پاکستان میں 45 فیصد ادویات جعلی‘ کوئی پوچھنے والا نہیں: امریکی نشریاتی ادارہ

پاکستان میں 45 فیصد ادویات جعلی‘ کوئی پوچھنے والا نہیں: امریکی نشریاتی ادارہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 45 فیصد دوائیں جعلی ہوتی ہیں۔ ان جعلی دوائوں میں اینٹوں کا برادہ، پینٹ اور کیڑے مار زہر شامل ہوتا ہے۔ موت بانٹنے کا مکروہ کھیل جاری ہے لیکن کوئی دیکھنے والا اور پوچھنے والا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بازار جعلی گولیوں، دوائیوں، کیپسول سے بھرے پڑے ہیں۔ ہر بوتل اور پائوڈر ایک جیسا ہے تبدیلی ہے تو صرف رنگ کی، جعلی دوائیں بنانے والے کہتے ہیں کہ وہ ہر طرح کی ڈیمانڈ پر مال بنا سکتے ہیں اس میں کیا ہوگا اس سے کوئی غرض نہیں۔ پاکستان میں دوائیں تیار کرنیوالے 4ہزار لائسنس یافتہ ادارے ہیں لیکن زندگیوں میں زہر کھولنے اور جعلی دوائیں بنانے والوں کی تعداد لاکھ سے بھی اوپر ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں بننے والی 45 سے 50 فیصد دوائیں جعلی یا غیرمعیاری ہیں۔ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس کاروبار کو روکنے کی کوشش کی لیکن یہ مافیا اب بھی سرگرم ہے
 
تماشہ تو یہ لگتا ہے کہ کئی بار صوبائی حکومت نے جعلی دوائوں کے خلاف مہم شروع کی تو جواباً میڈیکل سٹورز ہڑتال شروع کر دیتے ہیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
امریکی نشریاتی ادارے کو تو پتا ہے لیکن ہمارے وطن کے ذمِّہ داران جو رشوت کی کمائی سے امپورٹڈ ادویات یا بیرون ملک علاج کی سہولت رکھتے ہیں اُنہیں کیا فرق پڑتا ہے کہ جعلی ادویات 45 فیصد ہو گئی ہیں یا کم یا زیادہ۔ مُجرمانہ غفلت یا رشوت لے کر اِس مافیا کا حصّہ بننے پر کبھی کسی متعلقہ محکمے یا افسر کو نشانہء عبرت نہیں بنایا گیا۔ بلکہ کسی کو پرواہ ہی نہیں ہے ۔ بقول شاعر:
دریا کو اپنی موج کی طُغیانیوں سے کام ۔ ۔ ۔ ۔ کشتی کسی کی پار لگے یا درمیاں رہے
زندگی اور انسانیت یہاں قدم قدم پر بے توقیر ہے بندہ کِس کِس دُکھڑے کا رونا روئے۔
 
جی میں خود اس کا گواہ ہوں۔ جب میں پاکستان میں تھا اس وقت پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کے خلاف مہم شروع کی تھی اور جواباً میڈیکل سٹورز نے ہڑتال کر دی تھی۔ اب بھی امید ہے کہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا خاص طور پر جب نئی ہونے والی سیکریٹری صحت عائسشہ ممتاز بہت متحرک خاتون ہیں۔
 
جنید اختر

https://m.facebook.com/?_rdr#!/PunjabFoodAuthoritys
Gulberg town. Tai pei restaurant sealed due to poor premises and personal hygiene. Dirty freezer and leftover food. No MRD on food. Poor washing area. No medicals of workers. Open drains.
 
محمداحمد

لائبریرین
جی میں خود اس کا گواہ ہوں۔ جب میں پاکستان میں تھا اس وقت پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کے خلاف مہم شروع کی تھی اور جواباً میڈیکل سٹورز نے ہڑتال کر دی تھی۔ اب بھی امید ہے کہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا خاص طور پر جب نئی ہونے والی سیکریٹری صحت عائسشہ ممتاز بہت متحرک خاتون ہیں۔
جی بالکل۔ ابھی چار پانچ دن پہلے سختی ہوئی تو ساہیوال میں میڈکل سٹورز نے ہڑتال شروع کردی۔ دو دن ہڑتال جاری رہی۔ تمام میڈیکل سٹورز بند تھے۔ مریضوں کو ادویات ہی نہیں مل رہی تھیں۔

بہت افسوس کی بات ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اللہ کی مار پڑئی ہوئی ہے، گندی ترین جگہوں پر چھوٹے چھوٹے کمروں میں لگی ہوئی "فیکڑیاں" دن رات "جان بچانے" والی دوائیں بنانے میں مصروف ہیں۔لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ
 
Top