پاکستان کی بہترین موبائل سروس کونسی ہے؟

پاکستان کی بہترین موبائل سروس کونسی ہے؟

  • Total voters
    41

فہیم

لائبریرین
اگر ٹیلی نار ٹاک شاک 63 لینا ہو گا تو 63 بھی ساتھ بولنا ہو گا؟ اتنے عجیب نام ہیں۔۔ٹاک شاک۔۔ اوپر سے 63 بھی۔۔:p

ٹیلی نار ٹاک شاک بولنا ہوگا صرف
63 تو اس کا ایک ذیلی پیکج ہے جو کے سم لینے کے بعد ایکٹو کیا جاسکتا ہے۔

اور اب تو شاید پری پیڈ کنیکشن لائف ٹائم کردیے گئے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
کال مہنگی تو نہیں‌لیکن انٹرنیشنل ایس ایم ایس ضرور مہنگا ہے۔۔۔ میرے خیال میں یوفون کے علاوہ سب کے انٹرنیشنل ایس ایم ایس کےچارجز زیادہ ہیں۔

انٹر نیشنل ایس ایم ایس یوفون پہلے صرف ڈیڑ روپے کا دے رہا تھا
اب ڈھائ روبے ہے
لیکن ایم ایم ایس کے وصول کرنے پر یوفون پانچ روپے چارج کرتا ہے
 
فرخ

محفلین
اور ٹیلی نار سنا ہے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہاں بھی اپنی کمپنی بیج کر بھاگ جائے۔

یہ بات میں‌نے بھی سُنی ہے۔ پہلے زونگ کا سُنا تھا کہ ٹیلی نار کو خریدنے والا ہے، اب وارد کا سُن رہا ہوں۔
لیکن مجھے یہ سیکیورٹی کی وجوہات نہیں لگ رہیں۔ جیسا عارف نے بتایا کہ یہ کمپنی، اپنے گھر کے ملک میں ہی اپنی مارکیٹ کھوچُکی ہے، تو کچھ معاملہ یہاں بھی ایسا ہی لگ رہا ہے۔
 
ساجد

محفلین
زونگ بہترین ہے۔ ابھی نئی کمپنی ہونے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سگنل کا مسئلہ ہے لیکن پوشیدہ چارجز نہ ہونے اور بہتر آواز کی وجہ سے میں اسے پسند کرتا ہوں۔
اس سے پہلے میں یو فون استعمال کرتا تھا لیکن اب وہ بھی جاز (موبی لنک) کی طرح سے صارفین کے ساتھ ہاتھ کرنے لگے ہیں ۔
میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ آپ نے اگر 500 روپے ماہانہ یا اس سے زیادہ فون استعمال کرنا ہے تو تمام کمپنیاں تقریبا ایک جیسا ریٹ وصول کرتی ہیں۔ لیکن اس میں بھی زونگ کا پوسٹ پیڈ سب سے سستا ہے اور زونگ پوسٹ پیڈ یا پری پیڈ کو نیٹ سرفنگ کے لئیے استعمال کرنا بھی کافی کفایتی ہے۔
 
اظفر

محفلین
لیکن ایک سوال یہ ہے۔۔ کہ اتفاق سے مجھے تین سال پہلے لی ہوئی سم اپنے کسی بیگ سے مل گئی ہے۔ اب مجھے کوئی یہ بتائے کہ یہ سِم ایکٹو ہو گی یا پھر تین سال استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہو گی؟ اسے میں نے فون میں ڈال کر چیک کیا ہے، بظاہر مجھے لگ رہا ہے کہ سم ایکٹو ہے۔

ماروا ٹیلی نار کی سم 3 کیا 13 سال بعد بھی چل جائے گی ۔ باقی کسی کمپنی کی سم ہو تو وہ 6 ماہ سے 1 سال میں بند ہوتی ہے۔ ہر کسی کی اپنی اپنی پالیسی ہے۔
ٹیلی نار پاکستان اپنا آپ بیچ رہا ہے۔ زونگ اس کا خریدار ہے۔ میرے خیال سے چند ماہ تک باقااعدہ زونگ کے پاس آجائے گی۔
 
اظفر

محفلین
تکنیکی اعتبار سے ددیکھا جائے وارد خود ایک ڈوبتی کشتی ہے۔ وہ اس قابل نہیں ہیں‌کہ ٹیلی نار کو خرید کر چلا سکیں ۔ اس کے علاوہ وارز اریکسن کا زیادہ سامان استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار ان کے سسٹم کے ساتھ زیادہ اچھا شاید نہ چل سکے۔ اس کے برعکس زونگ 30 کڑوڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ دنیا میں جانی پہچانی ہے۔ وہ ٹیلی نار کو باآسانی چلا چلیں گے۔ چند دن پہلے زونگ کے ایک مینیجر سے میری بات ہوئی تھی انہوں‌نے بھی اسی بات کا ذکر کیا تھا زونگ جلد ٹیلی نار کو خرید رہی ہے۔

موبی لنک اس لیے اوپر ہے کہ ان کا نیٹ ورک پاکستان میں چالو ہوئے لگ بھگ 15 سال ہونے والے ہیں‌ ۔ جبکہ باقی کمپنیر کافی بعد میں آئیں۔ درمیان میں ایک بار پاک ٹل جی ایس ایم شروع ہوئی تھی لیکن اگلے دن ہی پی ٹی اے نے ایک سال کی پابندی لگا دی۔ اس کا سو فیصد فایدہ موبی لنک کو ہوا ، خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پیچھے موبی لنک کا ہی ہاتھ تھا۔ تکنیکی اعتبار سے دیکھیں تو 18 ماہ میں زونگ ہر لحاظ سے موبی لنک سے آگے نکل جائے گی۔ اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگا لیں کہ 2008 میں موبی لنک کا تارگٹ 1500 نئے بی ٹی ایس لگانے کا تھا ۔ اسی سال زونگ کا ٹارگٹ 6500 بی ٹی ایس لگانے کا تھا۔ یہاں‌قابل ذکر بات یہ کہ اسی سال میں موبی کے کل بی ٹی ایس 6500 تھے۔ یعنی موبی کے 15 سال جتنا کام زونگ کا ایک سال کا ہدف تھا۔ مجھے علم ہے وہ اس کو حاصل نہیں‌ کر سکے لیکن جلد کر لیں گے ۔

فنانس کے حساب سے دیکھیں‌تو موبی لنک دو سال سے گھاٹے میں جا رہی ہے۔ 2008 میں موبی لنک کا منافع 2007 کی نسبت 7 ارب روپے کم تھا ۔۔۔ یاد رہے منافع کم تھا اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کو گھاٹا ہوا ۔ لیکن مالکان کی نظر میں یہی گھاٹا ہے کہ ان کی بچت 14 ارب سے کم ہو کر 7 ارب پر آ گئی۔ اس کے بعد موبی لنک نے 20 ماہ میں 1200 سے زیادہ ملازمین فارغ کئے ۔ 10 دن پہلے کی بات ہے کہ موبی لنک نے مزید 1200 ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس کا علم صرف انجینیرز اور ایچ آر کو ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ موبی لنک بھی میدان چھوڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کمپنی بک جو جائے گی لیکن زیادہ ریٹ‌تب لگے گا جب ملازمین کی تعداد کم ہو ورنہ کوئی کمپنی اتنا رسک نہیں‌لیتی کہ 7000 ملازمین والی ایسی کمپنی کو خریدے جو ایک سال میں اپنا منافع 50 فیصد تک کم کر چکی ہے۔

اگر مستقبل میں دیکھیں تو زونگ رہے گی۔ اگر ٹیلی نار ابھی نہ بک گئی تو وہ بھی زونگ کا مقابلہ کریں گے ۔ وارد اور یوفون کے انضمام کے چانسز ہیں کیوں کہ بنیادی طور پر دونوں کے مالکان تقریبا ایک ہی لوگ ہیں ۔

انجینیر کی نظر سے دیکھوں‌تو ٹیلی نار نے اپنا سسٹم سب سے اچھا مینج کیا ہوا ہے۔ اور موبی لنک نے سب سے گندہ۔ موبی لنک کے کسی بی ٹی ایس ، بی ایس سی وغیرہ کا وزٹ‌کریں تو ایسے لگتا ہے کسی مکینک کی دوکان میں آئے ہیں ۔
 
فرخ

محفلین
اظفر، بہت شکریہ اتنی تفصیل فراہم کرنے کا۔ تمہارا تجزیہ بہت اچھا اور معلوماتی ہے۔
:)

شکریہ ۔ میں کچھ عرصہ موبی لنک میں‌رہ چکا ہوں‌۔ اس کے علاوہ میں میرا بھائی اور دو کزن بھی مختلف موبائل کمپنیز میں ہیں۔ اس لیے یہ ڈسکشن اکثر ہوتی رہتی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میرے خیال میں یہاں پاکستان میں بھی اتنی ہی ہو گی لیکن کنفرم نہیں۔ ویسے آپ ٹیلی نار کو میل کر کے معلومات لے سکتی ہیں۔

جی بالکل ٹاک شاک63 ہی پورا نام ہے۔ عجیب نام ہیں لیکن اب تو عادت سی ہے ایسے ناموں کی۔ اتنے اشتہارات دیکھ دیکھ کر اب تو لگتا ہے یہ اردو کے ہی الفاظ ہیں۔

کال مہنگی تو نہیں‌لیکن انٹرنیشنل ایس ایم ایس ضرور مہنگا ہے۔۔۔ میرے خیال میں یوفون کے علاوہ سب کے انٹرنیشنل ایس ایم ایس کےچارجز زیادہ ہیں۔
جی ہاں یو فون کا انٹرنیشنل ایس ایم ایس کافی باقی سب سے سستا ہے۔
 
فرخ

محفلین
میں نے اپنا وارد کا نمبر زونگ پر پورٹ کروا لیا ہے۔ اور اس خوشی میں زونگ نے 75 روپے کا مفت بیلنس بھی دیا ہے (یہ ہر پورٹ کرنےوالے کو ملتا ہے ویسے(۔۔
مگر اسلام آباد میں زونگ کے سگنلز نے بہت مایوس کیا۔ اکثر بات کرتے ہوئے سگنل ٹھیک نہیں آرہے ہوتے اور آواز لڑکھڑاتی ہوئے کئی دفعہ کال ہی کٹ جاتی ہے۔
فی الحال میں نے 30 سیکنڈ کے حساب سے 65 پیسے، والا پیکیج لیا ہے اور اس پر روزآنہ کے تقریبآ 4 روپے کی کٹوتی پر لا محدود ایس ایم ایس کا پیکیج بھی ہے (اس میں روزآنہ 500 ایس ایم ایس کی آپشن ہے(۔

اگر زونگ کے سگنل کا مسئلہ حل ہو جائے تو پھر زونگ کے پوسٹ پیڈ پیکیج جس میں 300 روپے لائن رینٹ پر30 سیکنڈ کے حساب سے 45 پیسے ، والا پیکیج بہترین ہے کیونکہ اس میں اسی طرح لاتعداد ایس ایم ایس بھی ہے۔
مگر ہائے رے سگنلز۔۔۔۔۔
 
زہیر

محفلین
میں نے 4 سال تک یوفون استعمال کرکے ایک سال پہلے اپنا نمبر ٹیلی نور پر منتقل کروادیا وجہ آواز ،نیٹ ورک خراب ہونا تھی اور سپورٹ نہ ہونے کے برابر جب بھی ہلپ لائن پر کال کرو تو مسئلہ حل کرنے کے بجائے الٹا مشورہ دیتے ہیں کہ قریبی سروس سنٹر وزٹ کریں۔ جب سے ٹیلی نور پے آیا تو آواز کی کوالیٹے بہت بڑیا نیٹ ورک صاف ایک یا دو بار نیٹ ورک مصروف کا پیغام ملا ۔ میرے خیال سے ٹیلی نور والے آواز کا کوڈک غ729استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے آواز بھاری سننے کو ملتی ہے اور سپیڈ میں ٹیلی نور کا ایج نیٹ سروس بھی پورے پاکستان میں اچھی چلتی ہے۔
یوفوں میں تو حالات یہ تھی کہ کئی دوستوں نے گلا کیا کہ کل ضروری کام تھا تم سے اور تمہارا موبائل بند مل رہا تھا حالانکہ موبائل کھلا ہوا تھا۔ اصل میں یوفون نے اتنے بیکج دئے ہیں کہ اچھا خاصا لوڈ اس کے نٹ ورک پر آگیا اور سیٹپ اتنے یوزر سنبھال نہیں سکرہا جسکی وجہ سے یوزر صرف پریشان ہوکر دوسرے نٹورک پر تشریف لے جاتے ہیں۔
 
Top