فرخ
محفلین
اور اب مستقل قومی مصیبت کے لوگ ایک مدت تک اسی بات کا ڈھنڈھورا پیٹتے رہیں گے ۔۔۔۔۔۔
بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے
الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کا ایک وفد عمران خان کی عیادت کے لیے گیا اور الطاف حسین کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بغیر گلدان کے عمران خان کی خدمت میں پیش کیا گیا اور صحت یابی اور درازی عمر کی دعائیں دی گئیں ۔ اس موقع پر پریس کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال پر عمران خان کے سندھ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن نے کہا کہ ایسی پابندی ایم کیو ایم نے نہیں بلکہ سندھ حکومت نے عائد کی تھی جس کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ الطاف حسین نے پابندی ختم کرنے کے لیے حکومت سے اپیل کی تھی اس موقع پر ایم کیو یام کے رکن نے عمران خان کو پنجاب کی طرح سندھ میں بھی تحریک انصاف کی رکنیت سازی شروع کرنے کی دعوت دی ۔