محمد وارث
لائبریرین
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس "بھانڈ پن" میں عزّتِ سادات بھی گئی
سبحان اللہ فاتح بھائی، کیا خوب مقتضائے حال متبادل لائے ہیں، واہ واہ واہ ۔۔۔۔۔
۔
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس "بھانڈ پن" میں عزّتِ سادات بھی گئی
ساجد بھائی! لگتا ہے آپ نے سیّد صاحب کی خامہ فرسائیوں کا بنظر غایت مطالعہ نہیں فرمایا۔ چند شگوفے درج کیے دیتا ہوں:
ساجد بھائی!
ان ہرزہ سرائیوں کو پڑھنے کے بعد بھی کیا آپ کی وہی رائے ہے؟؟؟
اور احمد فراز کی زبانی میرا مسلک اپنی اس پوسٹ کے بارے میں یہ ہے کہ:
کوئی سخن برائے قوافی نہیں لکھا
اک شعر بھی غزل میں اضافی نہیں لکھا
ہم اہلِ صدق جُرم پہ نادم نہیں رہے
مر مٹ گئے پہ حرفِ معافی نہیں لکھا
ہم نے خیالِ یار میں کیا کیا غزل کہی
پھر بھی یہی گماں ہے کہ کافی نہیں لکھا
ڈرتے ڈرتے اس سیاست کے دھاگے پر آ رہا ہوں کیونکہ میرے سمن پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں اور کئی شوکاز نوٹس بھی اہل محفل کی طرف سے مجھے مل چکے ہیں کہ میں نے اگر سیاست کے دھاگے پر ہی رہنا ہے تو پھر وہی رہوں اور باقی دھاگوں پر میرا کیا کام۔ کافی دنوں سے میں شعوری کوشش کے ساتھ سیاست کے دھاگوں پر پوسٹ نہیں کر رہا مگر اس دھاگے پر دو مبتدیوں کی پوسٹ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سیاست کے بہانے ہی سہی لوگ پوسٹنگ کرنے لگے ہیں۔
میں احسن اقبال اور زینب کو فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں اور ان سے گزارش ہے کہ باقی دھاگوں کو بھی رونق بخشیں۔
اس کے ساتھ ہی رخصت چاہتا ہوں رونہ دل تو بہت کچھ ہے کہنے کو مگر پھر راہ سے ہٹ جانے کا الزام فوراٌ آ جائے گا۔
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس "بھانڈ پن" میں عزّتِ سادات بھی گئی
[]فاتح بھائی ، شاید سید صاحب مزاح اور بکواس میں تمیز کرنے سے قاصر ہیں[ [/
ساجد اقبال: یہ جاوید چوہدری کون ہے جسے بنگلہدیش میں جمہوریت نظر آ رہی ہے؟
کچھ حد تک۔۔۔ جیسا پچھلے دنوں ہم نے دیکھا کہ فوج نے اقتدار قبضہ کیا اور غالبآ حسینہ واجد تھیں جنہیں ملک بدر کرنے کی کوشش کی، لیکن عوامی مظاہروں کی بدولت جرنیل صاحب کو فیصلہ بدلنا پڑا۔ الفاظ تو آپکو یاد ہونگے ”بنگلہ دیش پاکستان نہیں۔۔۔“۔ تاہم اپنی کم علمی کا مجھے اعتراف ہے شاید کچھ میں نے بھی مبالغہ آرائی کر دی ہو۔ تاہم آپکا خیال درست ہے مبالغہ آرائی بھی موجود ہے۔ساجد اقبال بھائی ، کیا آپ محترم جاوید چوہدری کے کالم "ایمرجنسی" کے ابتدائی پیرا گراف میں لکھی باتوں سے اتفاق کرتے ہیں؟