پاکستان نے سب سے زیادہ پودے لگانےکا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پہ "تمر" یا "mangroves" کے 670000 پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا پچھلا ریکارڈ انڈیا کا تھا 611000 پودے لگانے کا جسے پاکستان نے آج توڑ دیا اس سے پہلے پاکستان 2009 میں بھی 541000 پودے لگا کر اس وقت ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔

ربط: سماء آن لائن، جنگ آن لائن
 
شمشاد

لائبریرین
ریکارڈ تو قائم کر دیا ہے۔ اب ان چھ لاکھ ستر ہزار پودوں میں سے کتنے پھلتے پھولتے ہیں، یہ بھی ریکارڈ بننا چاہیے۔
 
ریکارڈ تو قائم کر دیا ہے۔ اب ان چھ لاکھ ستر ہزار پودوں میں سے کتنے پھلتے پھولتے ہیں، یہ بھی ریکارڈ بننا چاہیے۔
میں نے تمر (چمرنگ) "mangroves"کے پودے کو ناکامیاب ہوتے بہت کم دیکھا ہے، کیوں کہ "تمر" ساحلی دلدل والی مٹی میں اگتا ہے، اور ظاہر ہے دلدلی مٹی میں پانی موجود ہوتا ہے، اور تمر کھارے پانی ہی میں اگتا ہے اس لیے سمندر کے کنارے اسے اس پانی کی کمی نہیں رہتی۔ اور مٹی یا زمین کی ایروژن سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں ساحلوں پر تمر "mangroves" اس لیے ہی اگایا جاتا ہے کہ اسے کھارے پانی سے کوئی مسئلہ نہیں اور میٹھے کا یہ انتظار نہیں کرتا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
کیا یہ کھجور سے ملتا چلتا کوئی پوداہے؟ کیونکہ میرا خیال ہے 'تمر' عربی میں کھجور کو کہتے ہیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
شکریہ شمشاد جی۔
پھر تو چند سال بعد ہمارے ہاںکھجوروں کی ریل پیل ہو جانی چاہئے۔:) کھجو رکا پودا کتنے سالوں بعد پھل دینا شروع کر دیتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں دیکھیں

Date palms can take 4 to 8 years after planting before they will bear fruit, and produce viable yields for commercial harvest between 7 to 10 years. Mature date palms can produce 80–120 kilograms (176–264 lb) of dates per harvest season, although they do not all ripen at the same time so several harvests are required. In order to get fruit of marketable quality, the bunches of dates must be thinned and bagged or covered before ripening so that the remaining fruits grow larger and are protected from weather and pests such as birds.​
 
کیا یہ کھجور سے ملتا چلتا کوئی پوداہے؟ کیونکہ میرا خیال ہے 'تمر' عربی میں کھجور کو کہتے ہیں۔
تلمیذ بھائی عربی میں کھجور کو تمر ہی کہا جاتا ہے۔
پھر تو چند سال بعد ہمارے ہاںکھجوروں کی ریل پیل ہو جانی چاہئے۔:) کھجو رکا پودا کتنے سالوں بعد پھل دینا شروع کر دیتا ہے؟​
Date palms can take 4 to 8 years after planting before they will bear fruit, and produce viable yields for commercial harvest between 7 to 10 years. Mature date palms can produce 80–120 kilograms (176–264 lb) of dates per harvest season, although they do not all ripen at the same time so several harvests are required. In order to get fruit of marketable quality, the bunches of dates must be thinned and bagged or covered before ripening so that the remaining fruits grow larger and are protected from weather and pests such as birds.​
بھائیو اتنی جلدی کھجوریں نہ کھائیں، عربی میں کھجور کو تمر ہی کہتے ہوں گے لیکن یہاں "چمرنگ" یا "mangroves" کے پودے کو بھی تمر ہی کہا جاتاہے۔​
اور یہ رہی اس کی شکل​
0tou.jpg
knyf.jpg
xc9o.jpg
yvoa.jpg
Karachi_Mangroves.JPG
wkbg.jpg
2wok.jpg
1jh.jpg
 
اچھا اس کی ایک اور خاصیت جو میں نے دیکھی اور اچھی لگی وہ یہ کہ ایک تو اس کا بیج درخت پہ لگے لگے بھی پھوٹ جاتا ہے اور دوسرے وہ سمندر کی لہروں پہ بہتا بہتا بھی پھلتا پھولتا رہتا ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
اچھی بات ہے۔ پودے لگانے چاہئیں ۔۔ میں تو کہتا ہوں گھروں کی چھتوں کا استعمال بھی پودے لگانے کے لیے ہونا چاہیے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
Top