پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 2021

ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے پر ہے، جہاں وہ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
کالی آندھی کو پہلے ہی انجریز وغیرہ نے جھٹکے دیے تھے اور پھر انکے 3 کھلاڑیوں کا کرونا مثبت آ گیا تو وہ کیربئین دھواں دار کرکٹ دیکھنے کو تو شاید نہ ملے لیکن مد مقابل بھی شاہین ہیں جو کسی بھی مقابلے کو دلچسپ بنا سکتے ہیں تو وغیرہ وغیرہ

ٹی ٹوئنٹی
13،14،16
(6 بجے شام)
ایک روزہ
18،20،22
دوپہر ایک بجے
تمام میچز کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے ۔
 
پہلے میچ میں کالی آندھی کے کپتان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔

پاکستان
155/4
17 اوورز کے بعد

رجو بھائی نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے اچھی ففٹی جڑی اور آج حیدر بھائی نے بھی خوب ہاتھ چلائے ہیں۔
 
ہدف تو عمدہ ہے لیکن کنڈیشن تعاقب کے لئے عمدہ ہیں اور فائر پاور کی تو کالی آندھی کے پاس کمی کبھی رہی نہیں۔


4 اوورز کے بعد
33/2
 
آج دونوں ٹیمز کی جانب سے باؤلنگ کروانے والے تمام باؤلرز نے کم از کم ایک وکٹ حاصل کی۔
اب یہ نہیں معلوم کہ یہ ریکارڈ ہے یا نہیں۔ البتہ کم ہی ایسا ہوا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے 78 اسکور بنائے اور حیدر علی نے 68 اسکور بنائے، تو حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ کیوں دیا گیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹی20 شروع ہونے میں چند ہی منٹ باقی ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو ٹی20 کے تین میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔
 
عبدالقیوم چوہدری چوہدری صاب تہاڈا ریکارڈ چنگا تے نہیں پر فئیر وی ٹیم نال ٹیم کھڈ لینا۔۔

جتنے عرصہ کرونا لاک ڈاؤن رہے، ٹی وی اور انٹرنیٹ نے وقت گزاری میں بہت ساتھ دیا۔ اب حالت یہ ہے کہ گھر میں کوئی ٹی وی لگاتا ہی نہیں کہ دیکھ دیکھ رجے پڑے ہیں۔ کل سوئے اتفاق گھر جلدی پہنچا تو میچ کا آخری حصہ ٹی و ی پر دیکھ پایا کہ میچ یاد آ گیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد رضوان 30 گیندوں پر 38 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ

Mohammad Rizwan c Hope b Smith 38 (30b 4x4 1x6) SR: 126.66
 
Top