پاکستان کی آخری امید عمران خان کا این آر او پرنقطہ نظر

آفت

محفلین
کیا ایم کیو ایم نے کراچی میں دوسری قومیتوں کو حق دے دیا ہے ؟؟؟

قادیانی حضرات کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ ایک طرف رہا، مگر وہ پاکستانی شہری ہیں اور انکو پاکستانی شہری کے حساب سے وہ تمام حقوق ملنے چاہیے ہیں جو کسی عام مسلمان کا حق ہے
 

آفت

محفلین
کیا دہشت گردی کے جواب میں دہشت گردی جائز ہے ؟؟؟
پرویز مشرف کے طالبان کے خلاف اپریشن سے پہلے تک پاکستان میں نہ خود کش دھماکے ہوتے تھے او نہ کوئی اسکول جلائے جاتے تھے ۔ اگر آپ کی یہ بات مان لی جائے کہ ایجنسیوں کی کاروائیوں کے بعد بوی بند لاشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر کیا طالبان یہ کہنے پر حق بجانب نہ ہوں گے کہ ان کے خلاف اپریشن کے بعد انہوں نے یہ کاروائیاں شروع کیں ۔ مہوش ،دہشت گردی ہر شکل میں دہشت گردی ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

یہی تو مسئلہ ہے کہ آپ کی نظر بوریوں میں بند لاشوں پر تو گئی، مگر اُس ریاستی جھوٹے الزام اور ریاستی دہشتگردی پر نہ گئی کہ جسکے جواب میں بنیادی طور پر بوری بند لاشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
 

آفت

محفلین
کوئی وجہ تو ہو گی جو پنجاب کو پسند نہیں کیا جاتا ۔ اسی طرح کوئی وجہ ہے تو ایم کیو ایم کو پسند نہیں کیا جاتا ۔ آپ پتا نہیں کس دنیا میں رہتی ہیں ۔ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی سب سے بڑی ٹارگٹ رہی ہے ۔ سب سے زیادہ لوگ بھی جماعت کے قتل ہوئے ۔ ابھی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلرز،نائب ناظم وغیرہ قتل ہو رہے ہیں ۔
حقیقی بھی بالکل اسی طرح بنی جس طرح ایم کیو ایم بنی ۔ پیپلز پارٹی کو روکنے کے لیے ایم کیو ایم بنی تو ایم کیو ایم کو روکنے کے لیے حقیقی ۔ پھر گلہ کیوں؟؟؟
دیگر علاقے سے آئے ہوئے پولیس اور رینجرز والے کیوں؟؟؟کیا یہ پاکستانی نہیں ہیں ؟؟حقیقت تو یہ ہے کہ کراچی میں پاکستان بننے سے پہلے کے بھی آباد پنجابی اور پٹھان مل جائیں گے ۔ چلو اگر اس بات کو تسلیم کر بھی لیا جائے تو پھر کراچی اردو اسپیکنگ کا بھی نہ ہوا ۔ سندھ والے بلکہ لیاری والے اس کے اصل وارث ہوئے ۔

باقی صوبے والے تو پنجاب کو بھی پسند نہیں کرتے۔ اور بوریوں میں شاید ہی کسی جماعت اسلامی والے کی لاش ملی ہو۔ بلکہ یہ ریاستی دہشتگردی کا جواب تھا جس میں دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں پر مشتمل پولیس اور رینجرز فورس اپنی سازش کے تحت "حقیقی" کے دہشتگردوں کی مدد سے کراچی میں مہاجروں کا قتل و خون کر رہے تھے۔ بوریوں میں لاشیں انہیں پولیس کے قاتلوں کی ہوتی تھیں یا پھر حقیقی کے قاتلوں کی۔ اور یہ وہ عالمگیر رد عمل ہے جسے کبھی روکا نہیں جا سکتا۔ چاہے یہ کراچی ہو یا پھر مشرقی پاکستان یا پھر انڈیا میں خود موجود مسلمان کہ جب ہندو انتہا پسند انہیں فسادات میں قتل کرتے ہیں تو جواب میں مسلمان بھی اپنی مقدور بھر قوت کے مطابق انہیں جوابا قتل کرتے ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی طرف سے کئی مرتبہ بیانات آئے کہ امریکہ ڈرونز حملے کر کے خود انتہا پسندوں کو مضبوط کر رہا ہے۔
اور میں تو ہزار مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ آپ لاکھ امریکہ کے سامنے گڑگڑا لو، مگر یہ ڈرون حملے ختم ہونے والے نہیں۔
اگر قوم واقعی ڈرونز حملے بند کروانے میں سنجیدہ ہے، اور صرف خالی خولی وقت کرنے پر طالبانی فتنے کو غیر ملکی سازش قرار نہیں دیتی تو اسکا واحد علاج یہ ہے کہ پاک فوج پاکستان کے چپے چپے کا کنٹرول ان فتنہ پردازوں سے واپس حاصل کر لے۔ جس دن پورے پاکستان میں پاکستانی قانون کی رٹ قائم ہو جائے گی، وہ دن ان امریکی ڈرونز حملوں کا آخری دن ہو گا کیونکہ اسکے بعد امریکہ کے پاس ان ڈرونز حملوں کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جائے گا۔
اور اگر پھر بھی امریکہ ڈرونز حملے کی غلطی کرتا ہے تو پھر پہلی مرتبہ پاکستانی قوم مجتمع ہو کر جوابی حملہ کر سکتی ہے اور اقوام عالم میں یہ مسئلہ پیش کر سکتی اور بہت کچھ اور کر سکتی ہے۔
یہ بہت موٹی سی بات ہے، مگر پھر بھی عقلوں میں بہت مشکل سے گھستی دیکھی گئی ہے۔ بلند بانگ ڈینگیں مارنے والے عقل سے عموما پیدل ہی ہوتے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ڈرون حملوں کے مذمتی بیان کا کوئی بیان/لنک؟؟
 

آفت

محفلین
منافقت ؟؟؟؟
کیا عمران ہر آنے والی حکومت میں شامل اور جانے والی حکومت کو برا بھلا کہتے ہوئے پکڑا گیا؟؟؟
طالبان کے بارے میں عمران خان کا روز اول سے یہی موقف رہا ہے کہ ان سے مزاکرات کیے جائیں ۔ وجہ بھی وہ بتاتا ہے کہ ان علاقوں میں برطانیہ او روس تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر پاکستانی فوج کو کیوں ان علاقوں میں بھیجا جائے‌ ۔ کیا یہ بات غلط ہے ؟؟ اور یاد رہے عمران خان نے آج تک طالبان کی حمایت صرف مزاکرات کرنے کے لیے کی ہے کبھی اس نے ان کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ۔
لوگوں کو زبح کرنا بھی غلط ہے اور لوگوں کو ڈرل سے تشدد کا نشانہ بنا کر بوری میں بند کرنا بھی اتنا ہی غلط ہے ۔ اصل میں تو یہی منافقت جس کا مظاہرہ آپ کر رہی ہیں ۔۔
عمران خان اپنے مفادات کے لیے منافقت کی سیاست کرتا رہا ہے۔
آپ کیسے اس بات سے آنکھیں بند کر سکتے ہیں کہ عمران خان کی پارٹی کے سربراہ سرحد میں طالبان لیڈروں سے بغلگیر ہو کر انہیں پھولوں کے ہار پہنا رہے ہیں؟
یہی طالبان جب معصوموں پر خود کش حملے کر رہے ہوتے ہیں، اپنے علاقے میں لوگوں کو ذبح کر رہے ہوتے ہیں تو آپ لوگ انکار کرتے ہیں کہ ہمارے مسلم بھائی ہیں۔ بلکہ اس وقت بہانہ ہوتا ہے یہ سب کچھ انڈین را کے ایجنٹ آ کر کر رہے ہیں اور یہ ازبک و دیگر قومیتیں ہیں وغیرہ وغیرہ۔ مگر جب وقت پڑتا ہے تو پھر یہ طالبان ہمیں اپنے دینی بھائی اور بہترین اسلامی ریاست بنے نظر آتے ہیں۔
عمران خان شروع سے طالبان کے خود کش حملوں پر تنقید کرنے کی بجائے اُن کو بطور مظلوم پیش کرتا تھا اور اسکے نزدیک یہ ہمارے وہ دینی بھائی ہیں جو بالکل ٹھیک ہیں اور امریکہ دشمنی میں آ کر وہ ایسا کر رہے ہیں۔ پھر وہ طالبان کے خلاف کسی بھی فوجی کاروائی کی مخالفت کرتا رہا اور اسی وجہ سے طالبانی فتنہ بڑھ کر اتنا پھیلا کہ جب بعد میں ہمیں ہوش آیا تو بہت دیر ہو چکی تھی اور ہزاروں لاکھوں معصوم انکے ہاتھوں قتل ہوئے یا بے گھر ہوئے۔
ان لاکھوں معصوموں کے خون کی ذمہ داری کوئی قبول نہیں کرتا، اور نہ کوئی اس پر بات کرتا ہے۔ میرے نزدیک عمران خان اس کے ایک ذمہ داروں میں ہے جس نے طالبانی فتنے کے خلاف پہلے دن سے آواز اٹھانے کی بجائے سیاسی مفادات کے لیے انکے نام پر ہمدردیاں سمیٹیں۔ آپ چاہیں تو مجھ سے اختلاف رکھ سکتے ہیں، مگر میں عمران خان کو اس معاملے میں معاف کرنے کے لیے تیار نہیں اور میرے لیے یہ شخص اپنے مفادات کو پاکستان کے مفادات پر عزیز تر رکھنے کا مجرم ہے۔
 

آفت

محفلین
آئیں بائیں شائیں کہے بغیر رہا نہیں جاتا کیونکہ آپ ہر بات کے لیے انوکھی منطق پیش کرتی ہیں اور اپنی ہی بات کو ایک کے لیے صحیح اور دوسرے کے لیے غلط کہتی ہیں ۔ عمران خان ایک بین القوامی شخصیت ہیں کئی ملکوں میں ان کا جانا ہوتا ہے ۔ ایسے مواقع پر کسی بھی جگہ کوئی بھی آ سکتا ہے ۔ کیا انڈیا میں نریندر مودی کے کسی ایسی تقریب میں جانے پر پابندی ہے جہاں عمران خان موجود ہو ۔ پھر تصویر میں نظر آ ہا ہے کہ عمران خان اپنی سیٹ سے اٹھا تک نہیں اور نریندر مودی وہاں آ کر کچھ کہہ رہا ہے ۔ آپ پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہیں ؟؟؟
بہرحال عمران خان کو ایسی باتوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا ۔
دل کے خوش رکھنے کو یہ خیال اچھا ہے غالب۔ نریندر مودی جس دن سے وزیر اعلی بنا ہے، بلکہ اس سے بہت پہلے سے اسکی پارٹی پاکستان اور مسلم دشمنی کے لیے مشہور و مقبول رہی ہے۔ اور گجرات میں فسادات کئی مرتبہ ہوئے ہیں اور میرے خیال میں آپکا یہ قیاس درست نہیں کہ اس وقت تک گجرات میں فسادات نہیں ہوئے تھے۔ (میرے پاس وقت نہیں ورنہ میں آپ کو چیک کر کے بتاتی)۔
اور عمران خان نہ صرف مقبول کرکٹر رہے ہیں، بلکہ مقبول پلے بوائے بھی رہے ہیں۔ بہرحال آج قوم انکے پورے ماضی کو بھلانے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج یہ ایم کیو ایم دشمنی رکھنے والوں کے ہیرو بنے ہوئے ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
راشد بھائی، آپ اختلاف رائے کا لحاظ رکھئیے۔
قادیانی حضرات کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا مسئلہ ایک طرف رہا، مگر وہ پاکستانی شہری ہیں اور انکو پاکستانی شہری کے حساب سے وہ تمام حقوق ملنے چاہیے ہیں جو کسی عام مسلمان کا حق ہے، اور صرف قادیانی ہونے کیوجہ سےکوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے اور نہ انکا کوئی معاشی یا معاشتری استحصال ہونا چاہیے۔

یہ مسئلہ تو دہائیوں پہلے حل ہوچکا۔ آپ کے مراسلے سے بھی یہ ثابت ہوگیاہے جسے میں نے سرخ زدہ کر دیا ہے
 

آفت

محفلین
اگر عمران خان اتنا ہی موقع پرست ہوتا تو وہ مشرف کی حکومت میں وزیراعظم ہوتا ۔ عمران نے زاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر مشرف کی وزیر اعظم بننے کی آفر ٹھکرا کر آپ جیسے لوگوں کو ہی پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ سیاست صرف مفاد پرستی کا نام نہیں ۔ اس نے تو مشرف کی پہلی تقریر کے بعد اسے ویلکم کیا کہ شاید اب وڈیروں اور جاگیرداروں سے حساب لیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہونے پر اس نے مشرف کی حمایت ختم کر دی بلکہ پوری قوم سے معذرت بھی کی ۔ کیا کسی سیاست دان میں اتنا ظرف ہے ؟؟؟
مجھے تو آپ کی پوسٹ پڑھ کر چائے کا ایڈ یاد آ رہا ہے
نہ تیزی نہ دم
ایویں بھرم
عمران خان کے متعلق میرا تاثر یہ ہے کہ عمران خان وقت اور حالات کے تحت ہر کام کر سکتا ہے جو اسے سیاست میں فائدہ دے۔ موجودہ حالات میں اسکو سیاسی فائدے اس میں لگے کہ یہ جتنا ایم کیو ایم کے خلاف بول سکتا ہے، بولے، کہ یہ موجودہ حالات میں پاکستانی عوام میں مقبول ہونے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔
مگر نجانے کیوں مجھے لگتا ہے کہ اگر عمران خان اقتدار میں آیا تو وہ اسی ایم کیو ایم کی تعریفیں کر کے ان سے اتحاد کر رہا ہو گا۔

پھر یہ عمران آج مقبول ہونے کے لیے امریکہ اور مغرب کے خلاف بھی کھل کر بیان بازی کر رہا ہے کیونکہ یہ موجودہ حالات میں عوام میں مقبول ہونے کا اچھا طریقے ہے۔ مگر مجھے ڈر ہے کہ کل کو یہی عمران خان امریکہ اور مغرب سے تعلقات کی پینگیں بڑھا رہا ہو گا۔



ان سب خدشات کے باوجود میری دعا ہے کہ میرے یہ خدشات غلط ثابت ہوں اور عمران خان واقعی مخلص ہو کر اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے سوچے اور پلانز بنائے۔ امین۔
 

میر انیس

لائبریرین
کیا ایم کیو ایم نے کراچی میں دوسری قومیتوں کو حق دے دیا ہے ؟؟؟
یہاں میں آپ سے متفق نہیں ہوں کیونکہ میں بہت سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو پنجابی اور پٹہان ہونے کے باوجود ایم کیو ایم میں ہیں وہ کچھ سوچ کر ہی ایم کیو ایم میں آئے ہونگے نا اور آپ کو یاد ہوگا کہ ایم کیو ایم نے تو اپنی کئی امیدوار دوسری قوموں ہی سے لئےتھے
 

آفت

محفلین
ایم کیو ایم میں کون لوگ شامل ہیں اور کیوں شامل ہیں یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے ہوں گے ۔ چند لوگوں کو کسی طرح کا لالچ دے کر یا ڈرا دھمکا کر ایم کیو ایم میں شامل کر لینے کا مقصد صرف سیاست چمکانے کے لیے ہے ۔ ویسے کیا حقوق لینے کے لیے ایم کیو ایم میں شامل ہونا ضروری ہے ۔ کیا جو لوگ ایم کیو ایم میں شامل نہیں ان کی پاکستانیت میں فرق آ جاتا ہے؟؟؟
 

میر انیس

لائبریرین
کیا دہشت گردی کے جواب میں دہشت گردی جائز ہے ؟؟؟
پرویز مشرف کے طالبان کے خلاف اپریشن سے پہلے تک پاکستان میں نہ خود کش دھماکے ہوتے تھے او نہ کوئی اسکول جلائے جاتے تھے ۔ اگر آپ کی یہ بات مان لی جائے کہ ایجنسیوں کی کاروائیوں کے بعد بوی بند لاشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر کیا طالبان یہ کہنے پر حق بجانب نہ ہوں گے کہ ان کے خلاف اپریشن کے بعد انہوں نے یہ کاروائیاں شروع کیں ۔ مہوش ،دہشت گردی ہر شکل میں دہشت گردی ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔
آفت بہن آپ تھوڑا سا پیچھے جائیں تو آپکو یاد آئے گا کہ شیعہ مساجد مسجد علی (سندھ مدرسہ)،مسجد علی رضا (نمائش) مسجد مدینۃالعلم اور علامہ حسن ترابی پر جو خود کش حملے ہوئے تھے وہ بہت پہلے ہوئے تھے طالبان کے خلاف آپریشن سے بھی پہلے اب وہ کسنے کرائے تھے یہ الگ مسئلہ ہے۔ اسکے علاوہ پارہ چنار میں بھی بہت کچھ ہوا مگر اس بات سے ایک نئ بحث چھڑ جائے گی اسلئے میں اس پر روشنی نہیں ڈالنا چاہتا پر یہ ایک حقیقت ہے کہ اسوقت تو ڈرون حملوں تک کا کوئی وجود بھی نہیں تھا جب مساجد میں لوگ آتے تھے اور پھٹ جاتے تھے۔
 

آفت

محفلین
بھائی پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مزمت کرتی ہوں ۔ شعیہ سنی جھگڑے میں دونوں ہی طرف سے انتہا پرست شامل رہے ہیں ۔ سپاہ محمد اور لشکر جھنگوی نے اسلام کے نام پر جتنا اسلام کو نقصان پہنچایا ہے کسی اور نے نہیں پہنچایا ۔ ہمارے دونوں ہی فرقوں میں کچھ ایسے لوگ شامل ہیں جن کی ڈور باہر سے ہلائی جاتی رہی ہے ۔

آفت بہن آپ تھوڑا سا پیچھے جائیں تو آپکو یاد آئے گا کہ شیعہ مساجد مسجد علی (سندھ مدرسہ)،مسجد علی رضا (نمائش) مسجد مدینۃالعلم اور علامہ حسن ترابی پر جو خود کش حملے ہوئے تھے وہ بہت پہلے ہوئے تھے طالبان کے خلاف آپریشن سے بھی پہلے اب وہ کسنے کرائے تھے یہ الگ مسئلہ ہے۔ اسکے علاوہ پارہ چنار میں بھی بہت کچھ ہوا مگر اس بات سے ایک نئ بحث چھڑ جائے گی اسلئے میں اس پر روشنی نہیں ڈالنا چاہتا پر یہ ایک حقیقت ہے کہ اسوقت تو ڈرون حملوں تک کا کوئی وجود بھی نہیں تھا جب مساجد میں لوگ آتے تھے اور پھٹ جاتے تھے۔
 

راشد احمد

محفلین
راشد بھائیِ، دوسروں پر الزام لگا دینا بہت آسان ہے۔ مگر خود اپنے اعمال اور غلطیوں کا جائزہ لینا بہت مشکل۔
میں بہت گنہگار بندہ ہوں فرشتہ نہیں ہوں۔

عمران خان اپنے مفادات کے لیے منافقت کی سیاست کرتا رہا ہے۔
اگر وہ منافقت کی سیاست کرتا تو اس کے پاس مشرف کابینہ میں کوئی عہدہ ضرور ہوتا۔ 2002 کے الیکشن سے پہلے اس کی پارٹی تتر بتر نہ ہوتی۔ منافقت تو الطاف حسین سے اچھی کوئی نہیں‌کرسکتا، کبھی مشرف کے ساتھ مل جاتے ہیں اور کبھی اس پارٹی کے ساتھ جس کے وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم کے نوجوانوں کو چن چن کر مارا تھا۔ کوئی بعید نہیں‌کل کلاں ن لیگ آئے تو یہ اس کے ساتھ مل جائے۔

باقی صوبے والے تو پنجاب کو بھی پسند نہیں کرتے۔
کیوں پنجاب سے باقی صوبوں کا کیا بگاڑ دیا ہے۔ کیا وہ باقی صوبوں کے حقوق کھا گیا ہے؟ باقی صوبوں کی طرح پنجاب بھی پسماندہ ہے، پنجاب میں‌صرف لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ہی ساری ڈویلپمنٹ ہوئی ہے باقی 32 شہر تو پسماندہ ہیں جنوبی پنجاب تو سب سے پسماندہ ہے۔ جہاں تک الطاف حسین کا معاملہ ہے تو اس کی شہرت پورے پاکستان میں اچھی نہیں ہے۔

آپ کیسے اس بات سے آنکھیں بند کر سکتے ہیں کہ عمران خان کی پارٹی کے سربراہ سرحد میں طالبان لیڈروں سے بغلگیر ہو کر انہیں پھولوں کے ہار پہنا رہے ہیں؟
میرا خیال ہے کہ آپ کو یہ معلوم نہیں کہ طالبان نے کیسے جنم لیا۔ 2004 سے پہلے تو پاکستان میں طالبان نہیں‌تھے۔ 2002 میں کچھ طالبان نے فاٹا میں‌پناہ لی تھی۔ جس پر امریکہ نے مشرف کو حکم دیا کہ قبائلیوں پر چڑھائی کردو۔ جب فوج وہاں گئی تو قبائلی عمائدین نے فوج کا پھولوں کے ہاروں سے استقبال کیا۔ جنرل اورکزئی نے ان سے معاہدہ کرلیا تھا کہ غیرملکیوں کو یہاں سے نکالو قبائلیوں نے جنرل اوکرزئی سے یہ کہا تھا کہ قبائلی علاقہ میں ہمیں انفراسٹرکچر دو، سڑکیں، یونیورسٹی اور سکولز بناکر دو تاکہ ہمارے لوگ بھی پڑھ لکھ جائیں۔ اسی دوران امریکہ نے ڈرون حملے کرکے کئ بے گناہ افراد کو مار دیا اور یہ ڈرون حملے جاری رہے جس میں‌کئی بے گناہ مرگئے دوسری طرف مشرف نے امریکی دباؤ پر قبائلیوں پر چڑھائی کردی اور شدت پسند کم اور بے گناہ زیادہ مرنے لگے۔ اس طرح 2006 میں تحریک طالبان وجود میں آئی جن کا مقصد بے گناہوں کو مارنا تھا اور اس تنظیم میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہوئے جن کے عزیز رشتہ دار پاک فوج اور امریکی ڈرون کی نذر ہوئے۔ جب آپ کسی بے گناہ کو ماریں گے اس کا بھائی، بیٹا، باپ انتقام پر اتر آئے گا اور وہ یہ چیز ذہن میں‌بٹھا لے گا کہ امریکہ اور پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ قبائلی علاقہ جات میں جتنے معاہدے ہوئے ہیں سب حکومت نے توڑے ہیں ماسوائے سوات معاہدہ کے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کیا دہشت گردی کے جواب میں دہشت گردی جائز ہے ؟؟؟
پرویز مشرف کے طالبان کے خلاف اپریشن سے پہلے تک پاکستان میں نہ خود کش دھماکے ہوتے تھے او نہ کوئی اسکول جلائے جاتے تھے ۔ اگر آپ کی یہ بات مان لی جائے کہ ایجنسیوں کی کاروائیوں کے بعد بوی بند لاشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر کیا طالبان یہ کہنے پر حق بجانب نہ ہوں گے کہ ان کے خلاف اپریشن کے بعد انہوں نے یہ کاروائیاں شروع کیں ۔ مہوش ،دہشت گردی ہر شکل میں دہشت گردی ہے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

آفت بہن،
ریاستی دہشتگردی کے جواب میں آپ کو ہمیشہ جواب میں مسلح دہشتگردی ہی ملے گی، اور آپ صرف اس جواب کو غلط نہیں کہہ سکتیں بلکہ آپ کو دونوں کو غلط کہنا ہے۔ مگر آپ لوگوں سے شروع دن سے میرا اختلاف یہ رہا ہے کہ آپ کا زور فقط اور فقط متحدہ کے اوپر ہوتا ہے اور ریاستی دہشتگردی کے متعلق آپ نے کبھی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔
خونی عمل اور خونی ردعمل کی یہ وہ حقیقت ہے، جو افسوسناک ہو ہے، مگر ایک عالمگیر حقیقت ہے جو صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا اسکا شکار ہے۔ چاہے یہ مشرقی پاکستان ہو یا کوئی اور علاقہ۔


اور پھر مجھے افسوس ہے کہ آپ کراچی میں ہونے والی ریاستی دہشتگردی کو طالبان کے خلاف ہونے والے آپریشن سے ملا رہی ہیں۔
کراچی میں جناح پور سازش کا جھوٹا الزام لگا کر مہاجروں کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے جس میں کئی ہزار مہاجر ماورائے عدالت شہید کیے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ایم کیو ایم آج مہاجروں کے درمیان ایسی مقبول ہے کہ کوئی اسے الیکشنز میں ہرا نہیں پاتا۔ مگر طالبان کا اصل چہری اتنا کریہہ و بدصورت تھا کہ انکی انتہائی کینہ پرور اور غنڈہ خصلت کے باوجود سوات کے مقامی لوگوں نے الیکشن میں تمام تر سیٹیں اے این پی کو دیں۔ مگر نہیں، یہ بات بھی آپ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی نہیں بلکہ طالبان کی غنڈہ خصلت سے آپ کی آنکھیں بند ہیں اور ایم کیو ایم کا نام آتے ہی الیکشن میں غنڈہ گردی کے الزامات لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔

****************

اور عمران خان کی منافقت ثابت کرنے کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ ایک دفعہ وہ طالبان کو دہشتگرد نہیں کہتا جیسا کہ وہ مسلسل ایم کیو ایم پر الزام لگا رہا ہوتا ہے، بلکہ طالبان کی صورت میں اسکی ساری تنقید انکے خلاف ہونے والے آپریشن پر ہے، جبکہ متحدہ کے معاملے میں پھوٹے منہ اس کے لبوں سے ریاستی دہشتگردی کی مذمت میں کوئی لفظ نکلے ہوں تو نکلے ہوں وگرنہ اسکی منافقت تو اظہر من الشمس ہے۔

اور آپ نے جو متحدہ پر الزم لگایا ہے کہ ایجنسیز نے اسے پیپلز پارٹی خلاف بنایا ہے تو آپ کو اپنے اس الزام کا ثبوت پیش کرنا پڑے گا کہ میں آپ کے ان خالی خولی الزامات سے بیزار ہوں۔
 

راشد احمد

محفلین
کراچی میں جناح پور سازش کا جھوٹا الزام لگا کر مہاجروں کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے جس میں کئی ہزار مہاجر ماورائے عدالت شہید کیے جاتے ہیں۔
کونسے مہاجر؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مہاجر وہ ہیں جنہیں ابھی تک حکومت پاکستان نے شناختی کارڈ ایشو نہیں‌کیا۔اب تو پاکستانی بن جاؤ، اگر آپ لوگوں نے مہاجر مہاجر کی رٹ نہ چھوڑی تو کبھی قومی دھارے میں نہیں آسکتے جس کے لئے آپ کوشش کررہے ہو۔
 
8119_1260032180043_1206826131_795142_6639546_n.jpg

یہ کٹنگ مجھے فیس بک پر ملی ہے

کونسے مہاجر؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مہاجر وہ ہیں جنہیں ابھی تک حکومت پاکستان نے شناختی کارڈ ایشو نہیں‌کیا۔اب تو پاکستانی بن جاؤ، اگر آپ لوگوں نے مہاجر مہاجر کی رٹ نہ چھوڑی تو کبھی قومی دھارے میں نہیں آسکتے جس کے لئے آپ کوشش کررہے ہو۔

ماشاءاللہ ہم 100% پاکستانی ہیں اور ہمیں اس پرفخر ہے ۔ بھائی اب تو قومی دھارا ہمارے بغیر چل ہی نہیں سکتا ۔
مہاجر نام ہم نے خود نہیں رکھا تھا بلکہ ماضی میں پاکستا ن میں جو اردو بولتا تھا اسے مہاجر کہا جاتا تھا۔ یہ حال بنگالی بولنے والوں کے ساتھ کیا جاتا تھا جو بنگالی بولتا تھا اسے بنگالی کہا جاتا تھا۔ اب بتایئے اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔
 

آفت

محفلین
بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے
الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کا ایک وفد عمران خان کی عیادت کے لیے گیا اور الطاف حسین کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بغیر گلدان کے :grin: عمران خان کی خدمت میں پیش کیا گیا اور صحت یابی اور درازی عمر کی دعائیں دی گئیں ۔ اس موقع پر پریس کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال پر عمران خان کے سندھ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن نے کہا کہ ایسی پابندی ایم کیو ایم نے نہیں بلکہ سندھ حکومت نے عائد کی تھی جس کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ الطاف حسین نے پابندی ختم کرنے کے لیے حکومت سے اپیل کی تھی :grin: اس موقع پر ایم کیو یام کے رکن نے عمران خان کو پنجاب کی طرح سندھ میں بھی تحریک انصاف کی رکنیت سازی شروع کرنے کی دعوت دی ۔
 

گرائیں

محفلین
بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے
الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کا ایک وفد عمران خان کی عیادت کے لیے گیا اور الطاف حسین کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بغیر گلدستے کے :grin: عمران خان کی خدمت میں پیش کیا گیا اور صحت یابی اور درازی عمر کی دعائیں دی گئیں ۔ اس موقع پر پریس کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال پر عمران خان کے سندھ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن نے کہا کہ ایسی پابندی ایم کیو ایم نے نہیں بلکہ سندھ حکومت نے عائد کی تھی جس کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ الطاف حسین نے پابندی ختم کرنے کے لیے حکومت سے اپیل کی تھی :grin: اس موقع پر ایم کیو یام کے رکن نے عمران خان کو پنجاب کی طرح سندھ میں بھی تحریک انصاف کی رکنیت سازی شروع کرنے کی دعوت دی ۔

مجھے تو اب محفل کے ان ارکنا کی فکر لگ گئی ہے جو ایم کیو ایم کی پالیسی کے مطابق عمران کی " کما حقہ عزت افزائی " کرتے تھے۔

اب ان کا کیا ہوگا؟

ویسے یہ بھی اچھا طریقہ ہے، حکومت میں رہ کر مزے کرو، اور بعد میں جب کسی بات پر محاسبہ ہونے لگے تو کہو، پالیسی ہم نے تھوڑی بنائی تھی؟ وہ تو حکومت سندھ کی بنائی ہوئی تھی، ہم تو ایم کیو ایم ہیں۔ واہ واہ !!!
 
Top