پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے،کینیڈین وزیردفاع

فخرنوید

محفلین
ٹورانٹو…کینیڈین وزیر دفاع کا کہناہے کہ شدت پسندوں کے حملوں کے باعث پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔کینیڈا میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کینیڈا کے وزیر دفاع پیٹر میکے نے پاکستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے شدت پسندوں کو آگے بڑھانے کی ازجات دی جائے گی شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے مزیدمسائل اور مشکلات پیدا ہوں گی۔
12-30-1899_61813_l.gif
 

ساجد

محفلین
طلبان خطرناک اور خونی ضرور ہیں لیکن ان کی وجہ سے پورے پاکستان کو خطرناک کہنا ٹھیک نہیں۔
"شدت پسندی" کی اصطلاح بھی کیا خوب استعمال کی جاتی ہے۔ حال آں کہ شدت پسندی کی ٹھیک ٹھیک وضاحت جانی جائے تو اس دائرے میں کہنے والے خود بھی آ جائیں گے لیکن دنیا میں ہمیشہ طاقت کا قانون چلتا ہے اس لئیے "ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں"۔ اللہ اللہ خیر صلا۔
 

arifkarim

معطل
بالکل اسلئے کینیڈا کو پاکستان کی مدد کی اجازت دی جائے۔ مُفت میں راکٹ اور بارود بھی مل جائیں گے:)
 
Top