پاکستان کا قمری مشن 2024-آئی کیوب قمر

الف نظامی

لائبریرین
12 اگست 2011
پاکستان کا پہلا پاک- سیٹ ون آر نامی مواصلاتی سیارہ زمین کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق مواصلاتی سیارہ چین کے لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا اور کل رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو یہ سیارہ زمین کے مدار میں داخل ہوا۔
پاکستان یہ سیارہ مواصلاتی نظام، براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات کے لیے استعمال کرے گا۔ پاک سیٹ ون آر کے لیے دو ہزار آٹھ میں پاک چین معاہدہ ہوا تھا۔
اس سیارے سے پاکستانی مواصلاتی حد جنوبی اور وسطی ایشیا، مشرقی یورپ، مشرقی افریقہ اور مشرقِ بعید تک پھیل جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاک سیٹ ون آر سے پاکستان کے ہر کونے میں، انٹرنیٹ، ٹی وی اور مواصلات کے دیگر ذرائع استعمال کیے جا سکیں گے۔
اے پی پی کے مطابق اس مواصلاتی سیارے کی عمر پندرہ سال ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ایسی تو میں زمین پر کھڑے ہوئے اپنی چھت سے لے چکا ہوں ۔

44300737_10217631986052942_2404855135101517824_n.jpg
واہ کیا بات ہے۔ بہت خوب!
 

زیک

مسافر
کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ اس آئی کیوب اور آف دا شیلف ایسے سیٹلائٹ میں کیا فرق ہے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو دوائیاں ہوتی ہیں شاید جو دکاندا ر بنا نسخے کے دے دیتا ہے ۔ :)
ویسے یہ آئی کیوب بھی ایک (COTS) ہی ہے میرے خیال میں تو ۔
 
Top