پاکستان مسلم لیگ ن کی ممبر شمائیلہ رانا نے کیا کریڈٹ کارڈ چوری

گرائیں

محفلین
دیکھئے جاوید چوہدری نے کیا کہا ہے اس بارے میں:

logo.jpg

1100669370-1.jpg

1100669370-2.gif
 

عثمان رضا

محفلین
ثنا نیوز

مدعی کی جانب سے پیروی سے انکار،شمائلہ رانا کیخلاف کریڈٹ کارڈ چوری کیس خارج​


لاہور (ثناء نیوز) مسلم لیگ(ن ) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا کے خلاف کریڈٹ کارڈ چوری کیس میں مدعی کی جانب سے پیروی سے انکار پر کیس ختم کردیا گیا۔ مدعی نے کیس کے آخری مراحل میں عدالت میں بیان دیا کہ کیس غلط فہمی کی بنا پر درج کیا گیا تھا جو اب دور ہوچکی ہے جس پر عدالت نے کیس ختم کردیا۔اس کیس کی چار پیشیاں ہوئیں جس میں شمائلہ رانا کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوتی رہی۔واضح رہے کہ شمائلہ رانا کو اس اسکینڈل کے باعث پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا پڑا۔
 

گرائیں

محفلین
ہا ہا ہا ۔۔۔

یہ قانون جو صرف غریبوں کے لئے بنا ہے یہی کر سکتا ہے۔ اس کے سوا کچھ نہیں۔ مدعی/ مدعیہ کو لگ پتہ جانا تھا پیروی کرنے پر۔ اب شمائلہ رانا کا بیان آئے گا کہ دیکھو میں تو بے گناہ ہوں، کہا نا تھا میں نے؟

لو کر لو گل۔
 

dxbgraphics

محفلین
بڑے بڑے مگرمچھ تو کیس ختم کر کے مزے سے دندناتے پھرتے ہیں غریبوں پر بھی کیس ختم ہونے چاہئیں
 

طالوت

محفلین
یہ سب ایک ہی مرغی کے گندے انڈے ہیں ۔ مدعی غائب مدعی "حاضر" گواہ غائب "گواہ "حاضر"
سب کو ایک لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دینا چاہیے ۔
وسلام
 
Top