حقیقت میںسندھ میںپنجاب کے خلاف بہت نفرت پائی جاتی ہے۔ اسکی بہت سی وجوہات ہیں مگر پی پی پی ایک وہ نکاسی راستہ تھی جس کی وجہ سے نفرت کےاثرات زائل ہوجاتے تھے۔
اس میںکوئی شبہ نہیںہے کہ سندھ میںپنجاب سے نفرت کی بہت سی وجوہ غیر حقیقی ہیں اور سندھ بھی اقتدار کے مزے لوٹتا رہا ہے۔ اس میںبھی کوئی شک نہیںہے کہ سندھ کے غیریب عوام اور پنجاب کے غریب عوام بلکہ پاکستان کے غریب عوام کے مسائل ایک ہی ہیں۔ مگر بدقسمتی سے فوجی ٹولہ جو اقتدار میں حقیقی طور پر پاکستان کے وجود میںانے سے اب تک موجود ہے کا تعلق زیادہ تر پنجاب سے رہا ہے۔ اور پھر پنجاب کے ابادی جو پاکستان کے باقی صوبوں (موجودہ) سے زائد ہے نے پنجاب کی افرادی قوت کی ہر صوبے میںموجودگی کو نمایاںکردیا ہے۔ کم وسائل کی موجودگی، زیادہ وسائل کے طلب گار، معاشی مشکلات اور فوجی ٹولے کی مسلسل حکمرانی اور ان کے غلط فیصلوںنے بہت خراب صورت حال پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔
مسائل کا حل فوجی ٹولے سے نجات ہے۔ یہ نجات تشدد سے حاصل ہوسکتی ہے جو میرے خیال میںاچھا راستہ نہیں ۔ انتخابات میں درست رائے کا اظہار ایک اچھا طریقہ ہے۔
اللہ کرے کہ پاکستان کے ہر فرد میںیہ شعور پیدا ہو کہ وہ پاکستانی ہے اور پاکستان کے مفاد کے لیے کام کرنا ہے۔ یہ جب ہی ممکن ہوگا جب سیاسی تنظیموں کو طاقت دی جائے اور سیاسی نظام کو مضبوط کیا جائے۔