تاسف پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ وفات پاگئیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خورشیدآزاد

محفلین
ہمارے ہیرو اور دنیا ئے کرکٹ کے عظیم بولر وسیم اکرم کی اہلیہ ہما وسیم بھارت کے شہر چنئی کے اپولو ہسپتال میں اتوار کی صبح نو بجے کر بیس منٹ پر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سےاپنے شریک حیات وسیم اکرم اور دوبیٹوں کا ساتھ چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کےلیے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

بی بی سی اردو پر تفصیلی خبر

یہ خبر پڑھتے ہوئے ایک لمحے کو دل میں سخت تکلیف سی محسوس کی، اورذہن میں90 کی دہائی کے وہ تمام انٹرویوزاورتصاویر کی یادیں تازہ ہوگئیں جو ہما وسیم اور وسیم اکرم کی کرکٹ ماہنامہ اخبار وطن میں شائع ہوتی تھیں۔

ہماوسیم کیونکہ نفسیات کی ڈاکٹر تھیںpsychologist انہوں نے وسیم اکرم کی پرفیشنل زندگی کے مشکل دور میں بے انتہا مدد کی۔ مجھے اچھی طرح احساس ہے اس وقت وسیم اکرم پرکیا گزر رہی ہوگی۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے وسیم اکرم اور ان کے خاندان کو ان مشکل لمحات میں صبرکرنے کا حوصلہ دے اور ہماوسیم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے ۔ آمین ثمّہ آمین

اہلِ اردو محفل سےدرخواست ہے اپنے ہیرو اور محسن کی اہلیہ کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لیے دعا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

افسوسناک خبر ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

mfdarvesh

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کی بخشش فرمائے اور وسیم اکرم کو صبر عطافرمائے آمین
 

آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت ہی دکھ ہوا پڑھ کر انتہائی افسوسناک خبر ہے اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

خورشیدآزاد

محفلین
ہما وسیم لاہور میں سپردِ خاک۔ میرے لیے دعاکریں ۔۔۔وسیم اکرم

ہما وسیم:’ہر کڑے وقت میں ساتھ دیا‘
بی بی سی اردو ڈاٹ کام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ ہما وسیم کا شمار ایسی خواتین میں کیا جائے جنہوں نے ایک مرد کو کامیابی کے راستے پر استقامت کے ساتھ قدم جمائے رکھنے میں مدد کی تو غلط نہ ہوگا۔

لیکن بعد میں ان کی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں ایسے کئی مراحل آئے جب اندیشہ تھا کہ وہ جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر بکھر جائیں گے۔ایسے مواقع پر ان کی بیوی ہما وسیم ان کہ شانہ بشانہ کھڑی نظر آئیں۔ کیریئر کے دوران وسیم اکرم پردو کڑے وقت تب آئے جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ان کی کپتانی کے خلاف بغاوت کی اور پھر جب انہیں اپنی شوگر کی بیماری کا علم ہوا۔

وسیم اکرم کو جب ساری دنیا اپنی مخالف نظر آ رہی تھی تو ہما وسیم ان کے ساتھ تھیں۔ ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔مزید
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top