پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

پاکستان کی عالمی بدنامی کا باعث؟

  • بدطینت حکمران

    Votes: 0 0.0%
  • سیاسی جماعتیں

    Votes: 0 0.0%
  • امن عامہ کا فقدان

    Votes: 0 0.0%
  • قوم کی اخلاقی گراوٹ

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    24
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شعیب صفدر

محفلین
مولوی مقدس گائے۔۔۔۔۔ نہیں جناب ۔۔۔ کس نے کہا ہے کہ وہ ہیں!!!!
مگر اس بات سے اختلاف ہے کہ زیادہ تعداد غلط قسم کی ہے۔۔۔۔
جائز تنقید کسی پر بھی ہو ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور نا جائز ۔۔۔۔۔ تو ہے ہی ناجائز۔۔۔۔
معاشرہ جب زوال پذیر ہو تو ہر شعبہ زندگی اپنی عزت کھو بیٹھتا ہے۔۔۔۔ اب عزت کس کی ہو رہی ہے؟؟؟؟
باقی غور کرو اچھے کام اب بھی ہو رہے ہیں۔۔۔۔ ضرورت تلاش کرنے کی ہے۔۔۔۔۔۔
 
بعئی اور ووٹ زیادہ بے ایمان حمکرانوں نے لئے اور ہم ملاؤں کے بخئے ادھیڑ رہے ہیں۔ مولویوں کے کارنامے اپنی جگہ پر ہمارے غیر مذہبی بھی تو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، انہوں نے کون سی توپ چلا لی ہے۔
 

نعمان

محفلین
تلاش ۔ ۔ ۔ اگر زیادہ تر مولوی اچھے ہوتے تو غالبا آپ یہ لفظ استعمال نہیں کرتے۔ اچھے مولوی جو قرآن کی روشنی میں ہماری مذہبی اور معاشرتی رہنمائی کرسکیں اتنے ہی نایاب ہیں کہ چراغ لے کر بھی ڈھونڈیں گے تو پانچ سات سے زیادہ لوگ نہیں ملیں گے۔ مجھے اس بات سے اتفاق نہیں کہ پاکستانی معاشرہ زوال پذیر ہے۔ اسلئیے مجھے اس بات سے بھی اتفاق نہیں کہ یہاں کسی کی عزت نہیں۔ ضروری نہیں کہ ہم اعلی حکام، سیاستدانوں، صحافیوں، عدلیہ، مولویوں یا فوج کی طرف ہی دیکھیں۔ عام لوگوں کی طرف دیکھیں آپ کے اردگرد کئی عزت دار لوگ موجود ہیں۔ گرچہ وہ بااختیار نہیں مگر اچھے رول ماڈل ضرور ہیں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
تلاش کا اس واسطے کہا تھا کہ بعض مرتبہ سامنے کی صاف بات بھی بغیر تلاش کے نہیں ملتی۔۔۔
معاشرہ کے زوال پذیر ہونے پر اختلاف ہے ۔۔۔ اختلاف آپ کا حق ہے۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
او یارو مولویوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہو۔کسی کو سیاہ ستدانواں کا اور بدطینت حکمرانوں کا خیال نہیں آتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
او یارو مولویوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہو۔کسی کو سیاہ ستدانواں کا اور بدطینت حکمرانوں کا خیال نہیں آتا۔

اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ سیاستدانوں اور حکمرانوں کی خباثت اور بدطینتی میں اب کسی کو کوئی شبہ نہیں رہا ہے۔
 

نعمان

محفلین
میں نبیل کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی بے ایمانیاں تو اب حیران بھی نہیں کرتیں۔ خیر موضوع تھا کہ عالمی بدنامی کا سبب کیا ہے اور میں یہ کہہ چکا ہوں کہ فوجی حکمران۔ مولوی یا علمادین ہماری بدنامی کا سبب نہیں ہاں ہماری بدنامی میں حکمرانوں کے ہاتھوں استعمال ضرور ہوئے ہیں مگر سیاستدان بھی تو فوج کا ساتھ دیتے رہے ہیں حتی کہ عدلیہ اور صحافی بھی پھر مولوی کو الزام دینا صحیح نہیں۔ شعیب بھائی میں آئندہ سامنے کی باتوں پر مزید غور کرنے کی کوشش کروں گا اور میں دل سے یہ چاہتا ہوں کہ آپ کی بات صحیح ثابت ہو۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے لکھا ہے [ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ سیاستدانوں اور حکمرانوں کی خباثت اور بدطینتی میں اب کسی کو کوئی شبہ نہیں رہا ہے۔]
جناب مولویوں کے بعد کس کی باری ہے پھر۔
 

فرید احمد

محفلین
ذرا اس کو بھی شامل کیا ہوتا

قیام پاکستان کے لیے عوامی تحریک پید ا کرنے میں قائد اعظم نے سب س زیادہ مولویوں کو ہی استعمال کیاتھا، اس اعتبار سے ان کی قربانی بڑی ہے،
ایک اور شخصیت کی قربانی پاکستان کے لیے بڑی ہے اور وہ پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے ، وہ بڑئ سائنسدان خاں صاحب، رائے شماری میں ان کا نام بھی آپشن میں دیا ہوتا ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top