نایاب
لائبریرین
محترم بٹ بھائیاس جگہ خودکش اور ڈرون حملوں پر ہر حوالے سے بات کی جاسکتی ہے۔
ویسے آپ کے علم میں یقیناََ یہ بات ہوگی کہ خود امریکی و برطانوی ادارے بھی اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ ڈرون حملوں کا شکار ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی جن میں معصوم عورتیں اور بچے بھی شامل تھے جن کا دہشت گردی کی جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ زرقا مفتی نے اسی دھاگے میں کچھ مضامین کے حوالے سے دئیے ہیں جنہیں دیکھا جاسکتا ہے۔
بحیثیت طالب علم اک سوال ۔
ڈرون حملہ
خودکش حملہ
ان کی حقیقت اور غرض و غایت کیا ہے ۔ ؟
خود کش حملے سے کیا مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
ڈرون حملوں سے کیا مقاصد حاصل کیئے جاتے ہیں ۔؟
کیا خود کش حملہ براہ راست معصوم عوام کو نقصان پہنچانے کے لیئے نہیں کیا جاتا ۔؟
کیا ڈرون حملہ کچھ ایسے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیئے نہیں کیا جاتا جو کہ کسی صورت قانون توڑنے والے ہوں ۔ ؟
اور کچھ لوگ جانتے بوجھتے انہیں پناہ دیں ۔ تو کیا ایسے افراد " گھن " کی صف میں رکھے جا سکتے ہیں ۔ ؟