پاکستان کا آن لائن ویزہ

زیک

مسافر
حال ہی میں ایک جاننے والے نے پاکستان کے ویزے کے لئے اپلائی کیا۔ آن لائن ویزہ کے اس تجربے کے متعلق اس کے کچھ مشاہدات:

ویزہ فارم کچھ لمبا ہے لیکن یہ اب عام ہے۔ اکثر ممالک کے ویزہ فارم کافی صفحات پر مشتمل ہوتے ہیں پہلے کی طرح ایک صفحہ کا فارم کم ہی باقی رہا ہے۔ پاکستان ویزہ کا فارم امریکی اور برطانوی فارمز سے بہرحال کچھ چھوٹا ہی ہے۔

فارم میں ایک کالم مذہب کا بھی ہے۔ پاکستان کو ویزہ اپلائی کرنے والے کے مذہب سے کیا لینا دینا؟ بہرحال یہ فیلڈ آپشنل ہے اور اسے خالی چھوڑ کر بھی ویزہ مل جاتا ہے۔

تصویر وغیرہ اپلوڈ کرتے ہوئے کچھ مسائل ہوتے ہیں۔ فائل کا سائز کم رکھیں (350 کلو بائٹس سے کم) اور امیج کو فوٹوشاپ میں شارپن کریں تو ویزہ سائٹ کا الگورتھم اسے قبول کر لے گا۔

کریڈٹ کارڈ سے پیمنٹ میں کچھ سیکورٹی اور فراڈ پروٹیکشن کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ لیکن کریڈٹ کارڈ کمپنی کو کال یا ٹیکسٹ کے ذریعہ پیمنٹ اپروو کرنا آسان تھا۔

ویزہ ملنے میں تین دن لگے۔ آن لائن ویزہ میں ترکی کا سسٹم بہترین ہے کہ فوراً ای میل آ جاتی ہے لیکن تین دن بھی برا نہیں۔

مجموعی طور پر پہلے سے کافی بہتر سسٹم ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تصویر وغیرہ اپلوڈ کرتے ہوئے کچھ مسائل ہوتے ہیں۔ فائل کا سائز کم رکھیں (350 کلو بائٹس سے کم) اور امیج کو فوٹوشاپ میں شارپن کریں تو ویزہ سائٹ کا الگورتھم اسے قبول کر لے گا۔
میرے جاننے والے کا حال ہی میں ویزہ اپلائی کیا تھا اور یہ مسئلہ آیا تھا۔ بہرحال پہلے سے بہتر اور تیز نظام ہے۔
 

زیک

مسافر
تازہ خبر یہ ہے کہ اب مفت اور 24 گھنٹوں میں پاکستان کا آن لائن ویزہ مل رہا ہے۔ فارم بھی پہلے سے مختصرُہے
 

جاسمن

لائبریرین
میری ایک پڑوسن بھارت سے ہیں۔ یہاں شادی ہوئی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ پہلے بھارت سے ویزہ ملنا مشکل تھا لیکن اب پاکستان کا ویزہ لینا بھی مشکل ترین ہو گیا ہے۔ انڈین ساڑھیاں اور آئی فون رشوت میں مانگتے ہیں۔ ان کے رشتے داروں کے ہاں شادی تھی۔ لڑکی نے پاکستان آنا تھا تو شادی ہونا تھی۔ سب کا ویزہ لگ گیا بس دلہن کا نہیں لگا۔ کچھ دیا تو جا کے لگا۔
 
Top