پاکستان کی پہلی نیوی گیشن ایپ جاری

کعنان

محفلین
پاکستان کی پہلی نیوی گیشن ایپ جاری

TPL-Maps-Mapping-Pakistan.jpg

کراچی: ٹریکنگ کا حل فراہم کرنے والی کمپنی ’ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ‘ نے پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی ڈیجیٹل میپنگ سولوشن (digital mapping solution) موبائل ایپ جاری کر دی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ موبائل ایپ تقریباً 15 لاکھ دلچسپی کے مقامات (points-of-interest) میں کام کرے گی، جبکہ اس میں ریئل ٹائم انٹیلیجنٹ راؤٹنگ، براہ راست ٹریفک اپ ڈیٹس، ٹرن بائی ٹرن نیوی گیشن آپشنز اور اسمارٹ سرچ کی خصوصیات شامل ہیں۔

ٹی پی ایل میپ میں ملک کے تقریباً 10 لاکھ گھروں کے پتے موجود ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار تھری ڈی بلڈنگ ماڈلز اور 3 لاکھ کلو میٹر پر محیط سڑکوں کے جال کا نقشہ بھی شامل ہے۔

ٹی پی ایل ٹریکر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی جمیل کا کہنا تھا کہ ٹی پی ایل میپ کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور ان کا پختہ یقین ہے کہ اس موبائل ایپ میں موجود مقامی میپنگ سولوشنز سے پورے ملک کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میپس نے ای کامرس، اشتہار بازی اور گیمز کی دنیا میں مرکزی جگہ لے لی ہے اور آج ہم نے پاکستان کو بھی تجارتی، صارفین اور سرکاری سطح پر اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل بنا دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس تبدیلی کی شروعات کی ہے۔ پاکستان میں میپنگ سولوشنز کے لیے ’گوگل میپس‘ نمایاں مقام رکھتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ’ٹی پی ایل میپس‘ اس سے آگے نکل پاتی ہے یا نہیں۔

ٹی پی ایل میپس کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ربیع م

محفلین
میں کچھ ایپس استعمال کرتا رہا ہوں جیسا کہ sygic وغیرہ اس لئے پوچھا کہ اسے پہلی نیوی گیشن ایپ کیوں کہا گیا؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

میں کچھ ایپس استعمال کرتا رہا ہوں جیسا کہ sygic وغیرہ اس لئے پوچھا کہ اسے پہلی نیوی گیشن ایپ کیوں کہا گیا؟

1- پاکستان کی پہلی نیوی گیشن ایپ لکھا ہوا ہے پاکستان میں پہلی نیوی گیشن ایپس نہیں، پھر پوری رپورٹ پڑھیں تو بھی اس کا علم ہو جاتا ہے، شائد جلدی میں آپکو سمجھنے میں غلطی ہو گئی۔

2- پاکستان کی پہلی نیوی گیشن ایپ میڈ ان پاکستان ہے اس لنک پر آپکو ان کی کنٹیکٹ ڈیٹیل مل جائے گی، فون نمبر بھی لکھا ہوا ہے۔ sygic؟

پھر وہ آگے یہ بھی لکھتا ہے کہ "پاکستان میں میپنگ سولوشنز کے لیے ’گوگل میپس‘ نمایاں مقام رکھتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ’ٹی پی ایل میپس‘ اس سے آگے نکل پاتی ہے یا نہیں۔"

والسلام
 
Sygic وغیرہ لکھا تھا صرف sygic نہیں!
اطلاعا عرض ہے کہ سروے آف پاکستان نے اینڈرائیڈ سے بھی بہت پہلے نیویگیشن سافٹ وئیر بنایا تھا جو پہلے سی ڈیز میں دستیاب ہوتا تھا گاڑی میں موجود جی پی ایس کیلئے!
اس کے بعد اینڈرائیڈ ورژن بھی دستیاب ہے!
 
مدیر کی آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
اصل میں الجھن اس وقت ہوتی ہے جب سستی شہرت کے حصول کی دوڑ میں شامل اخبارات و ویب سائٹس کے عنوانات من و عن کاپی پیسٹ ہوتے ہیں، جن میں سے اکثر حقیقت سے دور یا کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی کیفیت کے حامل ہوتے ہیں!
اور مقصد محض قاری کو متوجہ کرنا سنسنی پھیلانا ہوتا ہے!
 
Top