پاکستان میں دس ارب درخت لگانے کا اعلان

فلک شیر

محفلین
درخت جو بھی لگائے، اچھا ہے
سیاست دان ہو یا عام آدمی
حکومتی سطح پر لگائے جائیں اور شعور عام کیا جائے تو کیا ہی بات ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
درخت جو بھی لگائے، اچھا ہے
سیاست دان ہو یا عام آدمی
حکومتی سطح پر لگائے جائیں اور شعور عام کیا جائے تو کیا ہی بات ہے
پاکستان میں شجر کاری کی اشد ضرورت ہے تا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ مسائل کو کم کیا جا سکے۔
 

ربیع م

محفلین
عمران خان نے مینار پاکستان پر تقریر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کر پاکستان میں دس ارب درخت لگائیں گے۔
اگر اس بات پر حقیقی طور پر عمل ہو گیا تو خطے کے ماحول پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
خیبر پختونخواہ میں کتنے درخت لگانے کا اعلان کیا تھا اور اس کا کیا بنا؟
 

الف نظامی

لائبریرین
خیبر پختونخواہ میں کتنے درخت لگانے کا اعلان کیا تھا اور اس کا کیا بنا؟
محب علوی کے الفاظ میں:
Billion Tree Tsunami
خیبر پختوانخواہ حکومت کا ایک کامیاب پراجیکٹ ہے اور اب تک تقریبا ۷۵ کروڑ درخت لگ چکے ہیں۔
وائس آف امریکہ کی رپورٹ

16 اگست 2017
بی بی سی اردو
اب تک صوبہ بھر میں 94 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں

17 اگست 2017
عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این کا کہنا ہے کہ پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخواہ واحد صوبہ ہے جہاں وسیع پیمانے پر شجر کاری کے ذریعے 35 لاکھ ایکڑ جنگلات کو بحال کیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ایک پرانے کالم سے اقتباس پیشِ خدمت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کالم نگاروں کے مشوروں پر عمل بھی کرتا ہے:

میں سمجھتا ہوں اگر عمران خان اس قوم کو قطار بنانے کا طریقہ سکھا دیں ، یہ اپنی پارٹی کے کارکنوں کو قائل کر لیں ، ہمارا ہر کارکن قطار میں کھڑا ہوگا خواہ یہ قطار ایک آدمی پر مشتمل ہی کیوں نہ ہو اور ہم بارشوں اور بہار کے موسم میں پورے ملک میں کروڑوں پودے لگائیں گے اور ان پودوں کی حفاظت بھی کریں گے اور ہم میں سے ہر شخص گلی محلے میں صفائی رکھے گا تو یقین کیجیے عمران خان واقعی ملک میں سوشل سونامی لے آئیں گے۔
(جاوید چوہدری کالم 7 ستمبر 2012)
 
آخری تدوین:
Top