پاکستانی
محفلین
پاکستان کا بیلسٹک میزائل حتف iii غزنوی کا کامیاب تجربہ۔ میزائل 290 کلو میٹر دور تک مار کرنے اور ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے:
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف iii غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتے کے روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف iiiغزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حتف iii غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور اس تجربے سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل 290 کلو میٹر دور تک مار کر سکتا ہے اور ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تجربے کے مہمان خصوصی چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل تنویر محمود تھے۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔
بشکریہ اردو پوائینٹ