پاکستان میں 80 فیصد سافٹ ویئر ’چوری شدہ‘

عباس اعوان

محفلین
denuvo anti tamper کے بارے میں کیا خیال ہے؟
سیر کو سوا سیر۔ یہ ٹیکنالوجی کبھی ان بریک ایبل نہیں رہی۔
گیم کی پروٹیکشن کرنا سافٹ وئیر کی پروٹیکشن کرنے سے کہیں مختلف ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی تک سافٹ وئیرز میں استعمال نہیں کی گئی۔
 
میرے خیال سے تو ڈی آر ایم ہر سافٹ وئیر پر لگایا جا سکتا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
کمپنیاں اپنے تئیں کوشش ضرور کرتی ہیں، مثلاً میں نے خود دیکھا ہے کہ مشہور زمانہ آئی ڈی ایم (انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ مینیجر) کی ایگزی فائل کو پیک کیا گیا ہے، اس کو پیکینگ ہٹائے بغیر کریک کرنا، ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس کی ان پیکنگ کے طریقے بھی دستیاب ہیں۔
:)
 
اس میں آپ کو کیا چیز پر مزاح نظر آئی ؟
arifkarim
 
arifkarim

معطل
کمپنیاں اپنے تئیں کوشش ضرور کرتی ہیں، مثلاً میں نے خود دیکھا ہے کہ مشہور زمانہ آئی ڈی ایم (انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ مینیجر) کی ایگزی فائل کو پیک کیا گیا ہے، اس کو پیکینگ ہٹائے بغیر کریک کرنا، ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس کی ان پیکنگ کے طریقے بھی دستیاب ہیں۔
:)
جیسے ہر تالے کی چابی موجود ہوتی ہے ویسے ہی ہر سافٹوئیر پروٹیکشن کا بھی توڑ موجود ہونا چاہئے۔ اگر ہارڈ ویئر یا فزیکل لاک لگا ہو تو اسکو بھی ایمولیٹ کرنا ممکن ہونا چاہیے۔
 
میرے خیال میں تو ہر سافٹ وئیر پروٹیکشن کا توڑ موجود ہے، کیا آپ کی نظر میں کوئی ایسی ٹیکنیک ہے جس کا کوئی توڑ موجود نہیں ؟
 
عباس اعوان

محفلین
کسی بھی گیم کاانتہائی بڑا حصہ اور میڈیا کا تمام کا تمام حصہ ڈیٹا پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے اس پر انکرپشن اورڈی آر ایم وغیرہ لگائی جا سکتی ہے۔ سافٹ وئیر کا معاملہ الگ ہے، اس میں انسٹرکشنز ہوتی ہیں جو کہ پروسیسر کو ڈائریکٹلی ایگزیکیوٹ کرنی ہوتی ہیں۔ پروسیسر یہ انسٹرکشنز، ریم سے اٹھاتا ہے جہاں سے یہ ہمارے پڑھنے کے لیے بھی موجود ہوتی ہیں، وہاں سے ہم ان کو دیکھ کر وہ انسٹرکشنز تبدیل کر سکتے ہیں جو کہ سافٹ وئیر کی رجسٹریشن چیک کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔
آداب۔

محمد ریحان قریشی
 
جو سافٹوئیر ہارڈ ویئر لاک استعمال کرتے ہیں جیسا کہ ان پیج، انکا کریک ہارڈ ویئر کی کو ایمولیٹ کرکے بنایا جاتا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کریک ہو جانے کے بعد بھی مکمل پروگرام جیسا کہ اسکے فانٹس وغیرہ تک رسائی نہیں ہو پاتی کیونکہ ایمولیٹر ریم میں ایک خاص لیئر کے پیچھے پروگرام کو چلاتا ہے۔ یوں ہارڈ ویئر لاکڈ پروگرامز تک مکمل رسائی صرف اصل ہارڈ ویئر چابی کیساتھ ہی ممکن ہے۔ یعنی ایمولیٹر پروگرام کو چلا سکتا ہے پر اسکے تمام کمپوننٹس تک رسائی نہیں دے سکتا۔
 
ایسے حیلوں سے کریکنگ کو قدرے مشکل، لمبا، صبر آزما تو بنایا جا سکتا ہے، نا ممکن نہیں۔
 
یاز

محفلین
بھئی ہم تو تمام سافٹ وئیر خرید کر ہی استعمال کرتے ہیں۔ دکان پر جاکر کہتے ہیں فلاں سافٹ وئیر کی سی ڈی یا ڈی وی ڈی دیجئے۔ دکاندار اس سافٹ وئیر کی جتنی بھی قیمت بتائے خاموشی سے دے دیتے ہیں۔ :)
اب یہ دکاندار کی مرضی ہے کہ وہ تیس/ ساٹھ روپے سے زیادہ نہیں مانگتا۔ :D

نوٹ: چھوٹے موٹے سافٹ وئیر انٹرنیٹ سے بھی ڈانلوڈ کرلیتے ہیں :)
اس مراسلے کو پرمزاح قرار دینے کی اجازت دیجئے جناب۔
 
یاز

محفلین
لیکن پرمزاح کی ریٹنگ تو آپ اجازت سے پہلے ہی دے چکے ہیں :)
وہ کیا ہے کہ
جیسے خطوط میں لکھا جاتا ہے یا ٹی وی پروگرامز کے میزبان فرماتے ہیں کہ۔۔ اب اجازت دیجئے، اللہ حافظ
سو اس کو بھی ویسی ہی اجازت طلبی پہ محمول کیجئے :D۔
 
نوشاب

محفلین
ایک سافٹ وئیر بنانے میں ملینز اور کافی کیسز میں بلینز آف ڈالرز لگتے ہیں، پھر ان کی سپورٹ پر بھی بے تحاشا خرچہ آتا ہے۔ ایسے میں کمپنی کی ضرور خواہش ہوتی ہے کہ ہر کوئی خرید کر سافٹ وئیر استعمال کرے۔ میں کوئی بڑا سافٹ وئیر کریکر نہیں ہوں، لیکن پروفیشنل سافٹ وئیر انجینئر اور مبتدی کریکر ہونے کے ناتے سے کہہ سکتا ہوں کہ سافٹ وئیرز کو کریک ہونے سے بچانا قریب قریب ناممکن ہے، الا یہ کہ سافٹ وئیر ویب پر چل رہاہو، جیسا کہ گوگل ڈاکس وغیرہ وغیرہ۔
اب خود بتائیں، کون پاگل ہے جو اربوں ڈالر لگا کر سافٹ وئیر بنائے اور پھر کریک ہونے کے لیے کھلا چھوڑ دے ؟؟؟؟
آداب۔
مائیکرو سوفٹ
 
نوشاب

محفلین
جی بالکل بھی ایسا نہیں ہے۔ سافٹ وئیر crack کرنے والے اچھی خاصی اسمبلی لینگویج جانتے ہیں اس طرح وہ سافٹ وئیر کی پروٹیکشن کو ہٹا دیتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں گیمز کے لیے نیا denuvo drm آیا ہے جس کا تیسرا ورژن ابھی تک کوئی crack نہیں کر سکا۔ اور جہاں خود سافٹ وئیر بنانے کی بات ہے تو وہ آپ کو آسان لگتا ہے تو ہو ورنہ لاکھوں انجینئرز کی محنت ہوتے ہیں یہ سافٹ وئیر۔ ایک آدمی کے بس کی بات نہیں ہے۔
اس کا مطلب کریکر واقعی میں کسی چیز کا نام ہے ۔
 
جی کریکر ایسا آدمی ہوتا ہے جو اپنی جوانی پروگرامنگ اور ہیکنگ سیکھنے میں وقف کر دیتا ہے اور اسی کی محنت کا صلہ لاکھوں لوگ بصورتِ پائریٹڈ سافٹ وئیر حاصل کرتے ہیں۔
 
اسی جوانی کو سوفٹ وئیر میکنگ اور پروگرامنگ میں لگا کر سوفٹ وئیر ڈائزاین کیوں نہیں کرتا ایک ہیکر؟؟
دوسرا ہیکر رقم کیسے بناتا ہے ؟؟؟
 
ایک آدمی بڑے بڑے سافٹ وئیر نہیں بنا سکتا۔ البتہ بہت سے کریکرز کمپنیز میں کام کرتے ہیں اور فارغ وقت میں کریکنگ۔
 
Top