پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

اچھی بات یہ ہے کہ میچ میں آپ کا ساتھ رہے گا،وگرنہ تو غائب شائب تھے آپ لائیو کمنٹری سے۔سمائلس
ہاں جی۔ پچھلے میچ میں سارا الزاممجھ پہ ڈال دیا گیا تھا ۔ میں نے سوچا اس دفعہ کرامت دیکھ لیتے ہیں اپنی
 

یاز

محفلین
اس وقت کریز پہ دونوں ٹرپل سنچری میکر کھیل رہے ہیں۔ ایسے واقعات ماضی میں بھی کم کم ہی دیکھنے کو ملے ہیں۔ اور مستقبل قریب و بعید میں بھی ایسا اتفاق ہونے کا امکان کم کم ہی ہے۔
 

یاز

محفلین
یونس خان اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے لئے آتے ہوئے
262873.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
پہلے دن صرف 69 اوورز کا کھیل ہی ہو سکا، پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 169 اسکور۔

پاکستان کا رن ریٹ تھوڑا کم ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ کم از کم چار سو کے قریب اسکور کرنا چاہیے یہاں سے۔
 

ابن توقیر

محفلین
یونس خان اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 18 رنز بناسکے جبکہ قائد مصباح الحق اس وقت وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کا مجموعی سکور 194 رنز ہوچکا ہے تین وکٹوں کے نقصان پر۔اظہرعلی 100 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
ڈاکٹرعامر شہزاد جی چونکہ آپ اظہرعلی کو ٹیسٹ کرکٹ کا اچھا پلیئر مانتے ہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ سینچری کے بعد جو انہوں نے سلیوٹ کیا ہے وہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تھا۔سمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
50 گیند پہ ایک رن۔کتنی بھی محنت کر لو اسٹرائیک ریٹ زیرو نہیں ہونی ہے اب
یا اللہ اس عمر میں قائد صاحب کے بلے سے ٹیسٹ میچ میں دوسرا رن بنتے دیکھنا ہمارے نصیب میں لکھ دے،کہیں ایسا نہ ہو قائد میاں پہلی اننگز میں اکلوتے رن پر اکتفا کیے بیٹھے رہیں اور دوسری اننگز ان کے نصیب میں نہ ہو۔سمائلس
 
Top