پاکستان سری لنکا میں

شمشاد

لائبریرین
46 اوور

204 اسکور

9 آؤٹ

بس اب آخری جوان بچا ہے، وہ بھی لگتا ہے اگلے اوور میں چلا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔​
ابھی پہلی ہی گیند ہوئی تھی کہ بارش شروع ہو گئی۔ اس وقت بارش کی وجہ سے کھیل رکا ہوا ہے۔​
اس سے پہلے دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔​
 

شمشاد

لائبریرین
سوا گھنٹے کی تاخیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اوور کم نہیں کیے گئے، کھانے کا وقفہ کم کر دیا گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے اوور کی چوتھی گیند پر محمد حفیظ بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ۔

پاکستان

4۔0 اوور
0 اسکور
ایک آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
پھر سے بارش شروع

لگتا ہے پاکستانی کھلاڑیوں نے تو کچھ نہیں کرنا، جو کچھ کرے گی بارش ہی کرے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ ختم کر دیا گیا۔ بارش نے پاکستانی ٹیم کو بچا لیا۔

اس سیریز کے اب تک تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے۔ پوائنٹس کی صورتحال کچھ یوں ہے :

پاکستان ایک پوائنٹ
سری لنکا ایک پوائنٹ
بارش ایک پوائنٹ

اگلا میچ ہفتے والے دن ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ شروع ہونے میں تقریباً 20 منٹ باقی ہیں۔
 
Top