پاکستان میں نام تبدیل کرنے کے قانونی طریقہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں

اناڑی

محفلین
وعلیکم السلام
کراچی بورڈ کا تو پتا نہیں
لیکن یہاں گوجرانولہ بورڈ میں تو آپ برتھ سرٹیفیکٹ کا پروف اور اخبار میں اشتہار دے کر تبدیلی کروا سکتے ہیں

ممکن ہے کراچی بورڈ ولوں کو خرچہ پانی چاہئیے ہو، جبھی وہ قانونی گتھیوں میں الجھانا چاہ رہے ہوں۔
 
تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام
کراچی بورڈ کا تو پتا نہیں
لیکن یہاں گوجرانولہ بورڈ میں تو آپ برتھ سرٹیفیکٹ کا پروف اور اخبار میں اشتہار دے کر تبدیلی کروا سکتے ہیں
بالکل یہی کام ملتان اور ساہیوال بورڈ میں بھی ہے۔ یا اگر برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بھی ہے اور آپ نے نام تبدیل کروانا ہے تو بھی صرف اخبار اشتہار سے کام چل جاتا ہے۔

ممکن ہے کراچی بورڈ ولوں کو خرچہ پانی چاہئیے ہو، جبھی وہ قانونی گتھیوں میں الجھانا چاہ رہے ہوں۔
لگتا تو یہی ہے۔ :)
 
اناڑی

محفلین
بالکل یہی کام ملتان اور ساہیوال بورڈ میں بھی ہے۔ یا اگر برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بھی ہے اور آپ نے نام تبدیل کروانا ہے تو بھی صرف اخبار اشتہار سے کام چل جاتا ہے۔

لگتا تو یہی ہے۔ :)

یہی لگ رہا ہے کہ اب ایک دن ٹائم نکال کر ان سے پھر ملوں اور بات کروں کہ کوئی اور راستہ نکالیں شاید بات بن جائے کیونکہ میں نے نام مکمل تبدیل تو کرنا نہیں صرف شروع کا ایک لفظ نکالنا ہے اور بس۔۔۔۔۔۔باقی نادرا میں موجود انفارمیشن کاؤنٹر پر موجود بندے نے بہت تعاون کیا، میرے مسئلے کو وہاں اسٹاف اور انچارج سے بھی ڈسکس کیا اور انھوں نے یہی جواب دیا کہ شناختی کارڈ پر نام کی جزوی تبدیلی کے لئے آپ کو کسی اشتہار کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بس میٹرک سرٹیفکیٹ اور یہ حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق کرواکر جمع کروانا ہوگا تو آپ کا کام باآسانی ہوجائے گا۔

لیکن اس کے لئے آپ میٹرک سرٹیفکیٹ پر بھی وہی نام چاہئیے ہوگا جو آپ شناختی کارڈ پر چاہ رہے ہیں۔ میں نے انھیں برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ دکھایا تھا، بہانہ بھی کہ میں نے سعودیہ جانا ہے وہاں والد کے پاس تواس لئے یہ تبدیلی کروانی ضروری ہوگئی ہے، کیونکہ پاسپورٹ پر محمد شاہد لکھا ہے اور وہاں سعودی حکومت کے ریکارڈ میں بھی۔ اس پر ان کا اعتراض تھا کہ برتھ سرٹیفیکیٹ تو ان پڑھ آدمی سے مانگتے ہیں اور ب فارم اٹھارہ سے کم عمر سے اور آپ کا ب فارم اور پاسپورٹ دونوں مینیول بھی ہیں اس لئے میٹرک سرٹفیکیٹ لازم ہے۔

پھر ملتا ہوں میٹرک بورڈ کے سرٹفیکیٹ سیکشن والوں سے۔۔۔۔۔۔میٹرک کئے ہوئے بہت عرصہ بھی ہوگیا ہے شاید اسی لئے مسئلہ کر رہے ہوں۔
 
محمد ہارون

محفلین
السلام عليكم

میرا ایک سوال ہے آپ سب سے کیا ہمارا قانون اجازت دیتا ہے !
کیا کوئی اپنے والد کی ذات کی جگہ والدہ کے خاندان کی ذات استعمال کر سکتا ہے ؟
مجھے آپ سب کے جواب کا انتظار رہے گا شکریہ
 
حسیب

شاید نہیں
اس سے متعلقہ کیس
’مجھے میرے باپ کا نام نہیں چاہیے‘
 
Top