شمشاد

لائبریرین
مقدس آج پاکستان کی ٹیم گوروں سے جیت گئی۔ یہ لو اسی خوشی میں آئسکریم کھاؤ۔

DFB_4563-scaled.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
اتنے بھی گورے نہیں ہیں۔ گیارہ میں سے سات شاید
بھلے ہی کالے ہوں، کہلائیں گے تو گورے ہی۔
اس سے مجھے ایک بات یاد آ گئی۔ 1980ء کی دہائی میں ساؤتھ افریقہ میں نسلی امتیاز کی پالیسیوں کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ بین تھی تو ان کے بورڈ نے زیادہ پیسے دے کر "ریبل ٹورز" کروائے۔ ویسٹ انڈیز کے باغی کھلاڑیوں کی ٹیم وہاں گئی تو نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا کہ ان کے پارکس، ہوٹلز وغیرہ کالوں کے لیے نو انٹری زونز تھے تو ساؤتھ افریقہ کی حکومت نے ایک انوکھا قانون ایجاد کیا اور ویسٹ انڈیز کے کالے کھلاڑیوں کو "آنریری وائٹ" کا درجہ دے کر اس مسئلے کو حل کیا۔ :)
 
Top