میرا تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ اصل مجرم یہاں ہمارے سکولوں میں انگریزی کی تعلیم کا ناقص ہونا ہے۔ ہوتا یوں ہے کہ ہم کئی سال پڑھ کر بھی انگریزی بولنا نہیں سیکھ پاتے۔ اس لئے اانگریزی کے زیادہ سے زیادہ الفاظ اردو کے جملے میں استعمال کر لاشعوری طور پر اس کمی کا مواخذہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لکھنے اور سمجھنے میں کجا کتنی ہی مہارت ہو، مگر بولنے میں مار کھاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ کبھی بولنے کی مشق کرنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ اگر طالب علموں کو انگریزی بولنا جلد سکھا دیا جائے تو وہ انگریزی کو صرف ایک زبان سمجھیں گے اور بوقت ضرورت بولیں گے۔ اردو میں انگریزی ملانا چھوڑ دیں گے۔ کئی یورپی ممالک کے لوگ انگریزی صرف چند سال کیلئے پڑھتے ہیں اور ہمارے سے کہیں بہتر بولتے ہیں۔ باقی کام اپنی زبان میں کرتے ہیں۔شارق مستقیم نے کہا:اردو کا ہر چاہنے والا اردو کی موجودہ صورتحال اور اس کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتا ہے اس لیے میں اس بحث کو لایعنی ہر گز نہیں سمجھتا۔
ہم تو جس نئی نسل کو دیکھ رہے ہیں وہ اردو سے زیادہ سے زیادہ احتراظ کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔ اس میں کچھ تو حالات کی ستم ظریفی ہے کہ انگریزی کو language of success سمجھ لیا گیا ہے سو اب والدین بھی بچے سے کہتے ہیں دیکھو وہ مون ہے اور وہ سٹار!
اسی طرح نئی نسل منہ ٹھیڑھا کر کر کے انگریزی بولنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ ان سے اگر آپ اردوئے مبین میں بات کر جائیں تو منہ دیکھتے رہتے ہیں۔ ان کے سامنے اچھی اردو بولنے والا خود بے وقوف بن جاتا ہے۔
بیچارے اردو کے چاہنے والوں کے لیے ایک نئی اصطلاح "اردو میڈیم" بھی مقبول کردی گئی ہے۔ اس سے ان کو دقیانوسی ثابت کیا جاتا ہے۔
مثلاً بہت سے لوگوں کو جب میں روزنامہ بوریت سے متعارف کرواتا ہوں تو ان کا منہ بن جاتا ہے کہ "اردو ویب سائٹ!!!"
یہ تو میرے اطراف میں صورتحال ہے دوسری جگہوں پر معاملہ بہتر ہوسکتا ہے۔
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ قومیں اپنی زبان نظر انداز کرکے کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ آپ دوسری زبان میں پڑھ اور لکھ تو سکتے ہیں، مگر سوچ نہیں سکتے۔ اس نکتے پر میں جیس سے رائے دینے کی درخواست کروں گا۔
دوسری وجہ جس کی وجہ سے اردو میں انگریزی ملانے کی یہ ہے کہ چونکہ ہم اردو لکھتے بہت کم ہیں اس لئے اردو اصطلاحات سے نابلد ہوتے جاتے ہیں چنانچہ عام الفاظ کیلئے بھی انگریزی ٹھوکنے لگتے ہیں۔ اب اس طرح کے چوپالوں پر اردو لکھ کر اردو بول چال بھی بہتر ہونے کا قوی امکان ہے۔