پاکستان لینکس پلیٹ فارم

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
بندہ حقیر کو مصطفےٰ قاسم کہتے ہیں اور میں “بیچلرز ان کمپیوٹر سائنسز“ کا طالب علم ہوں۔ میں نے حالیہ اس محفل میں شمولیت اختیار کی ہے اور یہاں پر لینکس کے لیئے با قاعدہ فارم کو دیکھ کر کافی خوشی ہوئی۔ میں بھی لینکس کا ابتدائی یوزر ہوں اور کچھ عرصے سے لینکس استعمال کر رہا ہوں۔

لینکس کے استعمال کے آغاز سے میں نے جس چیز کو شدت سے محسوس کیا وہ لینکس کے متعلق اجتماعی سطح پر ایک تنظیمی سانچے کا نہ ہونا ہے جس سے لینکس کے نئے صارفین ونڈوز سے لینکس پر آنے سے گھبراتے ہیں۔ حالانکہ ہمارے پاس بہت سے ایسے برادران ہیں جو لینکس میں بہتر مہارت رکھتے ہیں اور علم کی تشہیر سے بھی نہیں کتراتے مگر مسلہ یہ ہے کہ نئے آنے والے برادران ان سے شناسائی نہ ہو پانے اور ایک اجتماعی پلیٹ فارم کے نہ ملنے سے مایوسی اور بہت سی غلط قصے کہانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اسوقت میرے اندازے کیمطابق “لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ“ اپنے ویب بیسڈ فارم اور ای میلنگ لسٹ سے قابل قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

مگر اگر ہم باقی ممالک میں لینکس سے متعلقہ رضاکارانہ تظیموں کو دیکھیں تو ان کی کارگردگی کی ایک بڑی وجہ تنظیم کے ممبران کے آپس میں مضبوط روابط اور دولت اور منصب کی لالچ کے بغیر ہر ایک کا حسب توفیق تنظیمی مقاصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔

ہمارے ملک میں بھی ایک نہیں بلکہ کئی ایسی کاوشوں کی ضرورت ہے جس سے پاکستان میں آئی ٹی کو پروپرائٹیری سوفٹ وئیر سے فری سوفٹ وئیر کی راہ پر گامزن کیا جا سکے تا کہ آئی ٹی کی تعلیم اور استعمال کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جاسکے۔

میں اپنے دوستوں اور بھائیوں کی آرا کا منتظر ہوں۔
 
مصطفی قاسم بھائی! آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید۔ خوشی ہوئی کہ آپ اردو محفل کا حصہ بنے۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
آپ نے ایک اہم نکتہ کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔ اس حوالہ سے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ آپ کے ذہن میں اس حوالہ سے کیا تجاویز ہیں؟


:!:
 

پاکستانی

محفلین
خوب، اچھا نکتہ اٹھایا ہے آپ نے، اس حوالے سے واقعی کام کرنا چاہیے۔
اس سلسلے میں مزید اور بہتر بات شاکر بھائی ہی کر سکتے ہیں، اس لئے ان کی آمد کا انتطار کرنا ہو گا۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
آپ کے جوابات کا شکریہ! جناب بندہ کے عرض کرنے کا مقصدیہ ہے کہ کے ہم باہمی روابط قائم کر کے ایک ایسا تنظیمی ڈھانچہ بنانے کیطرف قدم اٹھائیں جو پاکستان میں فری سوفٹ ویئر کا عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے، انفرادی افرادی قوت کو مجتمع کرنے اور پروپرائیٹری کلچر کے خاتمے میں معاون ہو تا کے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ میں شرح ترقی میں اضافہ ہو سکے اور ہمارے آئی ٹی فیلڈ کے طالب علم گلوبل آئی ٹی فیلڈ میں فری سوفٹ ویئر فاونڈیشن کے بڑھتے ہوئے انقلاب کیلیے اپنے آپ کو تیار کریں تا کہ پاکستان بھی گلوبل آئی ٹی کیساتھ قدم ملا کر چل سکے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ کسی بھی مسئلے کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا

لینکس کے سلسلے میں جہاں تک بات ہے، کیا آپ ایک مختصر سا اجمالی خاکہ پیش کرنا پسند کریں گے کہ آپ کے ذہن میں فی الوقت کیا ہے۔ اس سے بات شروع بھی ہو جائے گی اور ہم آپ کے خیالات سے واقف ہو جائیں گے
 

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
برادران میری گزارش کا مقصد تھا کہ کم از کم اس محفل میں موجود لینکس سے متعلقہ افراد کا باہمی ربط مضبوط ہو۔ کبھی کبھار اجتماعی آن لائن چیٹ سیشن منعقد کر کے اور مستقلی ان فورم کے زریعے ہمیں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کا اندازہ ہو، تا کہ ہم ایک دوسرے کی معاونت سے آگے بھی بڑھ سکیں اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بہرہ مند بھی ہو سکیں۔

اس کے بعد بتدریج ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کے قیام کیلیے اقدام کریں جس کے زریعے فری سوفٹ ویئر فاونڈیشن کی ایک ملک گیر تحریک نہیں بلکی عوامی سطح سے (روٹ گراس لیول) اس کا شعور اجاگر کرنے اور اسی روٹ لیول پر اس کو اپنانے کے لیے عملی اقدامات کا انتظام کیا جائے۔

میرا مقصد اگلے ہفتے سے ایف ایس ایف ڈاٹ اورگ کی پاکستان میں زیلی تحریک چلانا نہیں :D بلکہ گلوبل آئی ٹی میں بڑھتے ہوئے انقلاب کے پیش خیمہ حتی المقدور کوشیش کر کے انفرادی اور متفرق قوتوں کو ایک اجتماعی اور متحد فورس کی شکل میں گامزن کرنا ہے چاہے فی الوقت مختصر ٹولیوں کی ہی صورت میں کیوں نہ ہوں مگر مستقبل قریب کے لیے ماحول تو ہموار کر سکیں تا کہ پاکستان اب پہلے کیطرح گلوبل آئی ٹی میں آنے والے نئے رجحانات کو تیسری دنیا میں ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے اسوقت نہ اپنائے جب باقی ممالک ان سے فارغ ہو کر نئے افق تلاش کرنے میں مصروف ہوتے ہیں بلکہ ہم بھی جدید زمانے کی ایجادات میں اپنا کردار نمایاں کریں۔ اور یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا جب ہم بھی اپنے قدموں کو عالمی رفتار سے ملانے کی کوشیش کریں گے بجائے کہ ان کے نقش قدم پر تا قیامت چلتے رہیں۔

امید ہے اب میں اپنے خام خیالات کو ان نا مکمل الفاظ کے زریعے آپ کے اذہان میں منتقل کر سکا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر جہاں تک بات ہے، تو جیسبادی، نعمان، دوست، Mwalam، زیک اور کسی حد تک میں بھی موجود ہیں۔ ہم آپس میں‌ مختلف مسائل ڈسکس کرتے رہتے ہیں۔ ہمارے پاس اکثر ممبران کے میسنجر آئی ڈیز ہوتی ہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم لوگ ابھی اس محفل کے لیول پر کچھ کام اکٹھا ہو کر کررہے ہیں

مزید کچھ میں ابھی اس لئے نہیں لکھ رہا کہ دوست بھائی اور نعمان اس پر بہتر انداز میں روشنی ڈال سکتے ہیں
 

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
بہت خوب تو میں بھی آپ کی company کو join کرنے کا آرزومند ہوں‌تا کہ آپ برادران سے مستفید ہو سکوں۔ میرا یاہو! کا ایڈریس مندجہ زیل ہے۔
(ای میل ایڈریس حذف)
چیٹ پر مفصل بات ہو سکتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ای میل ایڈریس ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کا تبادلہ ذاتی پیغام کی صورت میں بہتر رہتا ہے

میں نے آپ کو اپنی بڈی لسٹ میں ایڈ کر لیا ہے
 
خوش آمدید مصطفی ،

اس سلسلے میں‌ مجھے بھی اپنے ساتھ پائیں اور ایک اور ممبر ہیں شمیل قریشی وہ بھی آج کل اوبنٹو کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں وہ بھی اس سلسلے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ایک عرصہ قبل لینکس کے اردو ترجمہ پر کام شروع ہوا تھا اور نعمان نے کافی ہمت کی مگر احباب کی عدم توجہی کی وجہ سے وہ کام رہ گیا۔ اب اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسا خیال ہو جس کی مدد سے لوگوں کو اس طرف راغب کیا جا سکے تو تفصیلا پیش کریں اور پھر اس پر کام کو شروع کر دیں گے۔
 

دوست

محفلین
یہ ترجمہ تو شجر ممنوعہ ہی بن چلا ہے۔ پلیٹ فارم تو ہے کیوں نہیں ہے۔ اب تو کمپیوٹنگ فورمز پر بھی لینکس پر بات کرنے کے لیے فورم موجود ہے۔ اگر بات عمومی مدد کی ہے تو وہ دینے کے لیے ہم ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
ہاں ٹیوٹوریلز کے معاملے میں ابھی ہاتھ ذرا تنگ ہے۔
 
Top