پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ ، نامہ اوقات اور تبصرے !

پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں کین ولیمسن کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ۔
پچ کافی سازگار ہے لگتا ہے پاکستانی بلے با ز کو 300 کے قریب یا شائد اس سے کچھ زائد کے ہدف کا تعاقب کرنا پڑے گا۔
 
کیویز کا برق رفتار آغاز-
اسی رفتاد سے چلتے رہے تو 300 کیا 350 سے بھی زائد چیس کرنے پڑ سکتے ہیں-

منرو جی فُل فلو میں دکھائی دے رہے دوسری طرف گپٹل جی خوب شاٹس کھیل رہے-

قوم کع 5-0 مبارک ہو-

تاہم پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹرز کے لئے خوش آئند بات یہ ہے کہ آج انکے زیادہ اشتہار ضائع ہونے کا امکان نہیں-
 
25 اوورز کے بعد 125-2
رنز کی ابتدائی بارش کے بعد باؤلرز نے اچھی باؤلنگ سے کچھ بند تو باندھا ہے رنز کے بہاؤ پر لیکن ابھی بھی 300 بنتا نظر آ رہا ہے-
 
33 اوورز کے بعد 157-2
یہ اننگ ٹیلر گردی کے لئے ٹیلر میڈ لگ رہی ہے-
اگرچہ ابھی تک تو روس جی کو کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں 40 گیندوں کے بعد محض 21 رنز ہی بنائے-
لیکن مجھے 2011 ورلڈ کپ کا میچ یا آ رہا- دیکھیں کیا بنتا ہے-
 
شاداب کا سپیل اختتام پذیر
10 اوورز میں محض 35 رنز دیے البتہ کوئی وکٹ ہاتھ نہیں- بہت ہی عمدہ اور خوبصورت باؤلنگ کا مظاہرہ- پچ اسپن کو مدد کر رہی تھی جسکا بھرپور فائدہ اٹھایا البتہ ایک، دو وکٹ بھی لے اڑتے تو مزہ آ جاتا-

دوسری طرف گپٹل گیری اور ٹیلر گردی شو کا ہلکا ہلکا مظاہرہ شروع ہو چُکا ہے-

40 اوورز کے نعد 205-2
 
نیوزی لینڈ مقررہ 50 اوورز کے بعد 271-7

آخری 10 اوورز میں پاکستانی گیند بازوں کی جانب سے شاندار باؤلنگ کل ملا کر محض 66 رنز ہی دیے-

یوں پاکستان کو 272 رنز کا ہدف ملا ہے- پچ کو دیکھتے ہوئے بلکل بھی بڑا ٹارگٹ نہیں ہے البتہ ٹیم گرین اسکو مشکل ترین بنانے کی خوب صلاحیت رکھتی ہے-

ایک دفعہ پھر پاکستانی باؤلرز کو ڈھیروں ڈھیر داد کہ اس قسم کے سازگار حالات میں بھی کیویز کو 300 نہیں کرنے دیے- خوبیش است!!!
 

ابن توقیر

محفلین
"فر نہ ہی سمجھاں"
"کبھی آئو لاہور۔دکھائیں آپ کو مہمان نوازی کے اداب۔گھر بُلا کر 'بزتی' خراب کرتے ہو۔" سرفراز کا ولیمسن کو میسج خیالی پروازیں
 
Top