پاکستان ڈیویلوپر کانفرنس
پاکستان ڈیویلوپر کانفرنس جو کراچی میں منعقد کی گئی وہاںمیںنے بھی شرکت کی تھی،آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور (لاہور،اسلام آباد،کرچی)میںکل مِلا کر تقریبا ڈھائی ہزار لوگ شریک ہوئے۔
جون 19 کو اسلام آباد میں اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کو لاہور،کرچی کے حاضرین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لایو دیکھا بھی اور سُنا بھی۔۔۔
اس کانفرنس میں ایل سی ڈی پروجیکٹرز،ہائی کوالٹی ساونڈ سِسٹم اور جدید کیمرے نسب کیئے گیے تھے۔۔۔
صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اس کانفرنس کا وقت مقرر کیا گیا تھا جسے بعد میں9 سے 6 کردیا گیا۔۔۔
اس طویل وقت میں حاضرین کے لیے 11 بجے ٹی ٹایم ، 1:30 پر لنچ اور پھر 5 بجے ٹی ٹائم رکھا گیا تھا۔۔۔
مائکرسافٹ کے اسپیکرز کے علاوہ پاکستانی اسپیکرز بھی موجود تھے جبکہ حاضرین کی مائکرسافٹ کے اسپیکرز کے لیکچرز میں کافی زیادہ حاضری رہی ۔۔۔ایک ہی وقت میں 3 مختلف کشادہ کمروںمیں پرزینٹیشن دی جارہی تھیں،اب یہ حاضرین کی مرضی تھی کہ وہ کس موضوع ، اسپیکر والے مقام کا رخکرتے۔۔۔
اردو لوکلائزیشن پر ڈاکٹر عطش درانی کی پریشنٹیشن میںاگر چہ حاضری بہت کم تھی مگر انکی پریزنٹیشن بہت شاندار تھی اس کاتفصیلی احوال میں علیحدہ سے پوسٹ کرونگا۔۔۔
مائکروسافت کے اراکین نے اس مرتبہ اپنی نئی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے اور ان کی خصوصیات پر روشنی ڈالنے پر کوئی کژ نہی چھوڑی۔۔۔
خاص طور پر (ونڈوز وسٹا،آفس2007،ایس کیو ایل سرور 2005، سِلور لائٹ ، پوپل اَپ ،ڈاٹ نیٹ وغیرہ) پر پر تبصرے کیئے اور ان پر عملی طور پر کافی تفصیلی پریزنٹیشن دی۔۔۔
مائکروسافٹ کے اراکین نے کہا کہ اگر آپ لوگ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کرینگے تو یقینی طور پر آپ مستقبل میں بہت طرقی کرینگے ،کیونکہ آنے والے وقت میں یہ ٹیکنالوجیز دنیا بھر میںنمایاں طور پر استعمال ہونگی۔۔۔
مائکروسافٹ نے آئندہ وقتوں میںیہ فیصلہ کیا ہے کہ کچھ سافٹویرز پاکستانی یونیورسٹیز مین مفت پیش کردیے جایئنگے اور کچھ سافٹوریز انکے اسٹوڈینٹس کے لیے بھی مفت مہیا کردینگے۔
مائکروسافٹ کے نمائندوںنے اپنی جاندار پریزینٹیشن اور بہترین دوستانہ گفتگو سے کانفرنس میںموجود تمام اراکین کا دل جیت لیا۔۔۔
19 اور 20 جون دونوںدن کراچی میںکانفرنس جاری رہی اور پھر اختتامی تقریب بھی کرچی میںہوئی۔۔۔
اختتامی تقریب میںمائکروسافٹ کے نمائندوں اور پاکستان کے نمائندوں کو انعامات بھی دیئے گئے ۔۔۔
اس کے علاوہ اس کانفرنس میںلکی ڈرا بھی رکھا گیا تھا جس میںتمام حاضرین شامل تھے۔اور 5 خوشنصیب لوگوں کے انعامات نکلے۔۔۔(میراانعام نہیںنکلا۔۔۔۔
)
ان انعامات میں (1 ڈجیٹل کیمرہ،ایک لیپ ٹاپ، 3 مائکروسافٹ ایکس باکس 360) شامل تھے۔۔۔
اس طرح پاکستان ڈیویلوپر کانفرنس 2007بہت عمدہ طریقے سے اختتام پزیر ہوئی۔۔۔