لنکا پاکستان کو فالو آن نہیں ہونے دے گا اور خود ہی بیٹنگ کرے گا۔
 

سروش

محفلین
262 رنز آل آؤٹ
220 رنز کی برتری سری لنکا کو حاصل ہے اور فالوآن سے نہیں بچ سکے پاکستانی اب سری لنکا کا فیصلہ دیکھنا ہے ؟
 

حسیب

محفلین
تیسرے دن کے اختتام پہ
سری لنکا
34-5
وہاب کی تین وکٹیں۔ جبکہ عباس اور یاسر کو ایک ایک وکٹ ملی

سری لنکا کی 254 رنز کی برتری ہو چکی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ٹیم پاکستان کے لیے۔ چوتھی اننگز کا اپنا الگ سے ایک پریشر ہوتا ہے اور پھر تین سو سے زائد کا ٹارگٹ۔ پچھلے میچ میں اگر دوسری اننگز پاکستان کو ہرا گئی تھی تو اس میچ میں شاید پہلی اننگز ہروا جائے، دیکھتے ہیں۔ :)
 
پتہ نہیں کیوں، فالو آن لینے کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ ورنہ اب تک سری لنکا اننگ سے جیتنے والی ہوتی۔
شاید باؤلرز کا سٹیمنا اب وہ نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا۔
 

سروش

محفلین
سری لنکا 96 رنز پر آل آؤٹ، جیت کے لئے 317 رنز درکار۔ پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے مشکل ہدف ہے ۔
 
Top