پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

محمد وارث

لائبریرین
ہاہاہا! یعنی

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو!​
بقول شاعر
احباب حاضرند باعدا چہ حاجت است
(دوست موجود ہیں تو دشمنوں کی کیا ضرورت است)۔
عبداللہ صاحب اچھے بھلے کوئٹہ کے دشمن تھے، نہ جانے کس نے کان میں پھونک دیا کہ رچرڈز کو دیکھ آؤ! :)
 
بہر حال میچ ختم ہونے کے بعد سرفراز اور معین کا میر حمزہ سے رویہ مناسب نہیں تھا۔
اور سرفراز کو بحیثیت کپتان اپنے غصہ پر کنٹرول کی بہت ضرورت ہے۔ آن فیلڈ بھی اس کا رویہ حوصلہ بڑھانے سے زیادہ حوصلہ شکنی کرنے والا نظر آتا ہے۔
 

یاز

محفلین
میں نے آپ سے کہا تھا کہ رچرڈز کو دیکھنے کی خواہش دل سے نکال دیں، آپ نے جس جس کو دیکھنے کی خواہش کی اس کی لٹیا ہی ڈبو دی! :)
آپ بھی بچ کے رہیؤ بھائی۔ چند روز قبل عبداللہ صاحب آپ سے ملاقات کی تمنا کرتے بھی پائے گئے ہیں۔
 

2006 میں انگلینڈ کیخلاف اقبال اسٹڈیم فیصل آباد میں ہوئی-
اس میچ کی اہم بات کے بعد اس قبولِ اسلام محمد یوسف بھائی نے پہلی ففٹی اسکور کے سجدہ کیا تھا اور غالباً 78 کے اسکور پر نان اسٹرائیکر اینڈ پر کولنگ ووڈ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے-
تیسرے سیشن میں لالا نے خوب رنز کا بھنگڑا ڈالا کہ ٹیسٹ بھی پی ایس ایل کے ٹی ٹوئنٹیز سے خوشگوار ہو گیا-
نیز برآں اسی میچ میں آفریدی صاحب نے پچ سے چھیڑ خانی کی تھی لیکن وہ شائد دوسرے یا تیسرے روز کا قصہ- وغیرہ وغیرہ
 
اکابرین کیا فرماتے ہیں آج میچ ممکن ہو پائے گا یا نہیں؟
دوسرے لفظوں میں لہور کوچ کیا جاوے یا نہیں؟
یاز محمد تابش صدیقی محمد وارث

Screenshot_20180321_130143.png
 

یاز

محفلین
Top