عرفان سعید
محفلین
Jan 02, 2020 | 14:32
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لمبی لمبی چھوڑنے اورکاپی پیسٹ کرنے والوں میں سوشل میڈیاصارفین کا شایدکوئی ثانی نہیں ہوگا۔اندھا دھند پوسٹ کرنے کی انوکھی حرکتوں نے پاکستان کو دنیا کاوہ واحد ملک بنادیاہے جہاں فیس بک استعمال کرنے والے 7لوگوں کے گھر ایک ہی بچہ پیدا ہوگیا ہے۔ اب ان منچلوں کی حرکت پر بچہ بھی سوچے گا کہ کیا یار۔۔۔ کہاں پیدا ہوگیاہوں میں۔۔!
سننے میں یہ بات تھوڑی عجیب لگتی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کے جھوٹے دعووں پر یقین کرلیاجائے تو پھر یہ خبر سچ لگنے لگے گی۔ہوا یہ ہے کہ ایک معصوم اور بے حد خوبصورت بچے کی تصویر کسی کاپی پیسٹرکے ہتھے چڑھ گئی ہے۔اس نے بلا حیل وحجت نہ صرف اسے پوسٹ کیا ہے بلکہ اسے اپنا بچہ قرار دے کر محبتیں اورلائیکس سمیٹنے کی کوشش بھی کرڈالی۔
شاید اس شخص کو یہ معلوم نہیں تھا کہ فیس بک پر وہ واحد شخصیت نہیں ہیں جو دوسروں کی پوسٹس کو اپنے کھاتے میں ڈال کراتراتے پھرتے ہیں، ان جیسے کچھ اور لوگوں نے بھی داد سمیٹنے کی کوشش میں اسی تصویر کو پوسٹ کیااور یہ دعویٰ کیا کہ یہ ان کا بچہ ہے۔
اس کے بعد ایک دو نہیں بلکہ ابتک معلوم پورے سات لوگوں نے ایک ہی دعوے کو دہرایاہے۔
ان لوگوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ایک صاحب نے تمام تصاویر جمع کیں اور فیس بک پر پوسٹ کردیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔کیا ہی دلچسپ بات ہو کہ اس معصوم سے بچے کے والدین یہ پوسٹ دیکھیں اور’ نقلی والدین ‘ کواصلی جھاڑ پلادیں۔
ربط

آخری تدوین: