پاکستان کی ننھی پری نے بھارت سمیت 17 ممالک کو شکست دیکر ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

زیک

مسافر
اس طرح کی خبروں میں کبھی یہ واضح نہیں ہوتا کہ کونسا مقابلہ تھا، کب منعقد ہوا اور کتنے بچے اور کن کلاسوں میں تھے جنہوں نے حصہ لیا وغیرہ
 
bilal260

محفلین
حدہو گئی بھارت کے نام سے یار اتنا چڑتے کیوں ہو۔
دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں بھارت یا انڈیا مشہور ہے۔ پاکستان کا پتہ نہیں چلے تو کہتے ہیں ہم بھارت کے باجو میں رہتے ہیں ۔
اور امریکہ وبرطانیہ یا چند دوسرے ممالک میں اردو پڑھانے والے پروفیسر صاحبان بھارت سے ہی ہیں اور وہ سب کچھ اردو میں پڑھا تے ہیں۔مگر بنیادی طور پر وہ ہندی میں پڑھاتے ہیں اور سمجھاتے ہیں۔
اور تو اور بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہے۔ اور انڈیا میں ایک پورے علاقہ کا نام پاکستان ہے جو کہ غالبا صوبہ بہار میں ہے۔
 
اس طرح کی خبروں میں کبھی یہ واضح نہیں ہوتا کہ کونسا مقابلہ تھا، کب منعقد ہوا اور کتنے بچے اور کن کلاسوں میں تھے جنہوں نے حصہ لیا وغیرہ

بنیادی معلومات کے بغیر بھی؟

سوشل میڈیا کی خبریں عموماََ جھوٹ کا پلندہ ہوتی ہیں
مگر اس خبر کا ماخذ الیکٹرک میڈیا ہے اور وہ بھی پاکستان کا جانا پہچانا چینل ہے

حدہو گئی بھارت کے نام سے یار اتنا چڑتے کیوں ہو۔
دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں بھارت یا انڈیا مشہور ہے۔ پاکستان کا پتہ نہیں چلے تو کہتے ہیں ہم بھارت کے باجو میں رہتے ہیں ۔
اور امریکہ وبرطانیہ یا چند دوسرے ممالک میں اردو پڑھانے والے پروفیسر صاحبان بھارت سے ہی ہیں اور وہ سب کچھ اردو میں پڑھا تے ہیں۔مگر بنیادی طور پر وہ ہندی میں پڑھاتے ہیں اور سمجھاتے ہیں۔
اور تو اور بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہے۔ اور انڈیا میں ایک پورے علاقہ کا نام پاکستان ہے جو کہ غالبا صوبہ بہار میں ہے۔

شاید پاکستان میں بھی کسی علاقہ کا نام بھارت ہے :) :)

ہمیں چھوٹی چھوٹی خبروں پر خوش ہونے دیا کریں ہمارے چاروں طرف سے صرف بری خبریں ہی آتی ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
واقعی میں بھارت کا نام ہی کیوں لیا ان 17 ممالک میں سے۔۔۔ بہرحال زیک بھائی نے ٹھیک کہا ایکسپریس ہو یا ڈان، آجکل پاکستان کے سارے صحافتی ادارے بکواس خبریں چلاتے ہیں۔ فقط جذباتیت اور کچھ نہیں بات کا بتنگڑ اور بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں
 
Top