پاکستان : تمر(مینگروز ) ‌شجر کاری کا عالمی ریکارڈ!

الف نظامی

لائبریرین
تمر(مینگروز ) کے پانچ لاکھ پودے لگانے عالمی ریکارڈ​

Main-6.jpg

وزارت ماحولیات اور سندھ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام کیٹی بندر ، ٹھٹہ میں‌ تمر(مینگروز ) شجرکاری کا اہتمام کیا گیا ۔
اس عمل کے لیے ‌ 300 رضا کاروں‌ کا انتخاب کیا گیا جنہوں‌نے دن کی روشنی میں پہلے پانچ گھنٹوں‌میں 471,475 پودے لگا کر ہندوستان کا 447,874 پودے لگانے کا ریکارڈ‌توڑ دیا گیا۔


تمر(مینگروز ) شجر کاری کے اس عمل کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندہ عادل احمد اور مقامی مبصرین ، ماہر ماحولیات طاہر قریشی اور ایم این اے ماروی میمن نے نے ملاحظہ کیا۔

تمر(مینگروز ) پودے لگانے کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا اور شام چھ بجے تک جاری رہا اور یہ شجر کاری ساڑھے سات سو ایکڑ رقبے پر کی گئی اور یہ سندھ میں تمر(مینگروز ) جنگلات کی بحالی کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

تین سال تک ان پودوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی، اس کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دریائی پانی کی موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تمر(مینگروز ) کی شجرکاری سے جھینگا مچھلی کی افزائش میں اضافہ ہوگا اور یہ طوفان روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
بحوالہ پاکستانی آب گاہیں :Breaking Records the conservation way

Most trees planted in 24 hours by a team of 300 people

بحوالہ
بحوالہ پاک فیکٹر

f2dc1955bd71401657a3e84f15dcc783.jpg

e676b9865667771a40831185b56bd368.jpg

58485f00fcdd5d1b1cb49041580ca845.jpg


treeplantationap2_608x325.jpg


Rhizophora%20mangle.jpg


1100671247-1.gif
 

الف نظامی

لائبریرین
مون سون شجرکاری :7 لاکھ پودے !

وزارت ماحولیات قومی جذبے کے ساتھ جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کا ہدف حاصل کرے گی، زیادہ درخت لگانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ پاکستان جنگلات کی ترقی اور ماحولیاتی ایشوز سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیات حمید اﷲ جان آفریدی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ماحولیات حمید اﷲ جان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک دن میں ساڑھے پانچ لاکھ پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانا پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، وزارت ماحولیات اس قومی جذبے کے ساتھ جنگلات کے رقبہ میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا ہدف ہرصورت حاصل کرے گی، بلوچستان میں مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران مزید 7 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، جنگلات کی پالیسی پر نظرثانی کے علاوہ پینے کے پانی کے حوالہ سے بھی جلد نئی پالیسی سامنے لائی جائے گی
۔ وہ
جمعہ کو یہاں وزارت ماحولیات کے عالمی ریکارڈ حاصل کرنے کے حوالہ سے
منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
بحوالہ:‌اے پی پی
 

زین

لائبریرین
چند دن پہلے (شاید عالمی یوم شجر کاری کے موقع پر )اپاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ‌دیا تھا
 

جیہ

لائبریرین
ہر سال پاکستان میں اتنی شجر کاری ہوتی ہے کہ اب تک تو پاکستان کم از کم 50 فی صد رقبہ جنگلات ہونا چاہیے تھا مگر واقعہ اس کے بر عکس ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو شجر کاری ہوتی ہے اس کی پوری دیکھ بھال کی جائے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہر سال پاکستان میں اتنی شجر کاری ہوتی ہے کہ اب تک تو پاکستان کم از کم 50 فی صد رقبہ جنگلات ہونا چاہیے تھا مگر واقعہ اس کے بر عکس ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو شجر کاری ہوتی ہے اس کی پوری دیکھ بھال کی جائے۔
تین سال تک ان پودوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی،
 

طالوت

محفلین
شکریہ الف نظامی ۔ دو چار روز پہلے غالبا خبر دیکھی تھی مگر آخری حصہ دیکھا ، اسلئے ٹھیک سے سمجھ نہ سکا ۔
--------------------------
خوش آمدید جیہ ۔ درست کہا آپ نے ۔ ہر سال شجر کاری پر اربوں روپے جھونک دئیے جاتے ہیں مگر جنگلات ہیں کہ مسلسل کم ہو رہے ہیں ۔ جذباتی قوم ہے ہو ہو کار مچا کر چپ سادھ لیتی ہے ۔ اگر پاکستان میں صرف ایک خاندان بھی ہر سال ایک درخت لگائے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لے لے تو ایک عشرے میں ملک کو ہرا بھرا کیا جا سکتا ہے ۔
وسلام
 

mfdarvesh

محفلین
درخت تو پاکستان میں بہت لگائے جاتے ہیں مگر ان کی حفاظت نہیں ‌ہوتی اور سب ضائع ہوجاتے ہیں۔ اسلام آباد کو دیکھیں اس بار بہت گرمی پڑ رہی ہے کیونکہ ساری سڑکیں بن گئی ہیں اور درخت تقریبا ختم
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر پاکستان میں صرف ایک خاندان بھی ہر سال ایک درخت لگائے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لے لے تو ایک عشرے میں ملک کو ہرا بھرا کیا جا سکتا ہے ۔
وسلام
اچھی تجویز ہے۔
ایک تجویز یہ بھی ہے۔
ہر سکول جانے والا بچہ ایک پودا لگائے اور یونیورسٹی ڈگری ملنے تک اس کی دیکھ بھال کرئے اور وہ درخت ڈگری ملنے سے مشروط ہو۔

بہر حال درخت لگانا ضروری ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
درخت تو پاکستان میں بہت لگائے جاتے ہیں مگر ان کی حفاظت نہیں ‌ہوتی اور سب ضائع ہوجاتے ہیں۔ اسلام آباد کو دیکھیں اس بار بہت گرمی پڑ رہی ہے کیونکہ ساری سڑکیں بن گئی ہیں اور درخت تقریبا ختم

تو کیا آپ اپنے دوست احباب کے ساتھ مل کر شجرکاری کا کوئی پروگرام ترتیب دینے کا سوچ رہے ہیں:)
 
Top