پاکستان نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ بنادیا

جاسم محمد

محفلین

گوجرانوالہ کے طلباء نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزاد پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا
pic_1e1b9_1599136610.jpg._1
ساجد علی / جمعرات 12 اگست 2021 | 16:23
pic_387c2_1628772488.jpg._3

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اگست 2021ء ) پاکستان نے صرف ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ، گوجرانوالہ کے طلباء نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزاد پودے لگانے کا ریکارڈ توڑدیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ریکارڈ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بناگیا جہاں سرکاری اسکولوں کے ساڑھے 12 ہزار طالب علموں نے پودے لگانے کی اس مہم میں حصہ لیا ، طالب علموں کے ساتھ 600 ٹیچرز اور 6 ہزار ضلعی انتظامیہ کے عملے نے بھی پودے لگائے۔

بتایا گیا ہے کہ 50 ہزار پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے گئے اور ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بھی بجائے گئے جب کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی مہم کے آغاز سے پہلے قومی ترانہ بھی بجایا گیا ، اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی شرکت کی۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے گوجرانوالہ شہر میں 50 ہزار پودے لگانے کی مہم کی مخالفت کر دی ، ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے پنجاب اسمبلی میں درخواست بھی جمع کرائی ، جس کے متن میں کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پر بغیر پلاننگ پودے لگائے جارہے ہیں ، بڑی تعداد میں پودوں سے جی ٹی روڈ کے اطراف جنگل بن جائے گا ، جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے، خوبصورتی ختم ہو جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کو اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ایسا وقت جب پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کے سنگین بحران کا سامنا کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر درخت اگانے کیلئے کوشاں ہے ، ایسے میں ہمارے ملک میں ن لیگ کے توفیق بٹ جیسے اراکین اسمبلی شجرکاری مہم روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے مضحکہ خیز وجوہات پیش کی جا رہی ہیں۔
پاکستان نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ بنادیا گوجرانوالہ کے طلباء نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزاد پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا
الف نظامی
 
جاسم محمد

محفلین
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کو اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک ایسا وقت جب پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کے سنگین بحران کا سامنا کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر درخت اگانے کیلئے کوشاں ہے ، ایسے میں ہمارے ملک میں ن لیگ کے توفیق بٹ جیسے اراکین اسمبلی شجرکاری مہم روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے مضحکہ خیز وجوہات پیش کی جا رہی ہیں۔
کون کہتا ہے کہ نیازی نے بیلئین ٹریز میں کرپشن کی ہے۔۔۔ ہاں
بغض عمران لا علاج ہے :)
 
سیما علی

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
اصل کام پودے لگانا نہیں ہے بلکہ ان پودوں کوبڑھتے، پھلتے پھولتے دیکھنا اور درخت بنانا ہے۔ ورنہ یہی پودے اگلی گرمیاں آنے تک دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اسی حالت میں ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان میں ہر سال شجر کاری کی مہم زور و شور سے شروع کئی جاتی ہے اور کئی دہائیوں سے ایسا ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں درختوں اور جنگلات کی حالت سال بہ سال دگر گوں ہی ہو رہی ہے اور اسکی وجہ یہی ہے کہ شجر کاری مہم شروع ہوتی ہے، تصویریں اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور پھر ٹائیں ٹائیں فش۔
 
ہم نے اپنے سکول کے دور میں جہاں شجر کاری کی تھی، وہاں اب مکانات بن چکے ہیں۔
 
زیک

مسافر

نہ صرف یہ بلکہ اگر پرانے سو درخت کاٹ کر نئے ہزار بھی لگائیں تو یہ نقصان کا سودا ہے۔ درخت لگانے اور ایکوسسٹم بننے میں بہت فرق ہے
 
ہر سال بیشمار پودے لگائے جاتے ہیں شجر کاری کی بہت نیوز ہوتی ہیں،مگر وہ پودے کہاں جاتے ہیں کہیں نظر نہیں آتے، اگلے سال کی شجر کاری کیلئے وہی جگہ صاف ستھری نظر آ رہی ہوتی ہے۔
 
؎طوطا ،چڑیا،کوا، کبوتر ۔لالی،ہدہد،فاختہ۔تیتر
دیکھوکتنےگھرہیں اس پر، جو لگایا تھا ابا نے شجر
ام عبدالوھاب
فی البدیہہ کہا ہے درستگی کی ضرورت محسوس ہو تو ضرور کیجیئے۔
 
الف نظامی

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
اصل کام پودے لگانا نہیں ہے بلکہ ان پودوں کوبڑھتے، پھلتے پھولتے دیکھنا اور درخت بنانا ہے۔ ورنہ یہی پودے اگلی گرمیاں آنے تک دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اسی حالت میں ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان میں ہر سال شجر کاری کی مہم زور و شور سے شروع کئی جاتی ہے اور کئی دہائیوں سے ایسا ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں درختوں اور جنگلات کی حالت سال بہ سال دگر گوں ہی ہو رہی ہے اور اسکی وجہ یہی ہے کہ شجر کاری مہم شروع ہوتی ہے، تصویریں اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور پھر ٹائیں ٹائیں فش۔
ہر سال بیشمار پودے لگائے جاتے ہیں شجر کاری کی بہت نیوز ہوتی ہیں،مگر وہ پودے کہاں جاتے ہیں کہیں نظر نہیں آتے، اگلے سال کی شجر کاری کیلئے وہی جگہ صاف ستھری نظر آ رہی ہوتی ہے۔
ہم نے اپنے سکول کے دور میں جہاں شجر کاری کی تھی، وہاں اب مکانات بن چکے ہیں۔

E800m5-XsAI4_tX

اعتراض کرنے والے اسے بھی فوٹوشاپ کہیں گے۔
 
فہد اشرف

محفلین

الف نظامی

لائبریرین
شجر کاری میں سروائیول ریٹ زیادہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ چھوٹے پودےنہ لگائے جائیں اور پودے کی کم از کم اونچائی پانچ فٹ ہونی چاہیے۔
 
Top