پاکستان کاسب سےبڑا لوٹا

کیوں ناں ایک رائے شماری کرائی جائے کہ پاکستان کا سب سے بڑا لوٹا کون ہے۔ جو اقتدار کی خاطر سب کچھ نیلام کر سکتا ہے۔ اور یہ لوگ ہر حکومت میں شریک ہو کر اپنے مفادات کی خاطر وہ سب کچھ کرتے ہیں جو کہ کوئی بازاری عورت بھی نہیں کر سکتی ۔یہاں میں کچھ نام تجویز کررہا ہوں اُس پر آپ لوگ بحث کریں کہ ان میں سے سب سے بڑا لوٹا کون سا ہے۔
1) شیخ رشید احمد
2)آفتاب احمد شیر پاو
3) فیصل صالح حیات
4) شیرافگن خان نیازی
5) الطاف بھائی (ممبئی والے بھائی لوگ نہیں)
 

اظہرالحق

محفلین
وہاب اعجاز نے کہا:
کیوں ناں ایک رائے شماری کرائی جائے کہ پاکستان کا سب سے بڑا لوٹا کون ہے۔ جو اقتدار کی خاطر سب کچھ نیلام کر سکتا ہے۔ اور یہ لوگ ہر حکومت میں شریک ہو کر اپنے مفادات کی خاطر وہ سب کچھ کرتے ہیں جو کہ کوئی بازاری عورت بھی نہیں کر سکتی ۔یہاں میں کچھ نام تجویز کررہا ہوں اُس پر آپ لوگ بحث کریں کہ ان میں سے سب سے بڑا لوٹا کون سا ہے۔
1) شیخ رشید احمد
2)آفتاب احمد شیر پاو
3) فیصل صالح حیات
4) شیرافگن خان نیازی
5) الطاف بھائی (ممبئی والے بھائی لوگ نہیں)

یہ رائے شماری کہاں ہے‌بھیا
ویسے میرا تجزیہ یہ ہے ، کہ یہ سارے نام معتبر(لوٹے) ہیں ، آپ کو اس فہرست میں “لوٹے“ کو خود بھی شامل کرنا چاہیے تھا تاکہ لوگ اندازہ آسانی سے لگا سکتے ۔ ۔ ۔ ۔

شیخ صاحب کو تو نکال دیں ، وہ لوٹے نہیں ہو سکتے ، کیونکہ وہ جہاں بھی گئے نہیں “لوٹے“

آفتاب شیرپاؤ جی تو بس ڈر کے مارے “لوٹے“ ہیں ورنہ پٹھان کی زبان ایک ہوتی ہے ، ہاں باتیں ہزار ۔ ۔ ۔

فیصل صالح حیات ، بھئی جن کی حیات ہی صالح ہو وہ کیسے لوٹے ہو سکتے ہیں ؟

ہائے شیر افگن تو کب سے “جہاں گیر“ کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں :)

اور رہے الطاف بھائی ۔ ۔ ۔ تو وہ تو لوٹے ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ نہ وہ لوٹیں گے نہ “لوٹے“ ہونگے ۔ ۔ ۔

میرے خیال میں لسٹ کو ری وائز کریں ۔ ۔ ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اظہر صاحب،
موضوع سے ہٹ کرکہنا چاہتی تھی کہ آپ کی تحریریں پڑھ کر بہت مزا آتا ہے۔ ماشاء اللہ۔

لوٹے کو لوٹنے سے ملا دینا۔۔۔ واہ واہ۔ :) :) :)


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

محترم حق پرست صاحب،

آپ سے گذارش ہے کہ یہ ایک فورم ہے جہاں ہر قسم کے افراد کو اپنے اپنے خیالات کے اظہار کا مکمل حق ہے۔

شرط صرف شائستگی ہے۔

افسوس کہ آپ نے اس شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا ہے۔ ایم کیو ایم اگر اپنے آپ کو پڑھے لکھے کراچی کی عوام کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو اُس کے حامیان کو یہ بات اپنے عمل سے ظاہر کرنی چاہیے۔

شائستگی کا متضاد انتہا پسندی ہے Extremism

ایم کیو ایم کے مخالفین اُس پر اسی انتہا پرستی کا الزام لگاتے ہیں کہ اِس تنظیم کی قیادت نے کبھی اختلاف کو برداشت نہیں کیا اور اختلاف پر لاشوں کی سیاست کی۔

پتا نہیں ان مخالفین کا الزام کس حد تک درست ہے، مگر ابتدا آپ اپنے اچھے عمل سے کر سکتے ہیں اور ثابت کر سکتے ہیں کہ ایم کیو ایم اور اس کے کارکنان اختلاف برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شکریہ۔
 

haq parast

محفلین
main nay abhi bohat narm alfaz istimal kiay hain laikin yeh loag jo musalsal mairay guaid kay khilaf bakwas aur jhoota propaganda kar rahay hain usay koi kab tak bardasht karay gaa
 

مہوش علی

لائبریرین
محترم حق پرست صاحب،
میں بہت ممنون ہوں کہ آپ نے نرم الفاظ استعمال کیے ہیں تاکہ اس محفل کر رنگ بدمزہ نہ ہو۔
بہرحال، جہاں تک ایم کیو ایم اور قائدِ ایم کیو ایم کا تعلق ہے تو اُن کے خلاف الزامات نرم یا گرم لہجہ استعمال کرنے سے کبھی ختم نہیں ہوں گے سوائے اس کے کہ دلائل سے اور حسن سلوک کے ساتھ گفتگو کی جائے۔
امید ہے کہ آپ ان گذارشات پر غور فرمائیں گے۔ شکریہ۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اور آپ کا یہ طرز عمل بالکل ٹھیک ہے کہ آپ نواز شریف اور بینظیر کو اور قاضی صاحب کو بھی میزان پر لائیں تاکہ ان سب کے ساتھ انصاف ہو سکے۔ یہ اس موضوع کے ساتھ بالکل انصاف ہو گا۔
مجھے بھی اعجاز وہاب صاحب سے یہ عرض کرنا تھا کہ اُن کی بنائی ہوئی لسٹ بہت ادھوری ہے۔
بہتر ہوتا کہ وہ اُن سیاستدانوں کی لسٹ پیش کرتے جو کہ لوٹے نہیں ہیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم حق پرست اور محفل پر خوش آمدید۔ میں آپ کے جذباتی ہونے کو سمجھتا ہوں لیکن جذباتی ہونے کے بعد صحت مند گفتگو کی گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے۔ میں یہاں نعمان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکوں گا جنہوں نے کسی مرحلے پر شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

ہو سکتا ہے کہ آپ کے خیال میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین پر بے جا تنقید ہو رہی ہو، لیکن لوگ حقائق بیان کیے بغیر تو نہیں رہ سکتے۔ ایم کیو ایم ہمیشہ سے سیاسی اور صحافتی طور پر اپنی عدم برداشت کے لیے بدنام رہی ہے۔ آپ کو کوئی بات کرنا ہے تو برائے مہربانی لہجہ دھیما رکھنے کی کوشش کریں۔ اس طرح کچھ ہمیں بھی آپ کی بات سمجھ آ جائے گی۔ دوسرے میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین تنقید سے ماورا نہیں ہیں۔ آپ کو کھلی چھٹی ہے یہاں ہم سمیت جس مرضی پر تنقید کر سکتے ہیں۔ بس ایسے بات کہ ہمیں بعد میں نہ کہنا پڑے :

تمہی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے

اور یہ آپ رومن اردو میں کیوں لکھ رہے ہیں؟
 

شعیب صفدر

محفلین
haq parast نے کہا:
main nay abhi bohat narm alfaz istimal kiay hain laikin yeh loag jo musalsal mairay guaid kay khilaf bakwas aur jhoota propaganda kar rahay hain usay koi kab tak bardasht karay gaa

آپ کا قائد بھی تو نظریہ پاکستان کے خلاف بیان دے رہا ہے اس بارے میں آپ کی رائے۔۔۔۔۔ قائدتحریک یا پاکستان؟؟؟؟؟؟
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
میرے محترم نواز شریف اور بے نظیر لوٹے ہیں کیونکہ وہ پاکستان آکر اپنے خلاف الزامات برداشت نہیں کرتے۔ انھوں نے پاکستان کو لُوٹا ہے۔ اب باہر موج کر رہے ہیں۔
الطاف حسین کو کیا تکلیف ہے وہ پاکستان نہیں آتا۔ یہ ہی نہ کہ اس “قائد“ کے بہت سے “دوست“ بھی موجود ہیں۔
اگر الطاف حسین ماں کا جنا ہے تو پاکستان آکر کیوں بات نہیں کرتا انگلیڈ سے ٹیلیفون پر غریبوں کو بھڑکا کر اپنا مقصد کیا نکال رہا ہے۔
اور مہربانی اپنی زبان شائستہ رکھیں یہ فورم ہے کنجر خانہ نہیں جہاں لوگ بکواس کرتے ہوں۔
میری منتظمین سے درخواست ہے اگر یہ جناب بد گوئی سے باز نہ آئیں تو انھیں بین کیا جائے۔ یہ جذباتی ہیں تو ہم ان سے بڑھ کر جذباتی ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
ویسے کریں گے کیا سب جذبات میں آکے؟ :) کونسا آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں کہ اک دوجہ کا سر پھاڑ پھوڑ دیں ،
:p
 

نعمان

محفلین
نبیل بھائی میں حق پرستوں میں سے نہیں ہوں کم از کم فی الحال۔ ۔ ۔ آج رات مشرف کا ٹی وی پر خطاب سن کر میں بہت کچھ سوچ رہا ہوں۔ پتہ نہیں لیکن بہرحال میں تھوڑا کنفیوز ہوں اور اس پر ایم کیو ایم والی تھریڈ میں لکھوں گا۔

اب اس تھریڈ کے بارے میں۔ میرے خیال میں لوٹوں کو نامزد کرنے کا حق فورم کے ممبران کے پاس ہونا چاہئیے تھا پھر ہم اس بات کا اندازہ لگا سکتے کہ کن کن سیاستدانوں کو فورم کے لوگ لوٹا سمجھتے ہیں۔ تھریڈ شروع کرنے والے صاحب نے اپنی ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر چند سیاستدان نامزد کئیے ہیں جس کے پیچھے ان کے ذاتی تعصب اور روئیے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئیے۔ اسلئیے جن صاحبان کو یہ تھریڈ ناگوار گزرتی ہے انہیں چاہئیے کہ وہ اسے نظر انداز کردیں۔

میرے خیال میں سیاستدان اتنے برے نہیں۔ سیاست میں لوٹا ازم کوئی نئی بات نہیں خود جناح پہلے کانگریس کے ممبر تھے پھر مسلم لیگ میں شامل ہوئے حالانکہ جس وقت وہ کانگریس میں شامل ہوئے تھے اس وقت مسلم لیگ وجود میں آچکی تھی۔ انسان ایک ذہیں مخلوق ہے اور ضروری نہیں کہ کسی انسان کے آج جو نظریات ہیں زندگی بھر وہ انہی نظریات پر کاربند رہے۔ نظریات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ جیسے عمران خان کو ہی دیکھیں خود ساری زندگی پلے بوائے بنے رہے، مغربی بود و باش اختیار کرے رکھی مگر اب اسلامی جماعتوں کا ہمنوا بنا ہوئے ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ پاکستانی عوام نظریات کو مقدس اور حقائق کو ثانوی چیز سمجھنے کی عادی ہوچکی ہے۔ لحاظہ جب وہ کسی شخص کو اپنے نظریات سے پھرتے دیکھتے ہیں تو حیرت اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے نعمان صاحب۔

واقعی ہمارے ہاں چیزیں نظریات پر اتنی زیادہ حد تک گھوم رہی ہوتی ہیں کہ حقائق کو کوئی تسلیم کر کے نہیں دیتا ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
haq parast نے کہا:
izhar sahab ap altaf bhai aur mqm kay baray main bakwas karna band karain .. ap ko tafseelan isee forum per jawab dia jaay ga jald hee


بہت شکریہ “ہق پرست“ بھائ ، آپ نے خود ہی یہ بات کہ کہ میری تمام باتوں کی تصدیق کر دی ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ۔ ۔ اب میرا مزید کچھ کہنا نہیں بنتا :)
 

الف نظامی

لائبریرین
بدمذگی پیدا کرنے میں منتظمین کا خود ہاتھ ہے۔اس عنوان سے پوسٹ ہونی ہی نہیں چاہیے۔اس طرح کے عنوان اور موضوع پر بحث سے کیا ملے گا کہ کون لوٹا ہے کون نہیں۔ کیا آپ ملک میں نفرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ایسی بحثیں صرف نفرت پھیلاتی ہیں۔
کوئی بھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو وہ محبِ وطن پاکستانی اور ہمارا بھائی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس فورم پر گفتگو جذباتیت کی رو میں بہتی جا رہی ہے۔ میری معزز ممبران سے درخواست ہے کہ وہ حقائق کو غیرجذباتی انداز میں پیش کریں اور اس جیسے اہانت آمیز عنوان والے موضوعات نہ شروع کریں۔ دوسری جانب میں پاکستان اور اسلام سے وابستگی رکھنے والے حضرات سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اختلاف رائے کا حوصلہ رکھیں۔ آپ محض جذباتی ہو کر کسی دوسرے سے بہتر پاکستانی یا بہتر مسلمان نہیں بن جاتے۔

نعمان، تمہاری لوٹا ازم سے متعلق مثالیں درست نہیں ہیں۔ آج کل لوٹا اصطلاحاً ابن الوقتی، مفاد پرستی اور غداری کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ جناح ساری عمر مسلم ہندو اتحاد کے لیے کام کرتے رہے اور آخر میں کانگریس کے رویے سے مایوس ہو کر ہی انہیں کانگریس چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہونا پڑا۔ عمران خان چاہے پلے بوائے رہا ہو لیکن میں اس کی عزت کرتا ہوں۔ وہ ایک ناکام سیاست دان ضرور ہوگا لیکن اسے لوٹا کہنا کچھ غلط ہے۔ وہ ایک اعلی تعلیم یافتہ آدمی ہے اور لاہور میں موجود کینسر ہسپتال اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس ملک کا سرمایہ ہے۔ وہ دوسرے کرکٹرز کی طرح نہ سٹہ کھیلتا تھا اور نہ ہی ممبئی کے بھائی لوگوں سے رشتہ داریاں کرتا ہے۔
 
Top