پاکستان میں حجاب پر تشدد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کیا واقعی یہ درست ہے
1844.gif

جنگ

کیا پاکستان میں حجاب کرنے والوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور کوئی نوٹس نہیں لیتا؟
 
یہ اوپر کے دو تراشے میڈیا ہی ہے اور کیا آپ کا ذاتی فرمان ہے ؟؟
اور وہ میڈیا کہاں ہے جو مختاراں مائی اور سوات کی جعلی ویڈیوز کو مرچ مسالہ لگا کر پیش کرتا ہے۔ فورم پر یہ پوسٹ آنے سے قبل شائد چند احباب کو اس خبر کا علم ہو گا
 
دوست

محفلین
ایک باپردہ بچی کے گھر سے لائیو کوریج شروع کر دیں کیا؟ خبر بھی نشر ہو گئی تحقیقات بھی شروع ہو گئی اور کیا چاہیے اب آپ کو؟ سب سے پہلے بی بی سی اردو اور انگریزی میڈیا نے یہ خبر نشر کی تھی.
 
عثمان

محفلین
اور وہ میڈیا کہاں ہے جو مختاراں مائی اور سوات کی جعلی ویڈیوز کو مرچ مسالہ لگا کر پیش کرتا ہے۔ فورم پر یہ پوسٹ آنے سے قبل شائد چند احباب کو اس خبر کا علم ہو گا
جنگ اخبار اس خبر کی اشاعت سے کچھ عرصہ قبل تک میڈیا ہی کہلاتا تھا۔ ممکن ہے کہ وہ آپ کے لیے کچھ مسالہ خریدنے نکل پڑے ہوں۔
 
چلیں ایسے ہی سہی۔ لیکن اگر کوئی ایسی خبر ہوتی جس سے پاکستان اور اسلام پر طعن و تشنیع کا راستہ ملتا کیا تب بھی میڈیا کا اتنا ہی سرسری اور محتاط رویہ ہوتا؟ یا چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیتے؟
 
محترم دوست آپ کے میڈیا نے خود بھی مان لیا تھا اور تحقیقات کے نتیجے میں بھی یہ بات واضح ہو گئی تھی سوات میں لڑکی کو کوڑے مارنے والی ویڈیو جعلی تھی۔ ایک این جی او نے پشاور میں کرائے کے لوگ بھرتی کر کے فلم بند کی تھی۔
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے
باغ تو سارا جانے ہے​
 
اس بات کا آپ کو کیسے پتا چلا ؟
بذریعہ میڈیا ؟
لیکن وہ تو گمراہ ہے۔
 
اس بات کا آپ کو کیسے پتا چلا ؟
بذریعہ میڈیا ؟
لیکن وہ تو گمراہ ہے۔
اگر آپ نہ ماننے پر مصر ہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں۔ میڈیا کے لئے گمراہ کا لفظ میں نے استعمال نہیں کیا۔ بہتر ہے آپ کسی بڑے سے پوچھ لیں، اگر میں غلط کہہ رہا ہوا اپنی غلطی تسلیم کر لوں گا۔ لیکن آپ ہوائی گھوڑے نہ دوڑائیں پہلے تصدیق کر لیں
 
کیا عوام کو گمراہ کرنے والا میڈیا گمراہ نہیں ؟
کس بڑے سے پوچھا جائے ؟
تصدیق کیسے کی جائے ؟
 
کیا عوام کو گمراہ کرنے والا میڈیا گمراہ نہیں ؟
کس بڑے سے پوچھا جائے ؟
تصدیق کیسے کی جائے ؟
یہاں محفل میں آپ کو کئی بڑے مل جائیں گے
اور میں نے میڈیا کے حوالے سے بات کی، یہ اعتراف آن ریکارڈ موجود ہے۔ آپ کا سورس کیا ہے؟
 
عثمان

محفلین
یہاں محفل میں آپ کو کئی بڑے مل جائیں گے
قبلہ آپ کے ہوتے کسی دوسرے جغادری کی کیا ضرورت ہے ؟
اور میں نے میڈیا کے حوالے سے بات کی، یہ اعتراف آن ریکارڈ موجود ہے۔
اور یہ اعتراف اور ریکارڈ کہاں موجود ہے ؟۔۔ میڈیا میں ؟۔۔ لیکن وہ تو گمراہ ہے۔
میرا سورس تو تب ہو جب میں کوئی دعویٰ کروں۔ نیز گمراہ سورس کی آپ کے ہاں تو ویسے بھی کوئی اہمیت نہیں۔
 
مسئلہ یہ ہے کہ جس طرح خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا سوات کا واقعہ، مختاراں مائی کا واقعہ جیسی باتوں کو اہمیت دیتا ہے اور بار بار اس پر خبریں اور تبصرے وغیرہ نشر کرتا ہے ایسی اہمیت اس بات کو نہیں دی گئی۔ حالانکہ پاکستانی معاشرے میں یہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔ کسی بھی پروفیسر کو کسی بھی طالبہ پر تشدد کی وجہ سے گرفتا کر لینا چاہئیے۔
 
آصف اثر

معطل
قبلہ آپ کے ہوتے کسی دوسرے جغادری کی کیا ضرورت ہے ؟

اور یہ اعتراف اور ریکارڈ کہاں موجود ہے ؟۔۔ میڈیا میں ؟۔۔ لیکن وہ تو گمراہ ہے۔
میرا سورس تو تب ہو جب میں کوئی دعویٰ کروں۔ نیز گمراہ سورس کی آپ کے ہاں تو ویسے بھی کوئی اہمیت نہیں۔
آپ شاید پھر پٹڑی سےاُتر گیے ہیں۔ بھائی جی میڈیا صرف لفاظ جغادریوں، بزدل صحافیوں ، اور عیاش اینکرو کا نام نہیں بلکہ یہ اس میڈیا کا حصہ ہے۔ مطلب صاف ہے کہ یہی عناصر جو ملالہ کے دلال بنے ہوئے ہیں، جو جعلی ویڈیوز پر اپناقد اونچا کرے اور جو اپنے مذموم مفادات کے لیے غیر ملکی فنڈز سے اپنے پیٹ کے دوزخ بھرے ، عوام کو گمراہ کرے ، پاکستان کی بنیادوں کو ہلانے سے نہ چوکے،چھوٹی معصوم بچیوں کو سرعام نچائے ، بے حیائی پھیلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑے ،واو کا باؤ بنائے ۔۔۔وہی لے پالک اسلام اور اسلام سے وابستہ دیگر مقدس ومحترم افعال کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے معاملے میں مہر بہ لب ہوجاتے ہیں۔ ۔۔ اگرچہ میڈیا کی اکثریت ان مداریوں پر مشتمل ہے مگر اسی میڈیا میں پاک اور بے داغ، نڈر اور بے باک صحافی اور شخصیات بھی موجود ہیں۔۔۔
 
ساجد

محفلین
اس معاملہ میں ہمیں جس چیز پر توجہ دینی چاہئے وہ ہے کالج کی انتظامیہ اور مذکورہ پروفیسر کے خلاف قانونی کارروائی نا کہ میڈیا میڈیا کی دہائی ۔ خبر نشر کر کے میڈیا نے تو آپ کو آگاہ کر دیا ، اور کیا کرے میڈیا ؟ ۔
یہ بات اب کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ ہمارے اعلی تعلیمی اداروں میں بھی قومی انتشار کے مناظر عام ہوتے جا رہے ہیں جبکہ تفہیم اور برداشت رخصت ہوتی جا رہی ہے ۔ چونکہ اساتذہ مختلف مسلکی ، سیاسی تنظیموں یا این جی اوز کے زیر اثر ہیں اور یہی حال طلباء کا بھی ہے ۔ ایسے میں برداشت کہاں ۔ نہ صرف قانون بلکہ قومی یک جہتی کا فقدان ایسے واقعات کا سب سے بڑا سبب ہے ۔
 
دوست

محفلین
اپنا پِٹ سیاپا تو چلتا ہی اس بات پر ہے کہ میڈیا "دجالی" ہے میڈیا "دلال" ہے میڈیا "فحاشی" پھیلاتا ہے میڈیا "ملک دشمن" ہے۔ اب اگر یہ بات نہ کی تو پھر پیچھے کرنے کو کیا رہ جائے گا؟ یہ بچی والی تو بطور بہانہ ساتھ آ گئی اصل دکھ تو اندر سے یہ پک رہا تھا۔ ایسی کسی بھی خبر پر بس یہی دکھ ہوتا ہے کہ میڈیا "دجالی" ہے میڈیا "دلال" ہے میڈیا "فحاشی" پھیلاتا ہے میڈیا "ملک دشمن" ہے۔ اگر میڈیا وہ ویڈیو نہ چلاتا تو "محب وطن" طالبان سوات کو امن کا گہوارہ بنا دیتے اور وہاں فوج اور طالبان شانہ بشانہ گشت کرتے۔ سرکاری دفاتر کی حفاظت کے لیے طالبات تعینات ہوتے اور طالبان اسٹیشنوں کے باہر نقص امن سے روکنے کے لیے پیرا ملٹری فورسز تعینات ہوتیں۔ مُلا ریڈیو کے موبائل ریڈیو سے امن کے ترانے نشر ہوتے۔ لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسیاں نہ ملتیں، پولیس والوں کے سر قلم نہ ہوتے۔ اور ہاں یہ آپریشن تو امریکہ کے کہنے پر شروع ہوا اپنے تازہ دائرہ ایمان میں داخل ہونے والے جنرل شاہد عزیز بھی ارشاد فرما چکے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top