پاکستان میں ہولناک زلزلہ یا قیامت صغری ؟

Mani

محفلین
پاکستان میں ہولناک زلزلہ یا قیام

السلام علیکم

کیسے ہیں جناب ؟

پاکستان میں قیامت صغری گزر گئی بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
اور کافی جگہوں میں لوگ افواہیں بھی اڑا رہے ہیں جیسے کل رات میرے ساتھ ہوا ہے۔

میں گھر میں سو رہا تھا کہ رات دو بجے مجھے جگایا گیا ۔ اور کہا گیا کہ رات دو بج کر دس منٹ پر شدید زلزلہ آئے گا۔ میرے استفسار پر بتایا گیا کہ میرے چھوٹے بھائی کے کسی دوست نے ابھی فون کیا۔
باہر آیا تو پورے علاقے کے لوگ باہر بیٹھے ہوئے تھے کچھ لوگ کھلے میدان میں چلے گئے۔

خیر رات دو بج کر چالیس منٹ پر ٹی وی چینل پر لوگوں کے محکمہ موسمیات کی سلائیڈ دیکھ کر کچھ حوصلہ ہوا اور واپس اپنے گھروں میں آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لوگ افواہوں پر کان مت دھریں مزید کسی بڑے زلزلہ کا کوئی امکان نہیں۔

لاہور کی طرح ملک کے بہت سے علاقوں نے فقط ان افواہوں کی وجہ سے رات کھلے آسمان تلے گزاری

اور ایک خاص بات

زلزلہ سے متعلق ابھی تک کوئی خبر اس فورم پر موجود نہیں اور نہ ھی اس سلسلے میں شارق صاحب نے کچھ کیا ہے۔ میں ان کی اس بات کی تائید کرتا ہوں کے ایسے سانحات کے بعد سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفلوج ہو جاتی ہے۔


لوگوں سے اپیل ہے کہ زلزلہ زدگان کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیا ت دیں اور اگر ہو سکے تو خود مدد کے لئے جائیں

اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ھو
آمین

عبدالرحمن صدیقی (مانی بھائی)
 

جیسبادی

محفلین
عطیات کے سلسلے میں اگر اچھی شہرت رکھنے والی تنظیموں کے بارے رہنمائی مل سکے جو واقعی اِن علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہوں۔
 
بہت بڑا سانحہ

واقعی یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور اس کا غم اتنا زیادہ ہے کہ کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔ خبریں سن سن کر اور طبیعت خراب ہورہی ہے۔

ہماری طرف (کراچی میں) تو تمام بڑی شاہراہوں وغیرہ پر سامان اکھٹا کیا جارہا ہے اور لوگ بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

شائد یہی کیا جاسکتا ہے اب۔

میری اللہ سے پر زور دعا ہے کہ آئیندہ کے لیے ہم لوگوں پر سے ایسی آفات ٹال دے۔ ّمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس آفت کے نتیجے ہونے والی تباہی پر اپنے غم کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔ آخری مرتبہ مجھ پر ایسی کیفیت اوجھڑی کیمپ کے سانحے کے وقت طاری ہوئی تھی۔ ہم سب لوگ اپنی بساط کے مطابق امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ میں صرف دعا ہی کر سکتا ہوں کہ اس کا کچھ حصہ بچ بچا کر متاثرین تک بھی پہنچ جائے۔ سونامی کے متاثرین میں سے تو کچھ کو چند روپے کے چیک ملے تھے۔ یہ ٹھیک ہے کہ اس مصیبت کے وقت قوم متحد ہو گئی ہے۔ ہمیں آس پاس کے لوگوں کو دیکھ کر یقین نہیں آ رہا یہ اس قدر عظیم لوگ ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ایسے لوگ بھی موجود ہوں جو آنے والی امداد کے انتظار میں اپنے دانت تیز کر رہے ہوں گے۔ ہمارے ملک کی تاریخ میں ایک سے زائد مرتبہ سیلاب اور دوسری قدرت آفات کے بعد جمع ہونے والی امداد کاسیاستدانوں کے چیلوں کے ہاتھوں صفایا ہوا ہے۔

مجھے اس خبر پر حیرت ہوئی کہ امدادی کاروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی کمی واقع ہوگئی۔ ہمارے سارے ڈیفنس بجٹ سے محض اتنے ہیلی کاپٹر خریدے جاتے ہیں؟ نہ جانے کتنے ایڈمرل منصورالحق اربوں روپے کے کمیشن کھا کر ملک سے دوڑے ہوئے ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
ہیلی کاپٹر جتنے بھی ہوں، محدود پیمانے پر مدد پہنچا سکتے ہیں۔ پورے کے پورے شہر جو تباہ ہو گئے ہیں، ان کو بڑی مقدار میں اشیا کی ترسیل کی ضرورت ہے، جو ٹرکوں کے زریعے ہی پہنچ سکتی ہے۔ جب تک شاہراہ نہیں کھل جاتی صحیح امداد نہیں پہنچائی جا سکتی۔
 
امداد

اس عظیم قومی المیہ میں ہم سب قوم کے دکھ میں شریک ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ متاثرین کی بحالی کےلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں اور جولوگ ابھی تک ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، جو کھلے آسمان تلے بے یارومدگار پڑے ہوئے ہیں ان تک امداد اور بقا کےلئےامدادی کاروائیاں تیز کی جائیں کیونکہ گزرنے والا ہر ایک لمحہ ان کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔

اللہ تعالٰی سب کو اپنی امان میں رکھے اور ہماری قوم پر اپنی خصوصی رحمت فرمائے
آمین
 

دوست

محفلین
واقعی یہ بہت بڑی تباہی ہے ۔ ایک بھائی نے اچھی شہرت رکھنے والی تنظیموں بارے پوچھا تھا تو ہلالَ احمر،جماعت الدعوہ،ایدھی اچھی شہرت رکھنے والی تنظیمیں ہیں ۔ باقی جہاں تک جس سے ہو سکے کرنا چانیے اللہ ہم کو ایسے آفات سے محفوظ رکھے
آمین
 

سیفی

محفلین
سیلاب زدگان کی امداد

سلام دوستو۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں آنے والے شدید زلزلے نے جہاں بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا ہے وہاں دوسروں کی امداد کا جذبہ بھی ابھر کر سامنے آیا ہے۔۔۔ ہمارے ہری پور شہر میں لوگ دھڑادھڑ امداد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ اور بہت ساری جگہوں پر خواتین نے اپنے زیورات بھی متاثرین کیلئے چندہ میں دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔

مسئلہ اس وقت یہ ہے کہ روڈ نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔۔۔۔۔ متاثرین تک امداد کا پہنچنا بہت مشکل ہے۔۔۔۔اوپر سے خراب موسم نے امدادی قافلوں کا سفر مزید مشکل بنا دیا ہے۔۔۔۔۔۔

بحیثیت ِ انسان اور مسلمان کے۔۔ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیں۔۔۔۔۔ہمارے گاؤں کے کچھ رضاکار دور دراز گاؤں تک امداد پہنچا کر آئے ہیں۔۔۔ان میں سے ایک شخص بتا رہا تھا کہ ایک بوڑھی خاتون نے مجھے بتایا کہ تین دن سے کھانے پینے کی کچھ چیز بھی نہیں پہنچی۔۔۔۔۔علاقے میں لاشوں کے دفن نہ ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔

ابھی لوگ کدالیں اور بیلچے وغیرہ لے کر پیدل ان علاقوں میں جا رہے ہیں جہاں گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں۔۔۔۔۔تا کہ لاشوں کی تجہیز وتکفین کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔

امدادی تنظیموں کے ضمن میں کراچی کی ایک رفاعی تنظیم “ الرشید ٹرسٹ“ بھی بڑی مشہور ہے۔۔۔جو صحیح متاثرین تک پہنچ کر امداد پہنچانے میں بڑی شہرت رکھتی ہے۔۔۔۔۔
 

Mani

محفلین
متاثرین تک امداد پہنچانے میں مشک

جناب شمالی اور کشمیر میں اس وقت امداد پہنچانا بہت مشکل ہے۔ لاہور سے ان علاقوں کےلئے امداد لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ میسر نہیں۔ ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان پڑا خراب ہو رہا ہے۔ اگر کوئی ٹرانسپورٹر لاہور سے امدادی سامان لے جا سکے تو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

والسلام
مانی بھائی۔ 03004585364
 
Top