پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

سیما علی

لائبریرین

پاکستان میں پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ​

Pakistani Currency new design

اشرف خان: ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ پلاسٹک کرنسی کے لئے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی کے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں.

ملک بھر میں جعلی پاکستان کرنسی میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے، ملک میں پاکستانی جعلی کرنسی کی توک تھام کے لئے پلاٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کا پلان ہے۔ سنیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہےلیکن اسٹیٹ بینک نے اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔
سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ پاکستانی جعلی کرنسی بے تحاشا ہوچکی ہے،جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے ایسی کرنسی لانے ہوگی جو جعلی بنانا ناممکن ہے، پلان کے تحت 50 روپے ،100 روپے ،500 روپے اور 1 ہزار روپے کے پلاسٹک نوٹ لانے کا پلان دیا گیا ہے۔ نئی پلاسٹک نوٹس کا ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ فائن آرٹ نے تیار کئے ہیں۔۔

 
یہ پشاور یونیورسٹی کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم کا ڈیزائن پراجیکٹ معلوم ہوتا ہے ۔۔۔ کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا نہ ہی فی الوقت ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے ۔۔۔ اور نہ ہی ہماری معیشت اس وقت ایسے کسی انقلابی منصوبے کی متحمل ہو سکتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہےلیکن اسٹیٹ بینک نے اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔
بات آپکی درست ہے اور ابھی فی الحال صرف خوش ہوں ڈیز این دیکھ کے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
شکر ۔۔۔ یہ تو زبردست ہو جائے گا
کم از کم دھلائی میں نوٹ تو بچے رہیں گے
ایک مرتبہ ہمارے پاس برانچ میں کٹ نوٹس میں تبدیل ہونے آیا تو ڈنڈے سے مار مار کے نوٹ کا فالودہ نکالا گیا تھا۔۔اب میاں جی کا غصہ اُنکی پینٹ پر نکلے گا تو نوٹ بیچارا 😎
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
کچھ سال پہلے نوٹوں کے نئے دیزائن دیکھے تھے۔

کافی اچھے دیزائن لگے تھے ہمیں۔
اسی طرح کچھ اور لوگوں نے بھی نئے دیزائن بنائے تھے۔
39021204_2217386638333606_2775612332888293376_n.jpg

یہ بھی اچھے دیزائن ہیں
___________________________________________________________
خیر میرے خیال میں دیزائن کوئی بھی منتخب کرسکتے ہیں اور پلاسٹک کی استعمال بھی اچھی بات ہے
ایک اور چیز کر سکتے ہیں نوٹ کے درمیان ایک آر ایف آئی ڈی لگائی جاسکتی ہیں جو کہ کچھ ایسی نظر آسکتی ہے اس میں نوٹ کا نمبر اور قیمت کی معلوما ت بھی رکھی جاسکتی ہے۔
800px-RFID_Chip_007.jpg

ایسےآر ایف آئی دی دبئی کی میٹرو ٹرین کی ٹکٹ میں دیکھے ہیں۔
 
Top