پاکستان کرکٹ بورڈ اور جیالوں کی ہوس

طالوت

محفلین
1۔۔۔زینب اور زرداری کا اختلاف ؟ 2۔۔۔زینب کی پھلجڑیاں ؟ 3۔۔۔زرداری کی شامت؟ از زینب 4۔۔۔زینب کی بونگیاں
5۔۔۔زرداری میری نظر میں از زینب 6۔۔۔زینب اور زرداری اصولوں کی جنگ 7۔۔۔آخری مضامین از زینب
8۔۔۔زرداری کا احتساب از زینب 9۔۔۔عوام کی پکار از زینب 10۔۔۔زرداری عوام کی نظر میں از زینب
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
چاند پر تھوکا اپکے منہ پر ہی ائےگا

بہت خوب حضور۔ چلئے چاند کی تو خوب رہی تاہم یہ فرمائيے کہ تھوک پر ہی تھوکا جائے تو کیا نتائج و عواقب برآمد ہوں گے؟ :confused:
باقی ہم بھی اسی نکتہ نگاہ کے حامل ہیں کہ پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے ماشااللہ زندہ تو ان کے ہاں ایک بھی نہیں۔
رحمان ملک، شیری رحمان، بابر اعوان، فاروق نائیک اور مخدوم امین فہیم وغیرہ کو تو آپ شہید ہی جانئے کہ زندوں میں تو ہم کو یہ کسی طور نظر نہیں آتے۔
نیز سنتے ہیں کہ شہیدوں کو رزق خدا کے ہاں سے ملا کرتا ہے تاہم یہ بڑے با صلاحیت شہید ہیں اپنا رزق خود سونگھ کرید کر ڈھونڈ نکالتے ہیں خدا کو چنداں زحمت نہیں دیتے۔
مزید اکتالیس شہید شامل کئے گئے ہیں یوں شہدا کی تعداد میں خاصہ اضافہ ہوا ہے جو ملک و قوم کے لیے باعث برکت و نجات ہے۔
درست ہے کہ ایسے شہیدوں کی جو موت ہے قوم کی وہ حیات ہے۔
 
میرے منہ پے کیوں‌آئے گا آپ جیسے جیالوں کے منہ پے آئے گا نا جو آگے پیچھے تلوے چاٹ رہے ہیں۔مرعات لینے کے لیے چاند کی بھی خوب کہی۔۔۔۔جسے گھر میں پانی کوئی نہیں پوچھتا وہ بھی چاند ہے۔۔۔

تھوک تھوک اپ نے ہی شروع کیا ہے۔ میں‌تو تھوک ہی نہیں‌رہا
اپ کا تھوک اور اپ کا منہ۔

اور میں نے کونسی مراعات لی ہیں۔
اللہ کا دیا کھاتے ہیں۔ اپ کیوں جل رہی ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
لیکن ہمت بھائی لوٹ مار کی انتہا نہیں ہو گئی؟ پاکستان کی دوسرے نمبر کی سب سے بڑی کابینہ۔ ہر منافع بخش ادارے پر ایک جیالا۔
 

طالوت

محفلین
تھوک تھوک اپ نے ہی شروع کیا ہے۔ میں‌تو تھوک ہی نہیں‌رہا
اپ کا تھوک اور اپ کا منہ۔
حضرت اب جانے بھی دیجیئے ، اتنے کم علم نہیں آپ کے یہ بھی نہ سمجھ سکیں کہ اردو زبان میں مخالفین کے لیئے اس طرح کے طنز آمیز پر مزاح جملے کہے جاتے ہیں ۔۔۔ یہ تو ایک معصوم سی پاکستانی لڑکی (کہنا پڑتا ہے :blush:) نے دل کا غبار نکال لیا ورنہ "ہم سب امید سے ہیں" میں اس سے سے زیادہ ناشائستہ (اگر اسے ناشائستگی میں شامل کیا جائے) جملے ہوتے ہیں ۔۔۔ وہاں آپ کتنی ای میلز کر چکے ہیں اجتجاج کے واسطے ؟
وسلام
 
لیکن ہمت بھائی لوٹ مار کی انتہا نہیں ہو گئی؟ پاکستان کی دوسرے نمبر کی سب سے بڑی کابینہ۔ ہر منافع بخش ادارے پر ایک جیالا۔
جیالا تو خیر کوئی بات نہیں مگر غیر جیالے بھی گھس بیھٹیے ہوگئے ہیں۔ وہ بھی جو مشرف کے دور میں‌مزے کررہے تھے اب بھی مزے کررہے ہیں۔
اسکی ایک وجہ نواز کا ساتھ چھوڑ جانا ہے۔
دوسری وجہ جاگیر داری ہے۔
ابھی میں‌راستے میں‌سوچ رہا تھا کہ زرداری بھی کیا کرے۔ یہ جاگیر دار ہی پاکستان کے مالک ہیں۔ ہم تو غریب عوام ہیں۔ کاش یہ جاگیر داری ختم ہو اور غریب عوام کو کچھ طاقت حاصل ہو۔ پی پی کا نعرہ تو یہی ہے مگر پریکٹیکل ازم مار ڈالتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
بالکل! زرداری بے چارہ کیا کرے۔۔۔ وہ تو خود جاگیردار ہے۔۔۔ غیر جیالوں کو نکال باہر کیجئے۔ زرداری صاحب نے خود گھسائے ہوئے ہیں کسی نے مسلط تھوڑا ہی کیے ہیں۔ مولانا شکم السلطان سے لے کر ایم کیو ایم کے مسٹنڈے۔
 

زینب

محفلین
تھوک تھوک اپ نے ہی شروع کیا ہے۔ میں‌تو تھوک ہی نہیں‌رہا
اپ کا تھوک اور اپ کا منہ۔

اور میں نے کونسی مراعات لی ہیں۔
اللہ کا دیا کھاتے ہیں۔ اپ کیوں جل رہی ہیں۔

میں نے آپ کے بارے میں‌نہیں کہا تھا۔۔۔۔آپ کو تو ویسے درد ہوا جیسے میں نے اُ سے کہا اور اپ نے جو اس کا جواب دیا وہ حد سے زیادہ پرسنلز میں آتا ہے آپ کو آنکھوں دیکھی مکھیاں نگلنے کی عادت ہو گی ہمیں نہیں۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
جیالا تو خیر کوئی بات نہیں مگر غیر جیالے بھی گھس بیھٹیے ہوگئے ہیں۔ وہ بھی جو مشرف کے دور میں‌مزے کررہے تھے اب بھی مزے کررہے ہیں۔
اسکی ایک وجہ نواز کا ساتھ چھوڑ جانا ہے۔
دوسری وجہ جاگیر داری ہے۔
ابھی میں‌راستے میں‌سوچ رہا تھا کہ زرداری بھی کیا کرے۔ یہ جاگیر دار ہی پاکستان کے مالک ہیں۔ ہم تو غریب عوام ہیں۔ کاش یہ جاگیر داری ختم ہو اور غریب عوام کو کچھ طاقت حاصل ہو۔ پی پی کا نعرہ تو یہی ہے مگر پریکٹیکل ازم مار ڈالتا ہے۔


زرداری اتنا فیئر ہے آپ کی نظر میں پاکستان کے ساتھ تو کہیے اسے اپنی دولت پاکستانی بینکوں میں‌لا کے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچائے۔یارد رکھیے صرف پاکستانی بینکوں‌میں رکھے۔۔۔۔کیا وہ ایسا کرے گا اگر ہاں‌تو میرا ووٹ تاحیات پی پی کا نہیں تو آپ حمایت چھوڑ دیجئے لٹیروں کی ۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
1۔۔۔زینب اور زرداری کا اختلاف ؟ 2۔۔۔زینب کی پھلجڑیاں ؟ 3۔۔۔زرداری کی شامت؟ از زینب 4۔۔۔زینب کی بونگیاں
5۔۔۔زرداری میری نظر میں از زینب 6۔۔۔زینب اور زرداری اصولوں کی جنگ 7۔۔۔آخری مضامین از زینب
8۔۔۔زرداری کا احتساب از زینب 9۔۔۔عوام کی پکار از زینب 10۔۔۔زرداری عوام کی نظر میں از زینب
وسلام


نمبر 4 ٹھیک نہیں رہے گا "زینب کی بونگیاں":grin:
 
Top