کاشفی
محفلین
پاکستان کے دشمن ہمارے ساتھ سویت یونین والا کھیل کھیل رہے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں جو ہمارے ساتھ سویت یونین والا کھیل کھیل رہے ہیں.
پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش دہشتگردی کے مسئلے سے زندگی کا ہرشعبہ متاثرہواہے، صرف پشاورمیں عدلیہ پر 16 مرتبہ دہشت گردی کی کوشش کی گئی اور ہر مرتبہ دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا، گزشتہ برس پشاورجوڈیشل کمپلیکس حملے کے ملزمان کا پتا چل گیا ہے، تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں ملوث 2 ملزمان پنجاب اور ایک قبائلی علاقے میں روپوش ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ، پاکستان کے کئی اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں جو ہمارے ساتھ سویت یونین والا کھیل کھیل رہے ہیں، ایسی صورتحال میں سیاسی قیادت کو قوم کی صحیح رہ نمائی کرنا ہوگی، جس کے لئے حکومت ملکی معیشت اور دہشتگردی سےمتعلق قیادت واضح پالیسی دے۔