پاکستان مانیومنٹ، اسلام آباد

فرحت کیانی

لائبریرین
ڈاکٹر محمد اقبال

2012-07-12%2019.14.13.jpg
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شیرِ بنگال مولوی فضل حق اور حسین شہید سہروردی

2012-07-12%2019.13.15.jpg

یہ اس گیلری کے شروع کے حصے کی تصویریں ہیں۔ افسوس کہ وقت کی کمی کے باعث میں اگلے حصے میں سے صرف ایک چکر لگا کر آ سکی اور تصویریں نہیں لیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب شراکت
لطف آیا دیکھ کر
جزاک اللہ خیراء محترم بہنا
بہت شکریہ نایاب بھائی۔ مشرف انکل نے اگر کوئی ایک کام بہتر کیا ہے تو وہ اس یادگار کی تعمیر ہے۔ آپ یقین کریں کہ یہاں کا ایک چکر آپ کو پاکستان کے ماضی سے حال تک کی مکمل سیر کروا دیتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب بھائی۔ مشرف انکل نے اگر کوئی ایک کام بہتر کیا ہے تو وہ اس یادگار کی تعمیر ہے۔ آپ یقین کریں کہ یہاں کا ایک چکر آپ کو پاکستان کے ماضی سے حال تک کی مکمل سیر کروا دیتا ہے۔
اس چھٹی پر اگر خبر ہوتی تو سیر کروا لیتا اپنی سچی غزل کو
اب انشاءاللہ اگلے سال وسط میں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس چھٹی پر اگر خبر ہوتی تو سیر کروا لیتا اپنی سچی غزل کو
اب انشاءاللہ اگلے سال وسط میں
بالکل۔ ضرور لیکر جائیں غزل کو۔ اور نایاب بھائی لوک ورثہ بھی جائیے گا۔ قریب ہی موجود ہے۔ بچوں کو پاکستان اور اپنی ثقافت کی آگاہی دینے کے لئے یہ بہت اچھی جگہیں ہیں خصوصاً جب سکولوں اور میڈیا میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔
بلکہ شمشاد بھائی اگر آپ ابھی پاکستان میں ہی ہیں اور فرصت سے ہوں تو آپ بھی ضرور جائیے گا۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب بھائی۔ مشرف انکل نے اگر کوئی ایک کام بہتر کیا ہے تو وہ اس یادگار کی تعمیر ہے۔ آپ یقین کریں کہ یہاں کا ایک چکر آپ کو پاکستان کے ماضی سے حال تک کی مکمل سیر کروا دیتا ہے۔
مشرف ماموں کے اور بھی بہت سے یادگار کام ہیں
بس یہ روٹی کپڑا مکان زدہ جمہوریت کی پٹی آنکھوں پر بندھی سب ہنیرا دکھا رہی ہے
آپ کی بات سے بالکل متفق
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مجبوراً مجھے زبردست پر کلک کرنا پڑا
کیونکہ ریٹنگ لسٹ میں یہی ایک لفظ ہی کچھ نہ کچھ قریب ہے
اس ریٹنگ کہ جو میں کرنا چاہتا تھا مگر
اے بسا آرزو کہ خاک شد

حیرانی نمبر ایک یہ ہوئی کہ آپ کو میرا نام کیسے پتا؟
حیرانی نمبر دو یہ ہوئی کہ چلیں چھوڑیں

بہت کم ایسا ہوتا ہے جب میں لاجواب ہوتا ہوں
اور یہ دمدار ستارے کے ظہور کی طرح شاذ و نادر ہی ہوتا ہے
مجھے اعتراف ہے کہ مجھے لفظ نہیں مل رہے تبصرے کیلئے

انشاءاللہ اب یہاں کا چکر ضرور لگاؤں گا

اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا دے

میں تو صرف دعا ہی دے سکتا ہوں
اس کے علاوہ تشکر کے طور پر آپ کو بغداد کی سیر کروا سکتا ہوں
گر قبول افتد زہے عزو شرف
 
فاتح

لائبریرین
اور شکر پڑیاں کے اس مقام پر قومی یادگار (نیشنل مونیومنٹ) بنانے کی وجہ یہ تھی یہ کہ 1960 میں شکر پڑیاں کے اسی تاریخی مقام پر ایوب خان نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی منظوری دی تھی۔
 
حسان خان

لائبریرین
شیرِ بنگال مولوی فضل حق اور حسن شہید سہروردی

2012-07-12%2019.13.15.jpg

ایسی تصویریں دیکھ کر اور پھر 1971 کے بنگال کو چشمِ تصور سے دیکھ کر نصیر ترابی کا یہ شعر بے ساختہ زباں پر جاری ہو جاتا ہے:

کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی

تفو بر تو ای چرخ گردون تفو!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجبوراً مجھے زبردست پر کلک کرنا پڑا
کیونکہ ریٹنگ لسٹ میں یہی ایک لفظ ہی کچھ نہ کچھ قریب ہے
اس ریٹنگ کہ جو میں کرنا چاہتا تھا مگر
اے بسا آرزو کہ خاک شد

حیرانی نمبر ایک یہ ہوئی کہ آپ کو میرا نام کیسے پتا؟
حیرانی نمبر دو یہ ہوئی کہ چلیں چھوڑیں

بہت کم ایسا ہوتا ہے جب میں لاجواب ہوتا ہوں
اور یہ دمدار ستارے کے ظہور کی طرح شاذ و نادر ہی ہوتا ہے
مجھے اعتراف ہے کہ مجھے لفظ نہیں مل رہے تبصرے کیلئے

انشاءاللہ اب یہاں کا چکر ضرور لگاؤں گا

اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا دے

میں تو صرف دعا ہی دے سکتا ہوں
اس کے علاوہ تشکر کے طور پر آپ کو بغداد کی سیر کروا سکتا ہوں
گر قبول افتد زہے عزو شرف
بہت شکریہ۔
آپ کا نام ایسے معلوم ہوا کہ شاید آپ نے کوئی پسندیدہ نعت شیئر کی تھی اور غالباً وارث نے آپ کو آپکے اصلی نام سے مخاطب کیا تھا۔
حیرانی نمبر دو کا بھی بتا دیں۔ ہو سکتا ہے اس کا جواب بھی دے سکوں۔
ضرور سیر کرائیے۔ آپ کے بقیہ ٹیگ بھی موصول ہو گئے ہیں بہت شکریہ۔ لیکن تسلی سے دیکھنا چاہتی ہوں تو جیسے جیسے وقت ملے گا دیکھتی جاؤں گی۔
 
Top