محمدصابر
محفلین
۔۔۔
۔۔۔ اردو بلاگ لکھنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود کو منظم کیا اور اردو ویب ڈاٹ آرگ نامی ایک ویب سائٹ کی بنیاد رکھی۔ جس کا بنیادی مقصد کمپیوٹر پر اردو کا استعمال سکھانے کا مواد شائع کرنا اور اردو میں بلاگنگ کرنے کے خواہشمندوں کو مدد فراہم کرنا تھا۔ان تمام کوششوں کے بعد اردو بلاگز کی تعداد میں بھی رفتہ رفتہ اضافہ ہونے لگا اور اس وقت ویب پر کئی اردو بلاگ موجود ہیں جو باقاعدہ شائع ہوتے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی اور اردو بلاگر ابوشامل کا خیال ہے کہ ’اردو بلاگنگ کے میدان میں صورتحال کافی امید افزا ہے۔ بلاگرز نئے موضوعات کا انتخاب کر رہے ہیں، سیاسیات سے لے کر فلسفے اور کھیلوں سے لے کر معاشرتی مسائل تک، ہر موضوع قلمزد کر رہے ہيں۔ اچھا لکھنے والے کم ہیں اس لیے ایسی تحاریر بھی کم سامنے آ رہی ہیں لیکن جس تیزی سے بلاگنگ کے قومی منظرنامے پر اردو بلاگز نمایاں ہو رہے ہیں بعید نہیں کہ اگلے چند سالوں میں اردو بلاگنگ کو اہم مقام حاصل ہو جائے‘۔۔۔
مزید