پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

چھکے بھی لگے جا رہے ہیں، لیکن نگوڑا رن ریٹ ہے کہ پھر بھی پھسڈی کا پھسڈی ہی ہے۔

اسقدر چھوٹی باؤنڈریز رکھنے کے باوجود بھی نہ تو رن ریٹ بڑھنے کا نام لیتا ہے اور نہ بڑا ٹوٹل ہو رہا-
پی سی بی کو چاہئیے اب سنگل پر سنگل بونس رکھ کر دیکھ لے-
 

یاز

محفلین
سر ویوین رچرڈز جی کیا عالم شباب میں اتنے ججباتی وغیرہ ہوا کرتے تھے؟ یاز محمد وارث و دیگر جنہوں نے انہیں کھیلتے دیکھا ہو-
نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ہم نے ویوین رچرڈ کو لائیو بیٹنگ کرتے ہوئے ایک یا دو دفعہ ہی دیکھا ہے۔
مجھے صرف 1987 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف دو مسلسل چھکے یاد ہیں۔ لیکن اگر صحیح یاد پڑتا ہے تو وہ مصباح الحق کی طرح انتہائی سکون سے رسید کئے گئے تھے۔

برسبیلِ تذکرہ کوچز کا جذباتی نظر آتا شاید سکرپٹ کا حصہ بھی ہوتا ہے میڈیا کوریج کو مزید دلچسپ کرنے کے لئے۔ کھلاڑیوں کی عزیزان بیبیوں کے ایکسپریشنز کی بھی یہی شانِ نزول ہے۔
 
آخری تدوین:
نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ہم نے ویوین رچرڈ کو لائیو بیٹنگ کرتے ہوئے ایک یا دو دفعہ ہی دیکھا ہے۔

مان گئے جی آپ اتنے بھی بوڑھے است نہیں-

برسبیلِ تذکرہ کوچز کا جذباتی نظر آتا شاید سکرپٹ کا حصہ بھی ہوتا ہے میڈیا کوریج کو مزید دلچسپ کرنے کے لئے۔ کھلاڑیوں کی عزیزان بیبیوں کے ایسپریشنز کی بھی یہی شانِ نزول ہے۔

لگے ہاتھوں پھر ہم بھی یہ کہنا چاہیں گے کہ سکرپٹ رائٹر اس دفعہ کافی کمزور سکرپٹ کے ساتھ اترا ہے میدان میں-
چونکہ اب معاملہ ابتدائی اور اپنی لیگ وغیرہ سے آگے نکل چُکا اب انٹرٹینمنٹ دینی ہو گی ورنہ مشکلات ہو سکتی ہیں-
 
اور ساتھ ہی کامی بھیا پویلین واپس- اب آئے ہیں ڈاکٹر اسمتھ انکا کریز پر رُکنا ضروری ورنہ زلمی میچ کو ضرورت سے زیادہ ہی دلچسپ کر دیں گے-
 
Top