پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام

محمدصابر

محفلین
امریکہ میں پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر شدو مد سے سوال اٹھانا شروع کردیئے گئے ہیں۔
Institute for Science and International Security کی طرف سے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ جس میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام کو بڑی تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔ ان ڈاکومنٹس میں ڈیرہ غازی خان نیوکلئیر سائٹ ، راولپنڈی کے نزدیک پلاٹینیم سیپریشن فیکٹری،خوشاب پلوٹینم پروڈکشن ری ایکٹر۔
pakistan-nuke.jpg

pak-isis31.jpg

pak-isis41.jpg

pak-isis5.jpg

تفصیل
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ بہت اچھا، پاکستان انشااللہ 2030 تک ایٹمی بجلی میں خود کفیل ہوگا۔
 

عسکری

معطل
وسعت کیوں نا دیں اگر ہمیں پروکسی وار میں دھکیلا جا رہا ہے اور 2000 سے 5000 دہشت گرد ہمارے ملک میں گھس گئے تو ہم نیوکلئیر پاور نہیں رہے کیا بھارت کا کیا جس کے 10 صوبے لڑائی کر رہے ہیں جہاں 75 تنظیمیں دہشت گردی کر رہی ہیں جہاں آدھے سے زیادہ ضلعوں پر نکسلوں کا کنٹرول ہے۔یہ سب وہی پرانی چالیں عوام با شعور ہو ہم نا چوری کر رہے ہیں نا ہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں ہمارے پاس 100 سے زیادہ بم بنے ہوئے موجود ہیں اور ہم اور بنائیں گے پہلے امریکہ اپنے 10000 بموں کا جواب دے۔اور ایسی رپورٹوں کا جواب نہیں ابھی کل ہی کانگریس میں کہا گیا پاکستان کے ہتھیاروں کے زخٰیروں کی لوکیشن بہت ساری نامعلوم جگہوں پر ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ویسے ہماری بے غیرت وزارت دفاع میں اتنی جان نہیں کہ گوگل سے ان جگہوں کی تصاویر دھندلی کروالیں۔
 

arifkarim

معطل
ایسی رپورٹوں کا جواب نہیں ابھی کل ہی کانگریس میں کہا گیا پاکستان کے ہتھیاروں کے زخٰیروں کی لوکیشن بہت ساری نامعلوم جگہوں پر ہے۔

جسکے جواب میں میں نے کہا تھا کہ انکو سیٹلائٹس کی مدد سے ٹریس کرنا بہت آسان ہے۔ اور اسکا ثبوت آج مل گیا!
 

خرم

محفلین
اوہو ساجد بھائی تو آپ کیا کیا خیال ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ان سائٹس کے اندر ہو رہا ہے؟
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں‌کچھ والا معاملہ ہے۔
 

عسکری

معطل
بھائی جی آپ فکر نا کرو کوئی بھی دیکھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ساری دنیا کے ری ایکٹر آپ دیکھ سکتے ہو ۔کچھ عرصہ پہلے خوشاب2 ری ایک/تر کے اطراف میں آبادی کا جو اضافہ ہوا ہے اس مجھے تشویش ہوئی تھی پر ایک آفیسر دوست نے وہ خدشات ختم کرا دیے۔یہ ری ایکٹر مکمل محفوظ ہیں اور اب تو خوشاب3 پر ایک رن وے کا ائیر بیس بھی بن گیا ہے اس کی مکمل حفاظت اینٹی ائیر کرافٹ میزائیلوں سے اور زمینی کمانڈوز سے کی جاتی ہے اور یہ علاقہ مکمل نو فلائی زون ہے ائیر ڈیفنس کسی بھی سول یا فوجی طیارے کو اس کے نو فلائی زون میں داخل ہوتے ہی بغیر وارننگ کے ایچ کیو 2 میزائلوں اور سام کروٹال میزائلوں سے تباہ کر دے گی۔ ان کی حفاظت پاک شاہینوں اور پاکستانی کمانڈوز نے پچھلے 45 سال سے کر رکھی ہے اب تو جدید ترین راڈار لیزر ڈیوائس زمین پر لگا دی گئی ہیں۔
 
Top