پاکستان روانگی

بالآخر ایک صبر آزما انتظار کے بعد میں بھی پاکستان روانگی کے لیے تیار ہوں۔ ہفتہ کو فلائیٹ ہے اور جس وقت رات کو میں لاہور پہنچوں گا اس وقت وہاں ایک جشن کا سماں ہوگا ، میرے استقبال میں، نہیں بسنت نائٹ کی وجہ سے اور جتنا ہلہ گلہ اس رات ہوتا ہے پورے سال میں کسی رات کو نہیں ہوتا۔ اگلے دن بھی بہت رونق اور رنگینیاں زمیں و آسماں پر نظر آئیں گی اور زندہ دلانِ لاہور کی زندہ دلی عروج پر ہوگی۔ خوشی سے مجھے کل رات سے چین نہیں آرہا کہ دو دن بعد میں پاکستان ہوں گا۔ کسی کو پاکستان میں کسی کو کوئی پیغام بھجوانا ہو تو خود ہی بھیج لے کہ اب یہ کیا مشکل ہے :wink: ۔

آتی دفعہ کسی نے کچھ منگوانا ہو تو اس کے لیے بھی کسی اور سے رجوع کریں :p

اور کوئی خدمت ہو تو میں حاضر ہوں :lol:
 
تیشہ

محفلین
پاکستان میں اب بسنت پر بہت بڑی پابندی لگ چکی ہے ، یہ خبروں میں بتایا گیا ہے ، اب کوئی بسنت ، بسنتی نیہں ہوا کرے گی ،
 
الف عین

لائبریرین
محب یہ ’لاد چلا‘ کیوں۔ سب ٹھاٹھ تو اپنے ساتھ لے ہی جارہے ہو نا!!
اور ذرا ہم غیر پاکستانیوں کو یہ بھی بتاؤ کہ کیا ی بسنت نائٹ بسنت پنچمی والا تیوہار ہوتا ہے جیسا کہ یہاں ہنود مناتے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر نے کہا:
محب یہ ’لاد چلا‘ کیوں۔ سب ٹھاٹھ تو اپنے ساتھ لے ہی جارہے ہو نا!!
اور ذرا ہم غیر پاکستانیوں کو یہ بھی بتاؤ کہ کیا ی بسنت نائٹ بسنت پنچمی والا تیوہار ہوتا ہے جیسا کہ یہاں ہنود مناتے ہیں؟

اعجاز اختر صاحب، ایک بسنت پر ہی کیا موقوف ہے، یہاں شادی کی رسومات پر پورا انڈین فلموں والا سین ہوتا ہے۔ کیوں محب ٹھیک کہہ رہا ہوں کہ نہیں۔ :wink:
 
اعجاز صاحب اب بسنت ہنود کے تہوار سے زیادہ اہلِ لاہور کا تہوار بن چکا ہے اور جتنا جوش و خروش اور تفریحِ طبع کا سامان یار لوگ اس موقع پر کرتے ہیں شاید ہی کسی اور موقع پر کرتے ہوں۔ سارے ہوٹل ، کلب، اہم جگہیں اور گھروں کی چھتیں بک ہو جاتی ہیں اور رات سے زور و شور سے ڈیک پر گانےبجانے کا سامان اور سارا آسمان سرچ لائٹس سے روشن کردیتے ہیں۔پھر سفید رنگ کے گڈے اور پتینگیں آسمان پر ہر طرف نظر آتی ہیں اور ساری رات شور اور اسی جوش و خروش کا سماں رہتا ہے۔ کوئی لاکھ چاہے وہ آرام سے سو نہیں سکتا، بہتر یہی لگتاہے کہ خود بھی جاگتے رہیں کہ سونا کافی دشوار کام ہوجاتا ہے۔
 
نبیل نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
محب یہ ’لاد چلا‘ کیوں۔ سب ٹھاٹھ تو اپنے ساتھ لے ہی جارہے ہو نا!!
اور ذرا ہم غیر پاکستانیوں کو یہ بھی بتاؤ کہ کیا ی بسنت نائٹ بسنت پنچمی والا تیوہار ہوتا ہے جیسا کہ یہاں ہنود مناتے ہیں؟

اعجاز اختر صاحب، ایک بسنت پر ہی کیا موقوف ہے، یہاں شادی کی رسومات پر پورا انڈین فلموں والا سین ہوتا ہے۔ کیوں محب ٹھیک کہہ رہا ہوں کہ نہیں۔ :wink:

بالکل بجا کہا ہے تقریبا ساری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ دودھ پلائی سے لے کر گود بھرائی تک۔ :)
 
زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
بالآخر ایک صبر آزما انتظار کے بعد میں بھی پاکستان روانگی کے لیے تیار ہوں۔

صبرآزما تو آپ ایسے کہہ رہے ہیں جیسے سالہا سال بعد جا رہے ہوں۔ خیر مزے سے جائیں اور خوشی خوشی آئیں۔
 
خوشیوں کا کیا ہوتا ہے جیسے بھی منائی جائیں اور یہ میلے ٹھیلے تو کسی بھی معاشرے کی اقدار کے آمین ہوتے ہیں جہاں زندگی اجتماعی ہوتی ہے ۔
محب آپ کو سفر بخیر، اس دعا کے ساتھ کے آپ کا یہ دورہ خیریت سے ہو۔
 
زکریا نے کہا:
محب علوی نے کہا:
بالآخر ایک صبر آزما انتظار کے بعد میں بھی پاکستان روانگی کے لیے تیار ہوں۔

صبرآزما تو آپ ایسے کہہ رہے ہیں جیسے سالہا سال بعد جا رہے ہوں۔ خیر مزے سے جائیں اور خوشی خوشی آئیں۔

اصل میں پہلی بار پاکستان سے باہر رہا ہوں تو ایسا ہی لگا اور واقعی مزا آرہا ہے جانے کا
 
افتخار راجہ نے کہا:
خوشیوں کا کیا ہوتا ہے جیسے بھی منائی جائیں اور یہ میلے ٹھیلے تو کسی بھی معاشرے کی اقدار کے آمین ہوتے ہیں جہاں زندگی اجتماعی ہوتی ہے ۔
محب آپ کو سفر بخیر، اس دعا کے ساتھ کے آپ کا یہ دورہ خیریت سے ہو۔

بہت شکریہ افتخار اور کوئی چیز اگر پاکستان سے نہ منگوانی ہو تو ضرور بتائیے گا اور کوئی خدمت جو میرے لائق نہ ہو اس سے بھی مطلع کیجیے گا۔
 
Top