اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلادیش کی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم منتخب ہونے پر پاکستان شیخ حسینہ واجد کو مبارکباد دینے میں جلدبازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا کیونکہ ان کا انتخاب انتہائی متنازع انتخابات کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اسی لیے پاکستان رسمی انداز سے مبارکباد میں جلدبازی نہیں کرے گا۔ اتفاق کی بات ہے کہ بین الاقوامی دارالحکومتوں بشمول واشنگٹن، یورپی یونین اور دیگر مقامی ممالک بنگلادیش کے انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر ررہے ہیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے تو دو ٹوک انداز میں بنگلایش کے انتخابات کو ناقص قرار دیتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے ملک کی معروف لیڈر خالدہ ضیاء کو دیگر ہزاروں سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت جیل میں ڈال دیا اور خود تیسری مرتبہ ملک کی وزیراعظم بن گئیں۔ شیخ حسینہ واجد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد خالدہ ضیاء کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ ملک میں تقریباً 20؍ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور شیخ حسینہ کی پارٹی نے اکثریت کے ساتھ انتخابات جیت لیے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=163258
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=163258