پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

قمراحمد

محفلین
38 اوور کے اختتام پر 189 اسکور، چار آؤٹ
اوسط 14۔7 پر پہنچ چکی ہے۔


قمر بھائی ابھی آسٹریلیا کا پاور پلے باقی ہے کہ لے چکے ہیں۔

شمشاد بھائی ابھی باقی ہے آسٹریلیا کا بیٹنگ پاور پلے۔ پاکستان نے آج 20 رنز کم بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد آفریدی کو وائیٹ نے لگاتار تین چھکے مار دیئے۔

اوسظ ایکدم گر کر چھ پر آ گئی۔

یہ کیا جیتا ہوا میچ ہارنے کے چکر میں ہیں۔

اس اوور میں آفریدی نے 21 اسکور دیئے ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
شاہد آفریدی کو اپنے آخری اوور میں مسلسل تین چھکے پڑھ گئے آج۔ آفریدی کے ساتھ وہ سلوک ہوگیا جو وہ خود بالز کے ساتھ کرتا ہے بیٹنگ کرتے ہوئے
 

قمراحمد

محفلین
اب ٹارگٹ مجھے 3 اوور پہلے پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔ پاکستان 300 رنز کا ٹارگٹ دیتا تو کوئی بات بھی تھی۔ اتنی اچھی بیٹنگ وکٹ پر 25 رنز کم بنائے ہیں پاکستان نے
 

قمراحمد

محفلین
پاکستانی ٹیم آفریدی کے آخری کے اوور میں ہی میچ ہار گئی تھی ۔ میں نے شاہد آفریدی کو چھکے مارتے تو دیکھا ہی تھا مگر مسلسل تین چھکے کھاتے پہلی بار دیکھا ہے۔ پاکستان کا کوئی بھی بیسٹمین اتنی اچھی بیٹنگ وکٹ پر سینچری بنانے میں ناکام رہا۔ جبکے سلمان بٹ ، یونس خان یا کامران اکمل کوئی بھی یہاں 100 رنز کی اننگز آسانی سے کھیل سکتے تھے۔ اس کے علاوہ سلمان بٹ نے آسان کیچ چھوڑ کر شکست میں اپنا حصہ ڈال دیا تھا
 

ابوشامل

محفلین
پاکستان اس وقت میچ ہارا جب سلمان بٹ نے وائٹ کا کیچ ڈراپ کیا۔ اتنے آسان کیچ چھوڑ کر میچ جیتنے کی امید رکھنا فضول ہے۔ بہرحال پاکستان اچھا کھیلا۔ امید ہے کہ اگلے میچز میں مزید سخت مقابلے ہوں گے۔
 

وجی

لائبریرین
چلیئے آپ لوگ خوش ہوجائیں کہ آسٹریلیا سے کچھ ہی دور موجود پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے انڈیا کو کواٹر فائنل میں ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے
اور امید ہے کہ فائنل میں بھی پہنچ جائے گی اور انشاءاللہ فائنل بھی جیتے گی

99 سے لے کر 2010 تک میرے خیال میں جتنے انڈر 19 ورلڈکپ ہوئے ہیں وہ یا تو پاکستان یا پھر انڈیا نے جیتے ہیں
 
Top