محمود احمد غزنوی
محفلین
ایک بہترین اور فکر انگیز گفتگو۔ صھافیوں کے چبھتے ہوئے سوالات لیکن مدلل اور پر مغز جوابی تجزیہ۔۔۔۔۔۔آپکے کمنٹس کا انتظار رہے گا۔
چاہ آسان نباہ مشکلاس خوبصورت اور پر مغز گفتگو کی شئرنگ پر محمود بھائی میں آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے بعض مسائل میں اختلاف کے باوجود اس میں کوئی شک نہیں کے اس وقت عالم اسلام میں امت مسلمہ کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کی نشاندہی اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ انکے حل پر ڈاکٹر صاحب جیسی نباض اور ہمہ جہت شخصیت مشکل سے ملتی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کو غور اور غیر جانبداری سے دیکھنے والا ہر شخص یہی پکارے گا کے اس وقت پاکستان میں انقلاب کی اس سے بہترین صورت شاید ہی ملے جو کہ ڈاکٹر صاحب نے بیان کی کہ پورا معاشرہ پر امن جدو جہد کے ذریعے نیک نیتی سے اٹھ کھڑا ہو اور ہر طبقہ فکر سے انٹلیکچؤلز لیڈ کرتے ہوئے نکلیں جیسے اگر بعض معاملات میں آئین رکاوٹ بنتا ہے تو آئینی ماہرہن کی ایک ایسی جماعت ہو جو کے آئین سے چن چن کر ایسی تمام شقوں کا قلع قمع کرے جو کہ پاکستان کی عوام کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اسی مثال سے دیگر تمام محکموں اور طبقہ جات پر انقلاب وارد ہو ۔ ۔ ۔