پاکستان میں ڈیری فارم کا کاروبار منافع بخش ہے یا ؟؟؟

mfdarvesh

محفلین
میری معلومات کے مطابق پاکستان میں اسوقت دودھ کی شدید قلت ہے ۔ اچھا اور معیاری دودھ تلاش کرنا گویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ گویا رسد کی کمی ہے اور طلب بہت زیادہ ہے۔ اگر تھوڑا سوچ سمجھ کر اور مشورے سے کام شروع کیا جائے تو منافع کی یافت دوسرے کاروبار کی نسبت بہت جلد شروع ہو جاتی ہے۔

بلکل ٹھیک ہے
خالص دودھ مکمل طور پہ نایاب ہے
مگر یہاں کاروبار نہیں کیا جاسکتا، ذرداری ٹیکس ہی بہت زیادہے
یقین کرئیے، آپ کاروبار سے زیادہ، اداروں کو رشوت دینا پڑتی ہے
 
اس موضوع پر معلومات یقینا کئی دوستوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گی۔ بیرون ملک رہنے والے افراد جب پاکستان میں کچھ سرمایہ لگانے کے بارے میں سوچتے ہیں تو کیٹل فارمنگ یا ایگریکلچرل فارمنگ جیسی آپشنز ان کے سامنے آتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے تجربات سننے کے بعد یوں معلوم ہوتا ہے جیسے لوگ اس نوعیت کے کام کے لیے درکار تجربے اور محنت کا درست اندازہ نہیں لگا پاتے اور وہ اپنے لگائے گئے سرمائے پر جلد منافع کی توقع کرتے ہیں، جبکہ اس طرح کے کاروبار میں کئی سال لگاتار محنت درکار ہے، پھر کہیں جا کر ریٹرن ملنا شروع ہوتا ہے۔
نبیل بھائی اس میں ریٹرن فوراً بھی شروع ہو جاتا ہے اور دیر بھی لگتی ہے۔
مثلاً اگر آپ کے پاس کافی سرمایہ ہے تو آپ اچھے اچھے جانور خریدیں وہ آپ کو دودھ مہیا کرنا شروع کر دیں گے اور دنوں میں آپکا کام چل پڑے گا۔اور اگر آپکےپاس سرمائے کی کمی ہے تو آپ کو مختلف عمروں کے جانور لینے پڑتے ہیں۔تاکہ پیسے بھی کم لگیں اور تھوڑی تھوڑی آمدن بھی ہوتی رہے۔اور آہستہ آہستہ آپکا کام نکل پڑتا ہے۔
 
میرے تجربے کے مطابق پاکستان میں ڈیری فارمنگ میں گائے ہی استعمال کی جاتی ہے جیسا کہ میں نے اسکے فوائد کا اوپر ذکر کیا۔جبکہ بھینسیں عموماً گاؤں کی سطح پر استعمال ہوتی ہے۔
بھینس کا دودھ گاڑھا ہوتا ہے اور ہم دیہاتی لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔دوسری بات بھینس کے دودھ میں گائے کے دودھ کی نسبت فیٹ بھی زیادہ پائی جاتی ہے اسی لیے بڑی بڑی کمپنیاں نیسلے وغیرہ دیہاتوں میں بھینس کا دودھ خریدنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
 
ایک چحوٹا سا ڈیری فارم جس میں تقریبا 25 جانور ہوں اسکے لئے کتنا رقبہ اور اندازاو کتنا پیسہ درکار ہوتا ہے؟
اگر آپ درمیانے درجے کے جانور لگائیں تو وہ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ فی کس میں ملیں گے۔
رہی بات رقبے کی تو وہ آپ پر منحصر ہے۔آپ چاہیں تو ایک ایکڑ سے بھی کام چلا سکتے ہیں وگرنہ 10 ایکڑ(اگر آپ ساری زمین گھاس پھونس اور جنگلی جڑی بوٹیوں کے اگنے کیلیے چھوڑ دیں تاکہ جانور چل پھر کر کھلے عام کھا سکیں) بھی کم ہیں۔
اس کے علاوہ، شیڈ بنانے ،پانی کا انتظام کرنے،چارہ کاٹنے والا اڈہ بنانے،اور تھوڑی بہت دوسری تعمیرات کیلیے پیسے درکار ہونگے جو آپکو جگہ کے لحاظ سے چارج ہونگے۔اس کے علاوہ چارے کا انتظام(خریدنا ہے یا خود اگانا ہے)۔2،3 مزودور جو جانوروں کا دیہان رکھیں گے اور ایکسپرٹ سے رابطہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔
 

ندیم عامر

محفلین
سب کا بہت بہت شکریہ، اچھی معلو مات کا تبادلہ ہو رہا ہے
اگر حسیب بھای ، فارم اور ڈیری دونوں شعبوں کے بارے میں آپ بتا دیں تو میرے علا وہ دوسرے بندوں کا بھی بھلا ہو جایے گا
 

ندیم عامر

محفلین
Marla-unit.jpg
 
اگر آپ درمیانے درجے کے جانور لگائیں تو وہ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ فی کس میں ملیں گے۔
رہی بات رقبے کی تو وہ آپ پر منحصر ہے۔آپ چاہیں تو ایک ایکڑ سے بھی کام چلا سکتے ہیں وگرنہ 10 ایکڑ(اگر آپ ساری زمین گھاس پھونس اور جنگلی جڑی بوٹیوں کے اگنے کیلیے چھوڑ دیں تاکہ جانور چل پھر کر کھلے عام کھا سکیں) بھی کم ہیں۔
اس کے علاوہ، شیڈ بنانے ،پانی کا انتظام کرنے،چارہ کاٹنے والا اڈہ بنانے،اور تھوڑی بہت دوسری تعمیرات کیلیے پیسے درکار ہونگے جو آپکو جگہ کے لحاظ سے چارج ہونگے۔اس کے علاوہ چارے کا انتظام(خریدنا ہے یا خود اگانا ہے)۔2،3 مزودور جو جانوروں کا دیہان رکھیں گے اور ایکسپرٹ سے رابطہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔
بہت بہت شکریہ حسیب صاحب۔۔۔میں نے جو سرسری سا تخمینہ لگایا ہے وہ لکھ رہا ہوں۔۔۔اپنے تجربے کی روشنی میں بتائیے گا کہ یہ کس حد تک درست ہے۔۔۔
لاہور کے آس پاس ایک ایکڑ زمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔20 لاکھ روپے
25 گائیں اور بھینسیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔37 لاکھ روپے
فارم کے اوپر کم از کم تعمیرات کا خرچہ۔۔۔۔۔۔10 لاکھ روپے
3 مزدوروں کی سالانہ تنخواہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 لاکھ روپے
فارم مینجر یا مالک کی سالانہ تنخواہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔3 لاکھ پچاس ہزار روپے
ایک عدد گاڑی برائے ترسیل و نقل و حمل۔۔۔۔10 لاکھ روپے
رواں گردشی سرمایہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3 لاکھ روپے

اس تخمینے کی رُو سے یہ کاروبار کرنے کیلئے لگ بھگ 88 لاکھ روپے کا سرمایہ ہو تو آپ پراعتماد ہوکر کاروبار شروع کرسکتے ہیں
کیا یہ سب درست ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں بقیہ 12 لاکھ بھی شامل کر کے ایک کروڑ کر لیں۔

اس میں آپ نے جانوروں کا چارہ شامل نہیں کیا۔
 
بہت بہت شکریہ حسیب صاحب۔۔۔میں نے جو سرسری سا تخمینہ لگایا ہے وہ لکھ رہا ہوں۔۔۔اپنے تجربے کی روشنی میں بتائیے گا کہ یہ کس حد تک درست ہے۔۔۔
لاہور کے آس پاس ایک ایکڑ زمین۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔20 لاکھ روپے
25 گائیں اور بھینسیں۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔37 لاکھ روپے
فارم کے اوپر کم از کم تعمیرات کا خرچہ۔۔۔۔ ۔۔10 لاکھ روپے
3 مزدوروں کی سالانہ تنخواہ۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔5 لاکھ روپے
فارم مینجر یا مالک کی سالانہ تنخواہ۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔3 لاکھ پچاس ہزار روپے
ایک عدد گاڑی برائے ترسیل و نقل و حمل۔۔۔۔10 لاکھ روپے
رواں گردشی سرمایہ۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔3 لاکھ روپے

اس تخمینے کی رُو سے یہ کاروبار کرنے کیلئے لگ بھگ 88 لاکھ روپے کا سرمایہ ہو تو آپ پراعتماد ہوکر کاروبار شروع کرسکتے ہیں
کیا یہ سب درست ہے؟
آپ کا تخمینہ تقریباً ٹھیک ہے پر میری کچھ گزارشات ہیں
لاہور کے پاس زمین کیلیے آپکا اندازہ کم ہے ہاں البتہ تھوڑا دور جانے سے مل جائیگی۔
مزدوروں کی تنخواہ بھی ٹھیک ہے۔
گائیں اور بھینسوں کی قیمتیں زیادہ بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ جب آپ خریدنے نکلیں گے تو مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ دیکھنا پڑتا ہے۔
تعمیرات کا خرچ جگہ کے لحاظ سے بڑھ سکتا ہے مثلاً لاہور کے قریب مزدوری زیادہ ہوتی اس کے علاوہ لاہور کے علاقے کی اینٹیں بھی بڑی اور مہنگی ہوتی ہیں کیونکہ یہ کوئلے سے پکائی جاتی ہیں جبکہ اگر آپ ساہیوال کی جانب نکل جائیں تو وہاں اینٹیں لاہور سے آدھی قیمت پر ہونگی کیونکہ وہاں گھاس پھونس سے پکائی ہوتی ہے۔
اور گردشی سرمایہ بھی شاید کم ہوکیونکہ آپکو کھل،چوکر اور دیگر خشک چارہ جات جو سبز چارے کے ساتھ ڈالے جاتے ہیں کے لیے رقم درکار ہوتی ہے۔
اور غیر ضروری خرچے بھی درمیان میں آسکتے ہیں اس لیےتھوڑا سا تیار رہنا پڑتا ہے۔
 
ایک اور بات کہ اس میں اتنا ایکسپرٹ نہیں ہوں اور نہ ہی یہ میری فیلڈ ہے۔یہ تمام معلومات اس لیے ہے کیونکہ میرے ماموں یہی کام کرتے ہیں۔میں جب کبھی انکے پاس جاؤں تو تھوڑا بہت علم حاصل کرلیتا ہوں اور ویسے بھی 10،15 جانور رکھنے کا میرے والد صاحب کا بھی تجربہ ہے اس لیے تھوڑی بہت معلومات ہیں
 
اور ہا ں آپ کے پاس کتنا بڑا سیٹ اپ ہے اور کسی علا قے میں ہے
میرے ماموؤں کے پاس 30 سے 40 کے قریب جانور ہیں۔اور وہ عارفوالا کے علاقے میں رہتے ہیں۔
انکے پاس اپنی زمین اور جگہ ہے اس لیے انہیں چارے وغیرہ کا کوئی فکر نہیں ہوتا
 
Top